تاسف ایک المناک سانحہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
میری خالہ جان کی 2 بیٹیاں، 1 بیٹا ،داماد ، نواسہ اور نواسی رات کار کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے ایک بیٹی اپنے شوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ فوت ہو گئی۔ 6 لاشیں گھر میں پہنچنے پر کہرام برپا ہے اور خالہ جان اس صدمے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان میں داخل ہیں
آپ تمام خواتین و حضرات سے مرحومین کے لئے دعا ئے مغفرت اور خالہ جان کے لئے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ اللہ، آپ سب کو اجرِ عظیم سے نوازے۔
حادثے کی کچھ تفصیل
 

میر انیس

لائبریرین
اللہ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ موت تو بر حق ہے پر ایک ماں کے لئے اچانک اپنی دوبیٹیوں کی موت کی خبر ملنا ایک قیامت سے کم نہیں ہوتا کسی بیماری میں انتقال کرنے میں تو لوگ ذہنی طور پر پہلے سے تیار ہوجاتے ہیں بہر حال ساجد آپ بھی صبر کریں اور اپنی خالہ کا بہت خیال رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ساجد بھائی یہ تو بڑا ہی جانکاہ حادثہ ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، آپ کی خالہ جان کو صحت عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائیں اور آپ کی خالہ جان کو صحت ، انہیں اور دیگر اہلِ خاندان کو صبر عطا فرمائیں۔ ثمَ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

واقعی بہت ہی تکلیف دہ بات ہے یہ تو۔ کسی گھر کے 6 لوگ ایک ساتھ انتقال کرجائیں۔ اللہ گھر والوں کو صبر دے اور آپ کی خالہ محترمہ کو صحت عطا فرمائے۔
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
صبح کوئی تین ماہ بعد ٹی وی کی شکل دیکھی اور یہ خبر چل رہی تھی ۔ دل اسی وقت سے رنجیدہ ہے
خاندان کا خاندان اجڑ گیا اس سانحہ پر سوائے آنسوؤں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے پرسہ دوں کہ صبر کا کہوں
نہیں ہوتا صبر انسان کو اللہ نے بنایا ہی ایسا ہے کہ صبر ہوتے ہوتے ہوتا ہے ساجد بھائی اشکبار ہیں ہم سب اس سانحہ پر
سانحہ سے بڑھ کر سانحہ ہے یہ ۔ کاش میں آپ کے پاس ہوتا اور گلے لگ کر حوصلہ دیتا کاش ۔۔
مشیت کی کرنی کے آگے کس کی چلتی ہے ہر جی کو اس ربِ جلیل کی مشیت کے مطابق ہی آنا جانا ہے ۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ساجد بھائی ہم کتنے مجبور ہیں کہ ہم اپنے جذبات کا مکمل اظہار بھی نہیں کر پاتے ۔
حق تعالیٰ آپ کواورجملہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، اور جو ہمارے پیارے ہم سے رخصت ہوگئے انہیں
اور دیگر تمام لوگ جو دنیا سے رخصت ہوئے انہیں اپنے حبیب کے صدقے میں مغفور فرمائے اور اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
ساجد بھائی !
میری اور غزل ( غ۔ن۔غ ) کی جانب سے پرسہ قبول کیجے،
ہم خالہ جان کی صحت کے حوالے سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ خالہ جان کو صحتِ کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
کاش ہم آپ کے دکھ میں کماحقہ شامل ہوپاتے کاش ۔۔۔۔۔ کاش
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
بہت دردناک خبر ہے اللہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

زلفی شاہ

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ساجد بھائی اس اندوہناک حادثے کے غم میں ہم سب آپ کے ساتھ شریک ہیں۔ اس خبر نے ہر درددل رکھنے والے انسان کو یقینا رنجیدہ کر دیا ہوگا۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو قبر وحشر میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون!
واقعی یہ بہت ہی غم و اندوہ والا واقعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو ملنے والے غم پر صبر کرنے کی توفیق اور صبر کا بہترین اجر عطا فرمائے
بہر حال اللہ تعالیٰ نے موت کے لئے ہر جان کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔ وہ تو آنا ہی آنا ہے اور اس وقت پر ہر ایک کو جانا ہی جانا ہے۔ بہر حال اللہ تعالٰی ہم سب کا ایمان و عافیت کے ساتھ خاتمہ فرمائے
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک حادثہ ہے، بہت دکھ ہوا ساجد صاحب یہ جان کر۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دیں اور آپ کی خالہ جان کو صحت عطا فرمائیں۔
 
انا للہِ و انا الیہِ راجعون۔
اللہ سے دعا ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔ آمین
 

یوسف-2

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور خاندان کے تمام افراد کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
 

زین

لائبریرین
انا للہِ و انا الیہِ راجعون۔
دردناک واقعہ ہے ۔ اللہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مجھے الفاظ نہیں مل رہے کہ اس سانحے پر اپنے احساسات کا اظہار کر سکوں۔ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ اور اللہ تعالی ہم سب کے پیاروں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں تعزیت کے لئے، اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے، خالہ جان کو بھی جلد از جلد صحت یاب کرے، آمین!
 

ساجد

محفلین
کچھ وقت قبل خالہ جان بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ ساتوں کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد ہمارے آبائی شہر کمالیہ میں ادا کی جائے گی۔
 

عثمان

محفلین
اوہ یہ خبر رات جیو پر چلتی دیکھی تھی۔ خبر دیکھتے وقت افسوس کی ایک ہلکی سی لہر اٹھی۔ اندازہ نہیں تھا کہ صبح سویرے محفل حاضری پر یہ المناک خبر ایک نئے انداز سے پھر موجود ہوگی۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت نصیب کرے اور آپ کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top