ایک امریکی کی نتھری اردو زبان اور شاعری اُس کی زبانی سنیے اور دیکھیے...............سبحان اللہ

فلک شیر

محفلین
یہ صاحب امریکی ہیں ..........نام ہے ان کا میکس بروس......نادر تخلص کرتے ہیں.........چار ایک برس میں اردو لکھنا پڑھنا بولنا سیکھی.......اور دو برس قبل شاعری بھی شروع کی...........کیانتھرا ڈکشن ہے.........کیا خوب تلفظ ہے..........اور اب اردو پڑھاتے ہیں..........
غالب اور اقبال کی فارسی اردو غزلیات پہ داد تحقیق دے رہے ہیں........اس مجلس میں انہیں مجاز ایوارڈ دیا جارہا ہے......اور آخر میں ترنم سے اپنے دو شعر بھی سنائے ہیں.........مجھے تو بہت لطف آیا.......سبحان اللہ
یوٹیوب پہ ہے..........اس لیے معذرت.............ابھی عمر سیف یا ابن سعید بھائی سے درخواست ہے کہ اسے ڈاؤنلوڈ فرما کے daily motion پہ اپلوڈ فرما دیں...........اگر کوئی اور بھائی بھی شفقت فرمائیں تو ممنون ہوں گا............تاکہ دیگر احباب بھی حظ اٹھا سکیں........
یوٹیوب پہ پابندی کی صورت میں یہاں دیکھیں
یا پھرvimeoپہ نیچے دیکھیے
اور ایک مشاعرے میں ان کا کلام سنیے
vimeoوالی ویڈیوز کے لیے شکرگزار ہوں محترم عمر سیف بھائی کا.......جنہوں نے یوٹیوب سے ڈاؤنلوڈ کر کے ومیو پہ اپلوڈ کرنے کی زحمت اٹھائی....... :):):)
نیچے میکس بروس نادر صاحب کے نمونہ ہائے کلام بھی دیے گئے ہیں
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
نمونہ کلام

وہ شوخ انتقام کا خوگر نہیں رہا
شیشہ گروں کے شہر میں پتھر نہیں رہا

نادر تو کیوں سنبھل کے قدم رکھتا ہے یہاں
کیا وہ جنون سا تیرے اندر نہیں رہا

میکس بروس نادر​
 

فلک شیر

محفلین
بھری محفل میں تنہائی بہت ہے
کسی کی یاد پھر آئی بہت ہے

سرابوں میں سفر کرتے ہوئے بھی
حقیقت کی سزا پائی بہت ہے

اب ان آنکھوں میں تصویر اپنی آ دیکھ
تمنا رنگ پھر لائی بہت ہے

تیرے حصے میں ہر قطرہ ہے دریا
میرے حصے میں پیاس آئی بہت ہے

چلو نادر سنا ہے آسماں پر
صداقت کی پذیرائی بہت ہے​
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ زبردست۔۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔!! بلکہ کیا ہی بات ہے ۔۔۔
ایک غیر ملکی کو اتنی خوبصورت شاعری کے ذریعے یوں اردو سے جڑتے دیکھنا بہت اچھا لگا۔۔۔بہت خوب۔۔۔
آپ کا شکریہ فلک شیر ایسی خوبصورت شراکت کے لئے۔۔۔واہ واہ۔۔۔
چھا گئے جناب میکس بروس تو۔۔۔:):):)
 

فلک شیر

محفلین
کہوں کس طرح دم نہیں نہ رسا ہے
گلِ سہرا یک آہ سے جل گیا ہے

مزا کر مزے میں میرا ذوق غم پا
میرا گریہ نمکیں ازل سے رہا ہے

لبِ خشک پر لطمہِ موج کیا خوب
نگاہ بوسہِ کشتی ناخدا ہے

خمار آ کہ شعر کہہ نہ سکا نادر
خدا ہے محبت ، محبت خدا ہے

میکس بروس نادر
جیہ ..........دیکھیے یہ رنگِ غالب ہے یا رنگِ خمار
:):):)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویڈیوز دیکھنے سے قاصر ہوں۔۔۔۔ منتظر ہوں کہ کب کوئی اللہ کا بندہ کوئی ادھر چلتی چیز کا ربط بھی دے۔۔۔ :) اور فرمائش یہ ہے کہ ویڈیوز کے ربط اسی مراسلے میں مدون کر کے ڈالے جائیں۔۔۔ وگرنہ نیچے دبنے کی صورت میں اکثر نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔۔۔ :)

شاعری لاجواب ہے۔۔۔ بہت خوب تعارف کروایا آپ نے فلک شیر چیمہ صاحب۔۔۔۔ اب ویڈیو دیکھنے کی طلب بڑھ گئی ہے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ویڈیوز دیکھنے سے قاصر ہوں۔۔۔ ۔ منتظر ہوں کہ کب کوئی اللہ کا بندہ کوئی ادھر چلتی چیز کا ربط بھی دے۔۔۔ :) اور فرمائش یہ ہے کہ ویڈیوز کے ربط اسی مراسلے میں مدون کر کے ڈالے جائیں۔۔۔ وگرنہ نیچے دبنے کی صورت میں اکثر نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔۔۔ :)

شاعری لاجواب ہے۔۔۔ بہت خوب تعارف کروایا آپ نے فلک شیر چیمہ صاحب۔۔۔ ۔ اب ویڈیو دیکھنے کی طلب بڑھ گئی ہے :)
نینی بھیا یہاں دیکھیں تو

http://hiload.org/surf.php?u=ubrieYCePabxalkqpHSPBB3WSD/jFDZjO1oZ5DS3oY9pOF85xhM=&b=29
 

عمر سیف

محفلین
اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اپلوڈ ہو رہی ہیں ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے تب تک انتظار فرمائیں ۔۔
 
آخری تدوین:
Top