ایک اور ڈرون حملہ

عثمان

محفلین
ایک بات تو ثابت ہے کہ ڈرون حملے کی افادیت پر کوئی شک نہیں۔ طالبان کے خلاف یہ بہترین ہتھیار ہے۔
 
زبیر حسین

محفلین
ہمیں اس بات کی تکلیف ہے کہ امریکہ نے ہر اس طالبان پر حملہ کیا جو مذاکرات کے ذریعے امن پر آمادہ ہوا۔ جب طالبان لوگ پاکستان پر حملے کر رہے ہوتے ہیں اس وقت تو امریکہ ایسے لوگوں کو نہیں مارتا جب یہ امن پر آمادہ ہونے لگتے ہیں تو ان پر حملہ ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے نیک محمد کی مثال بھی موجود ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
ایک بات تو ثابت ہے کہ ڈرون حملے کی افادیت پر کوئی شک نہیں۔ طالبان کے خلاف یہ بہترین ہتھیار ہے۔
تیرا پہلو تیرے دل کی طرح آباد رہے
تجھ پہ گزرے نہ قیامت کبھی ڈرون کی
اسی افادیت سے بہت سے بے گناہ بھی فائدہ مند کیے جاچکے ہیں ۔
 
جی ہاں موضوع تو ایک ہے قیصرانی بھائی لیکن اس میں ہلکا سا احتجاج ہے ڈرون حملے پر اور دوسرے دھاگے میں خوشیاں ہے ڈرون حملے کے نتیجے کی۔
بس پھر تو جمع کردینا چاہئیے۔۔۔نیگیٹو اور پازیٹو آپس میں مل کر زیرو ہوجائیں گے۔۔۔رہے نام اللہ کا۔ :)
 
زبیر حسین

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
ہمیں اس بات کی تکلیف ہے کہ امریکہ نے ہر اس طالبان پر حملہ کیا جو مذاکرات کے ذریعے امن پر آمادہ ہوا۔ جب طالبان لوگ پاکستان پر حملے کر رہے ہوتے ہیں اس وقت تو امریکہ ایسے لوگوں کو نہیں مارتا جب یہ امن پر آمادہ ہونے لگتے ہیں تو ان پر حملہ ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے نیک محمد کی مثال بھی موجود ہے۔
وجہ وہی ہے کہ خرچے امریکہ کے ہوں، ہتھیار اور تربیت بھی وہی دے اور ان کا بندہ پاکستان سے مذاکرات کرنے روانہ ہو جائے؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
بات محسود کی ہلاکت پر افسوس کی نہیں بات امریکہ کی پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ہے۔
تو کیا پاکستان میں امن کا دارومدار " طالبان " سے مذاکرات پر ہی منحصر ہے ؟ باطل سے مذاکرات ؟ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی بھیک ؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
تو کیا پاکستان میں امن کا دارومدار " طالبان " سے مذاکرات پر ہی منحصر ہے ؟ باطل سے مذاکرات ؟ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی بھیک ؟؟؟؟
بات تو افسوسناک ہے لیکن "طالبان" ایک اکائی بن چکے ہیں۔ ان سے مذاکرات کرنے ہی پڑیں گے۔
 
عثمان

محفلین
تیرا پہلو تیرے دل کی طرح آباد رہے
تجھ پہ گزرے نہ قیامت کبھی ڈرون کی
اسی افادیت سے بہت سے بے گناہ بھی فائدہ مند کیے جاچکے ہیں ۔
معدودے چند طالبانی رشتہ داروں کا بڑا غم ھے میری جان.
اسی شعر میں ڈرون کی جگہ طالبانی خودکش حملے فٹ کر کے اپنے لیے پڑھو۔;)
 
ساقی۔

محفلین
معدودے چند طالبانی رشتہ داروں کا بڑا غم ھے میری جان.
اسی شعر میں ڈرون کی جگہ طالبانی خودکش حملے فٹ کر کے اپنے لیے پڑھو۔;)
یار آپ لوگ تو خود کو بڑا لبرل اور آذاد خیال ،مہذب ، معتدل،امن پسند کہتے ہیں ، پر آپ لوگ طالبان سے زیدہ شدت پسند ہیں ۔ذرا اپنے خیال اپنی رائے کے خلاف سننے کا خوصلہ اپنے میں نہیں پاتے۔ ۔بات ہم عوام کے حق میں کریں آپ کو اس کو طالبان کی ہمدردی سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔ میں نے بے گناہ لوگوں کا ذکر کیا اور آپ نے طالبان کو میرا رشتہ دار بنا دیا ۔
یار اگر امریکہ افغانستان سے جان بچا کر بھاگنے کے لیئے افغانی طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو پاکستان کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ دشت گردی سے اپنے عوام کو مخفوظ رکھنے کے لیے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرے۔۔۔۔اور پاکستان یہ کرنے جا رہا تھا مگر شیطان سے امن کیسے ہضم ہو سکتا ہے۔ کر دیا ڈورون حملہ۔۔۔۔۔۔۔۔اب آپ تو دور بیٹھ کر صرف لعنتیں اور تبصرے کریں گے۔۔۔۔۔بھگتنا میرے پاکستان اور اس میں بسنے والے پیاروں کو پڑھے گا۔

یا رشیطان کی برائی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس ساتھ تو نہ دیں۔۔بڑی نوازش ہو گی ۔
 
Top