آٹھویں سالگرہ ایک اور انٹرویو ۔۔۔

شاہد شاہنواز

لائبریرین
السلام علیکم!
ہم جو انٹرویو لے کر حاضر ہوئے ہیں، وہ بہت سوں کو اچنبھے میں ڈال دے گا۔۔۔ اور ہوسکتا ہے آپ کو کچھ سوالات پر اعتراض بھی ہو، سو آپ وہ سوالات چھوڑ دیجئے(خواتین کو خصوصی اجازت ہے کہ پورے انٹرویو کو چھوڑ کر صرف ایک دو سوالات کے ہی جواب دے کر دستبردار ہوجائیں، اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیاجائے گا)۔۔۔ اتنے ہی جوابات دیں جتنوں کے دے سکیں۔۔۔ یہ انتہائی سنجیدہ قسم کا انٹرویو ہے جو عموما Public Figuresکا لیاجاتا ہے لیکن میرے لیے اردو محفل میں موجود ہر شخص Public Figureہے، سو میں ہر قسم کے سوالات اس انٹرویو میں شامل کر رہا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ دیکھتے ہیں آپ کا کیا رد عمل ہے۔۔۔ یہ انٹرویو ہر ایک کے لیے ہے، جو اس میں شریک ہونا چاہے۔۔۔
ذاتی سوالات:(ان سوالات میں سے جو چھوڑنا چاہیں، اختیار ہے)
1) مکمل اصلی نام کیا ہے؟ 2) عمر یا تاریخ پیدائش 3) مذہب 4) ملک 5) ازدواجی حیثیت کیا ہے 6) شادی شدہ ہیں تو بچے کتنے ہیں؟ اور کب شادی ہوئی تھی؟ پسند کی تھی یا خاندان والوں کی مرضی سے؟ 7 ) تعلیم کتنی ہے، کہاں کہاں سے حاصل کی اور کب؟ 8) اعزازات وغیرہ؟ 9) کمپیوٹر میں آپ کیا جانتے ہیں؟ 10) انٹرنیٹ پر کہاں کہاں پائے جاتے ہیں؟ 10) پیشہ کیا ہے؟ 11) رہائش کہاں ہے ؟ (مستقل اور عارضی، محض شہر ہی بیان کردیں)
۔۔۔ یہ آپ کا بائیو ڈیٹا (بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ) ہوا ۔۔۔
خاندان سے متعلق:
1) آپ کتنے بھائی بہن ہیں؟ 2) آپ کس نمبر پر ہیں؟ 3) گھر میں آپ کی کیا حیثیت ہے؟ بڑے کی یا چھوٹے کی؟ 4) خاندانی پس منظر کیا ہے؟
پسند نا پسند:
1) کس علم سے دلچسپی ہے؟ 2) کون سے لوگ اچھے لگتے ہیں؟ 3) سیاسی نظریات کیا ہیں؟ 4) گھر میں اور باہر کس سے دوستی ہے؟ 5) کس کس سے محبت کرتے ہیں؟
شوق:
1) مشاغل کیا ہیں؟ِ 2) ان مشاغل کا سبب کون لوگ بنے؟ 3) کس مشغلے سے کیا حاصل ہوا ؟ 4) مشغلے نے زندگی پر کیا اثر ڈالا؟ 5)کس مشغلے نے کتنا وقت لیا؟ 6) کون سے مشاغل اب تک ساتھ ہیں اور کون سے چھوڑ دئیے ؟ اور اس کا سبب؟
زندگی سے متعلق:
1) اب تک خود کو کتنا کامیاب سمجھتے ہیں، کتنا ناکام؟ 2) زندگی میں کیا کھویا، کیا پایا؟ 3) دوستوں اور اپنوں نے کیا دیا اور کیا لے لیا؟ 4) دوستوں اور رشتہ داروں میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں؟ 5) دوست اچھے ہیں یا بھائی بہن؟ 6) آپ اپنی زندگی سے خوش ہیں، پر امید ہیں یا دکھی؟ 7) کس بات کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے؟
محفل کے بارے میں:
1) اردو محفل کا آپ کو اور آپ کا اردو محفل کو کیا فائدہ ہے؟ 2) آپ زیادہ تر اردو محفل کے کس سیکشن میں پائے جاتے ہیں؟ 3)آپ کی اردو محفل میں حیثیت کیا ہے؟ (طالب علم، استاد، مبصر، معاون ، وغیرہ جو مناسب سمجھیں) ۔۔ 4) انٹرنیٹ پر آپ کتنا وقت گزارتے ہیں اور اس میں سے اردو محفل کا کتنا حصہ ہے؟
۔۔۔ انٹرویو کے سوالات ابھی ختم نہیں ہوئے ۔۔۔ پہلے اس پہلی قسط کا جواب مل جائے (شاید اس میں مہینوں لگیں) اس کے بعد دوسری قسط پیش کی جائے گی ۔۔۔
محترم الف عین
محترم محمد یعقوب آسی
مزمل شیخ بسمل
شمشاد
ملائکہ
مہ جبین
طارق شاہ
ماہا عطا
فہیم
الشفاء
محمد بلال اعظم
محمد اظہر نذیر
مہدی نقوی حجاز
شوکت پرویز
@محمد اسامہ سًرسَری
امجد میانداد
گل بانو
محمد احمد
زبیر مرزا
عمر سیف
غدیر زھرا
عینی شاہ
فرحت کیانی
عادل نذیر
عائشہ عزیز
حوا کی بیٹی
وجی
ابن سعید
شعیب سعید شوبی
ناعمہ عزیز
نیرنگ خیال
ٹیگ نامے کی ترتیب سے کوئی مطلب اخذ نہ کیاجائے ۔۔۔ ہمیں جو جو یاد آیا، ہم نے اس کو ٹیگ کردیا ہے۔۔۔
 
شاہد شاہنواز بھائی جان سب سے پہلے آپ ہی بسم اللہ کر دیں ۔:)ہم تو آپ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔آپ نے اپنے تعارف والے دھاگہ میں بھی کچھ زیادہ نہیں بتایا تھا ۔چلئے یہی اک بہانی سہی ۔:)تو شروع ہو جائیے دیر کس بات کی ۔
 
یہ جو آپ نے باہر جانے کا رستہ رکھا ہے نا:
۔۔۔ یہ انتہائی سنجیدہ قسم کا انٹرویو ہے جو عموما Public Figuresکا لیاجاتا ہے لیکن میرے لیے اردو محفل میں موجود ہر شخص Public Figureہے، سو میں ہر قسم کے سوالات اس انٹرویو میں شامل کر رہا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ دیکھتے ہیں آپ کا کیا رد عمل ہے۔۔۔ یہ انٹرویو ہر ایک کے لیے ہے، جو اس میں شریک ہونا چاہے۔۔۔
ہم اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں، کہ ہم کسی بھی انداز میں ’’پبلک فگر‘‘ نہیں۔
:aadab:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم!
ہم جو انٹرویو لے کر حاضر ہوئے ہیں، وہ بہت سوں کو اچنبھے میں ڈال دے گا۔۔۔ اور ہوسکتا ہے آپ کو کچھ سوالات پر اعتراض بھی ہو، سو آپ وہ سوالات چھوڑ دیجئے(خواتین کو خصوصی اجازت ہے کہ پورے انٹرویو کو چھوڑ کر صرف ایک دو سوالات کے ہی جواب دے کر دستبردار ہوجائیں، اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیاجائے گا)۔۔۔ اتنے ہی جوابات دیں جتنوں کے دے سکیں۔۔۔ یہ انتہائی سنجیدہ قسم کا انٹرویو ہے جو عموما Public Figuresکا لیاجاتا ہے لیکن میرے لیے اردو محفل میں موجود ہر شخص Public Figureہے، سو میں ہر قسم کے سوالات اس انٹرویو میں شامل کر رہا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ دیکھتے ہیں آپ کا کیا رد عمل ہے۔۔۔ یہ انٹرویو ہر ایک کے لیے ہے، جو اس میں شریک ہونا چاہے۔۔۔
ذاتی سوالات:(ان سوالات میں سے جو چھوڑنا چاہیں، اختیار ہے)۔

محترم شاہنواز بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ پبلک فگر کیا ہووے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی سمجھ آ جائے تو سمجھیں کہ اپنا انٹرویو تو سامنے دھرا ہے ۔۔۔۔۔
انٹرویو دینا تو پسندیدہ ترین ہے کہ وہ سب کچھ سنایا پڑھایا جا سکتا ہے جو کہ ویسے سنانا پڑھانا مشکل ہوتا ہے ۔۔
یہ " پبلک فیگر " کچھ سنجیدہ سنجیدہ لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے ڈر لاگے رے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی آپ نے اتنے سارے سوالات پوچھ لیے۔ اب اگر بہت سے اراکین اکٹھے جواب دیں تو سوال جواب سب گڈمڈ ہو جائیں گے۔

اس کےلیے آپ یہ زمرہ دیکھیں۔ یہاں انفرادی طور پر بہت سے اراکین کے انٹرویو آپ کو مل جائیں گے۔

اگر آپ پسند کریں تو کسی ایک رکن کا باقاعدہ انٹرویو شروع کر سکتے ہیں۔
انٹرویو شروع کرنے سے پہلے متعلقہ رکن سے ذاتی پیغام میں پہلے مراسلت کر لیجیے گا۔
 
بہترین مشورہ ہے۔ سو فی صد اتفاق!!!
 
گل بانو

محفلین
جب نیا سوالنامہ تیار ہوجائے گا توکچھ کے جوابات دینے کی کوشش کریں گے وہ بھی سچی سچی :)
میرا یہ کہنا ہے کہ سوالات مختصر ہوں اور سوال کے بعد جواب کا خالی خانہ رکھا جائے تاکہ سوالات کاپی پیسٹ کر کے اسی میں جواب لکھ دئے جائیں ۔
 
پہلے ہی سوالنامے پر یہ حشر ہے ۔۔۔ دوسرا سوالنامہ تیار کرنے کی درد سری میں لوں تو مجھ سے بڑا ۔۔۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔
جہاں تک جواب کا خانہ خالی رکھنے کا تعلق ہے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔۔۔ ویسے ہر سوال کے آگے انٹر کرکے جواب دیا جاسکتا ہے۔۔۔ تاہم میں خود اس کو ایک بار پر کرکے دکھاتا ہوں، تاکہ آپ لوگوں میں سے کچھ لوگ حوصلہ پکڑیں ۔۔۔
 
محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو محفل پر اراکین کی تعریف اسی لیئے سچی ہوتی ہے کہ اراکین بنا حشر سے گھبرائے بنا خود کو عجب ؟قرار دیئے صرف اپنے مقصد کی دھن میں محو رہتے ہیں ۔ اور اپنے مقاصد کو نہ صرف حاصل کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیئے بھی اک مثال بنا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
محترم بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اردو محفل پر اراکین کی تعریف اسی لیئے سچی ہوتی ہے کہ اراکین بنا حشر سے گھبرائے بنا خود کو عجب ؟قرار دیئے صرف اپنے مقصد کی دھن میں محو رہتے ہیں ۔ اور اپنے مقاصد کو نہ صرف حاصل کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیئے بھی اک مثال بنا دیتے ہیں ۔۔۔ ۔۔
آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر ۔۔ کوئی مشورہ ہو تو دیجئے ۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
) مکمل اصلی نام کیا ہے؟
شاہد شاہنواز مکمل ۔۔۔ اصلی نام ہے ۔۔ ۔
2) عمر یا تاریخ پیدائش
2 اپریل 1986ء جو درج کی جاتی ہے اور 26 نومبر 1983ء جو بتائی جاتی ہے۔۔۔
3) مذہب
اسلام
4) ملک
پاکستان
5) ازدواجی حیثیت کیا ہے 6
غیر شادی شدہ
7 ) تعلیم کتنی ہے، کہاں کہاں سے حاصل کی اور کب؟
بی اے 2005ء میں کیا۔ 2003ء میں ایف اے، میٹرک 2001ء میں ۔۔۔
8) اعزازات وغیرہ؟
کوئی خاص نہیں ۔۔۔
9) کمپیوٹر میں آپ کیا جانتے ہیں؟
بہت کچھ ۔۔۔ ٹائپنگ، کمپوزنگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ۔۔۔ سی ایم ایس، گرافک ڈیزائننگ وغیرہ وغیرہ ۔
10) انٹرنیٹ پر کہاں کہاں پائے جاتے ہیں؟
اردو کمپیوٹنگ ، سمپل مشینز فورم اور اردو محفل پر ۔۔۔ فیس بک۔۔۔ فی الحال سب سے زیادہ متحرک میں فیس بک اور اردو محفل پر ہوں۔۔
10) پیشہ کیا ہے؟
ویب سائٹس بنا کر بیچتا ہوں ۔۔ کمپوزنگ کے کام، ٹرانسلیشن وغیرہ اس کے علاوہ ہیں۔۔
11) رہائش کہاں ہے ؟ (مستقل اور عارضی، محض شہر ہی بیان کردیں)
پنجاب سے تعلق ہے۔۔۔ آج کل کراچی میں ہوں۔۔۔
۔۔۔ یہ آپ کا بائیو ڈیٹا (بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ) ہوا ۔۔۔
خاندان سے متعلق:
1) آپ کتنے بھائی بہن ہیں؟
تین بھائی ہیں۔۔۔ دو بہنیں ۔۔۔
) آپ کس نمبر پر ہیں؟
سب سے آخری نمبر میرا ہے۔۔
3) گھر میں آپ کی کیا حیثیت ہے؟ بڑے کی یا چھوٹے کی؟
ہم دو بھائی ساتھ رہتے ہیں ، میں چھوٹا ہوں لیکن تقریبا برابری کی حیثیت حاصل ہے۔۔۔ دوستوں جیسا برتاؤ ہے ۔۔
4) خاندانی پس منظر کیا ہے؟
پٹھان ہیں ۔۔۔ اپنے نام کے آگے خان لگانا ہمارے خاندان میں تقریبآ سب ہی لوگ ضروری خیال کرتے ہیں۔۔۔
پسند نا پسند:
1) کس علم سے دلچسپی ہے؟
علوم اسلام، شاعری، سائنس ۔۔
2) کون سے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
علامہ اقبال، واصف اور اب فانی بدایونی بھی۔۔۔۔ بہت سے لوگ ہیں ۔۔۔ گنوائے نہیں جاسکتے۔۔۔
) سیاسی نظریات کیا ہیں؟
کوئی نہیں ۔
4) گھر میں اور باہر کس سے دوستی ہے؟
کسی سے نہیں۔۔۔ پہلے ایک دو لوگ تھے لیکن اب کسی کو دوست نہ بناتا ہوں، نہ سمجھتا ہوں۔۔
5) کس کس سے محبت کرتے ہیں؟
بھائی سے اور ماں سے۔۔۔
شوق:
1) مشاغل کیا ہیں؟ِ
شاعری۔۔۔ لکھنا ۔۔ اور کبھی کبھار پڑھنا بھی۔۔۔
2) ان مشاغل کا سبب کون لوگ بنے؟
شاعری کا سبب اقبال ہیں۔۔۔ لکھنے کا وہ ڈائجسٹ جو میں پڑھا کرتا تھا ۔۔۔ اور پڑھنے کا وہ نصیحت جو بار بار کی جاتی رہی کہ پڑھو لکھو تو کامیاب ہوگے ۔۔۔
عشاء کا وقت ہو گیا۔۔۔ باقی بعد میں ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی CV دفتر میں رکھ لی گئی ہے۔ گنجائش ہونےپر آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔
(اس کو مزاح میں ہی لیجیے گا۔ کہیں سنجیدہ ہی نہ ہو جائیں)
 
یوسف-2

محفلین
معاف کیجئے گا لیکن میں غیر متعلقہ لوگوں سے بات نہیں کرتا۔۔۔

شمشاد بھائی نے یہ بات مزاح میں کہی ہے، آپ نے غالباً خفی والی سطر نہیں پڑھی :) ویسے شمشاد بھائی ”غیر متعلقہ“ ہرگز نہیں ہیں۔ آپ اس فورم کے بہت اچھے منتظم ہیں اور آپ کا شمار بہت ہی کوووووووووول محفلین میں ہوتا ہے۔ ابھی آپ ان سے زیادہ واقف نہیں ہیں، تبھی ان کی بات ناگوار لگی ہے شاید۔ اچھے بچے بڑوں کو ایسا نہیں کہتے۔ :p
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ ان کی بات ناگوار نہیں لگی ۔۔۔ جو انہوں نے کہا اس کا رد عمل ایسا ہی ہونا تھا۔۔۔
مجھے جو بات ناگوار لگتی ہے ، میں اس کا جواب نہیں دیتا۔۔۔

بہرحال۔۔۔
آپ کے خیال میں وہ غیر متعلقہ نہیں ہیں لیکن ہم نے کوئی CV بھی تو پیش نہیں کیا تھا۔۔۔
اوپر کے تمام کمنٹس آپ پڑھ کر دیکھ لیجئے ۔۔۔
ہم چاہتے تھے دوسرے کچھ حوصلہ پکڑ کر لکھیں ، سو ہم نے اپنے بارے میں لکھ دیا۔۔۔ ایک صاحب نے کہا تھا وہ ہمارے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، سو پہلا انٹرویو ہمارا ہی ہونا چاہئے ۔۔
اسے انہوں نے ہماری CV سمجھ لیا ۔۔۔ خیر ۔۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔ ہو جاتا ہے ایسا بھی ۔۔
 
Top