ایک اور "لیگ"۔۔

زینب

محفلین
ہاں کیوں نہیں ہو جاو ہو جاو کہ وقت پڑنے پے ایک لیگ سے دوسری لیگ میں چھلانگ لگانے میں آسانی رہے گی
 

شمشاد

لائبریرین
کیامطلب چھلانگ لگانے میں آسانی رہے گی
ارے یہ لیگ ہے league اور تم اس کو لیگ leg پڑھ رہی ہو کیا جو چھلانگ لگاؤں +سرپیٹ+
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی اب خوابوں میں ہی ملاقاتیں ہوا کریں گی کیونکہ ہارنے کی وجہ سے اب تعبیریں تو ملنے سے رہیں۔

جی ہاں شمشاد بھائی یہ تو ہے تعبیریں تو ان خوابوں کی ہوتی ہے جن کو سونے کے بعد دیکھا جائے جاگتی آنکھوں کے خواب ہی ہوتے ہیں ان کی تعبیریں نہیں ہوتی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اتنی تو یورپ میں فٹبال لیگز نہیں جتنی ہمارے ہاں مسلم لیگز ہیں۔ :rolleyes:

بھائی میرے خیال میں فٹبال لیگز اور مسلم لیگز میں کوئی فرق نہیں ہے اور اگر فرق ہے تو اتنا ہی ہے وہاں فٹبال کو پرشان ہوتا ہے اور یہاں عوام
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی جیو پر پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس آ رہی تھی، وہ ابھی بھی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میرے خیال میں فٹبال لیگز اور مسلم لیگز میں کوئی فرق نہیں ہے اور اگر فرق ہے تو اتنا ہی ہے وہاں فٹبال کو پرشان ہوتا ہے اور یہاں عوام

ساجد بھائی خرم بھائی ہماری عوام کو اربابِ اختیار نے فٹ بال ہی تو بنایا ہوا ہے اور اپنی ٹھوکروں میں رکھا ہوا ہے۔
کبھی آٹے کے لیے، کبھی گھی کے لیے، کبھی تیل اور بجلی کے لیے، کبھی گیس اور پٹرول کے لیے، اب کیا کیا گنواؤں۔

مجھے معین اختر کی ایک بات یاد آئی، اس نے ایک دفعہ سنائی تھی :

پولیس نے آدھی رات کے بعد تین آدمیوں کو پکڑا اور تھانے میں لے گئی۔

تھانیدار نے ایک آدمی سے پوچھا تم کیا کر رہے تھے، وہ بولا میں فٹ بال کھیل رہا تھا
دوسرے سے پوچھا تم کیا کر رہے تھے، وہ بھی بولا میں فٹ بال کھیل رہا تھا
تیسرے سے پوچھا تم کیا کر رہے تھے۔ وہ بولا " میں ہی وہ فٹ بال ہوں جس کو یہ کھیل رہا تھے۔"
 
Top