انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور اب میں دعوت دیتا ہوں محمد بلال اعظم کو کہ وہ اپنے سوالنامے کے ساتھ حاضر ہوں۔
محبت ہے آپ کی شمشاد بھائی اور اسی کے ساتھ مقدس آپی کے لئے بس سو سوال:p اور ساتھ میں عینی شاہ آپی کو بھی منسلک کیا جاتا ہے۔
انٹرویو کا خاص تحفہ:cool:
گرما گرم، تازہ تازہ:lol:
سو سوال، سو سوال:D

جنرل نالج کے کچھ سوالات
1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
چھوٹے بھائی میں بےہوش ہونے لگی ہوں
بے ہوش ہونے سے پہلے یہ دیکھ لو :

images
 

مقدس

لائبریرین
پہلے دس سوالوں کے جواب بلال :) موبائل سے دس دس کر کے جواب ملیں گے


1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
بات کر کے اس کے اوپر بیٹه جاو بس :rollingonthefloor:

2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
وہ کوکا کولا سوئیٹس بہت کهاتے ہوں گے ناں

3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
جب گرمی لگنا اسٹارٹ ہوتی ہے :rollingonthefloor:

4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
ڈیٹول سے۔۔ ہی ہی ہی

5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
پهولا ہوا :rollingonthefloor:

6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
کیونکہ بیچارے کیڑے کو بهی رہنے کو گهر چاہیے ناں

7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
جوتا۔۔۔ بهاگنے میں آسانی ہوتی ہے :rollingonthefloor:

8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
ارے یار۔۔۔ تم ہی رکه لو زہر۔۔ جس کا کام اسی کو سانجهے لولززز

9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
کچه خاص نہیں۔۔۔ بهول کر ہی فول بنا جاتا ہے :rollingonthefloor:

10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
زیادہ ہوتے ہوں گے۔۔ جتنے دانے اتنے بیمار :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
چلو بلال اب نیکسٹ دس سوالوں کے جواب

11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
بابا جانی سے پوچهو... وہ اکثر کہتے ہیں کہ میں ان کے دماغ کا دہی بناتی ہوں :rollingonthefloor:

12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
اس میں تو ڈوبتے ہیں میرے بهائی لولزززز

13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
ٹهہرو ذرا... پوچه کر بتاتی ہوں..

14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
وقت تو نہیں ہارتا... کهیلنے والے ہار جاتے ہیں.

15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
دیکهو! اس کے بہت فائدے ہوتے ہیں... لیکن دوسروں کو... آپ کا گلا خراب اور گهر والوں کے کانوں کو آرام... ڈاکٹر کے پاس جاو تو اس کو فائدہ ہی فائدہ :rollingonthefloor:

16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
مٹهائی والے سے پوچهتی ہوں.. اسی نے ملاوٹ کی ہو گی :rollingonthefloor:

17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
یہ قلاقند کیا چیز ہے بهلا؟

18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
میٹهے کے ساته نمکین... گلاب کے ساته کانٹا :rollingonthefloor:

19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
تاکہ گلاب چوری کرنے والوں کا علاج موقع پر ہی کیا جا سکے :rollingonthefloor:

20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
کر کے دکهاوں کیا :rollingonthefloor:
 

آوازِ دوست

محفلین
قدرت جن لوگوں پر مہربان ہوتی ہے اُن کا بچپن فریز کر دیتی ہے۔ آپ بھی اُن چند خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں۔ سدا خوش رہیں اپنے بچپن کے دسمبر میں۔
 
Top