ایک اور ڈرون حملہ

عثمان

محفلین
یار آپ لوگ تو خود کو بڑا لبرل اور آذاد خیال ،مہذب ، معتدل،امن پسند کہتے ہیں ، پر آپ لوگ طالبان سے زیدہ شدت پسند ہیں ۔ذرا اپنے خیال اپنی رائے کے خلاف سننے کا خوصلہ اپنے میں نہیں پاتے۔ ۔۔۔ ۔ میں نے بے گناہ لوگوں کا ذکر کیا اور آپ نے طالبان کو میرا رشتہ دار بنا دیا ۔
ڈرون حملوں میں طالبان کے رشتہ داروں کی بات کی ہے۔ آپ جناب کے رشتہ داروں کی نہیں۔ مراسلے تسلسل سے پڑھیے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرے ذہن میں تو یہ سوال بار بار آہا ہے کہ اگر ڈراون گرانے والوں کو اور طالبان کے مقاصد ایک ہی ہیں تو حکیم اللہ محسود کو مارنے کی کیا تُک ہے !!
 
تو پھر غم کیسا ؟ آپ کا ایک دشمن آپ کے دوسرے دشمن کے درپے ہے۔
جناب بات یہاں ختم نہیں ہو جاتی، دونوں پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔ جب امریکہ ان کو مارتا ہے تو طالبان انتقام لینے پاکستان کے درپے ہوجاتے ہیں اور جب امریکہ طالبان کو مارنے ڈرون بھیجتا ہے تو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرکے بے گناہ پاکستانیوں کو بھی نشانہ بناتا ہے۔
 
میرے ذہن میں تو یہ سوال بار بار آہا ہے کہ اگر ڈراون گرانے والوں کو اور طالبان کے مقاصد ایک ہی ہیں تو حکیم اللہ محسود کو مارنے کی کیا تُک ہے !!
تاکہ حکیم اللہ پاکستان کے ساتھ امن معاہدہ کرکے صلح کرکے بیٹھ نا جائے۔
 

زبیر حسین

محفلین
تو کیا پاکستان میں امن کا دارومدار " طالبان " سے مذاکرات پر ہی منحصر ہے ؟ باطل سے مذاکرات ؟ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی بھیک ؟؟؟؟
طالبان آئے کہاں سے۔۔۔ کسی کے گھر ڈرون حملے کر کے خاندان کے خاندان سلا دو اور کوئی ایک آدھ بچ جائے تو اس سے کس چیز کی توقع رکھی جا سکتی ہے وہ طالبان کے ساتھ شامل نہیں ہو گا تو امریکہ کے ساتھ شامل ہو گا جس نے اس کا گھر اجاڑ دیا۔۔۔امریکہ کے آنے سے پہلے کون سی اس طرح کی دہشت گردی ہوتی تھی ہمارے ہاں۔۔
سادہ سی بات ہے برے سے برا پاکستانی شہری ہمیں کسی اور سے زیادہ عزیز ہونا چاہیے اور جہاں صلح اور بہتری کی گنجائش نکلتی ہے وہاں کوشش ضرور کرنی چاہیے۔۔۔یہ کیا بات ہوئی جہاں طاقت ہے وہاں بھیک مانگنے میں کوئی حرج نہیں سمجھی جاتی۔۔۔۔ہمارے حکمران ہر چھوتھے دن امریکہ سے بھیک مانگنے چلے جاتے ہیں وہ بھی ہزاروں بے گناہ بلکہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل ہے۔
 

عثمان

محفلین
طالبان آئے کہاں سے۔۔۔ کسی کے گھر ڈرون حملے کر کے خاندان کے خاندان سلا دو اور کوئی ایک آدھ بچ جائے تو اس سے کس چیز کی توقع رکھی جا سکتی ہے وہ طالبان کے ساتھ شامل نہیں ہو گا تو امریکہ کے ساتھ شامل ہو گا جس نے اس کا گھر اجاڑ دیا۔۔۔ امریکہ کے آنے سے پہلے کون سی اس طرح کی دہشت گردی ہوتی تھی ہمارے ہاں۔۔
کیا بودا استدلال ہے۔ گویا خودکش حملہ آور ڈرون حملہ میں مرے فرد کا رشتہ دار ہے۔ جو ڈرون کا غصہ لاہور ، کراچی کے شہریوں پر نکالتا ہے۔ :eek:
کیا طالبان خودکش حملوں کے بعد آئے ؟ یا طالبان کی سالہا سال کی دہشت گرد وارداتوں کو لگام دینے کے لیے ڈرون حملے شروع ہوئے۔
اچھا یہ بتائیے۔ کہ یہ طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں جو چالیس پچاس ہزار پاکستانی شکار ہو چکا ہے۔ اس کے رشتہ دار کہاں جاتے ہیں ؟ :oops:
 

زبیر حسین

محفلین
کیا بودا استدلال ہے۔ گویا خودکش حملہ آور ڈرون حملہ میں مرے فرد کا رشتہ دار ہے۔ جو ڈرون کا غصہ لاہور ، کراچی کے شہریوں پر نکالتا ہے۔ :eek:
کیا طالبان خودکش حملوں کے بعد آئے ؟ یا طالبان کی سالہا سال کی دہشت گرد وارداتوں کو لگام دینے کے لیے ڈرون حملے شروع ہوئے۔
اچھا یہ بتائیے۔ کہ یہ طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں جو چالیس پچاس ہزار پاکستانی شکار ہو چکا ہے۔ اس کے رشتہ دار کہاں جاتے ہیں ؟ :oops:
آپ مجھے بتائیں کہ امریکہ کے افغانستان میں آنے سے پہلے اور پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اس جنگ میں شامل ہونے سے پہلے کون سی دہشت گردی تھی پاکستان میں۔۔۔اکا دکا سنی شیعہ فسادات کے علاوہ؟
 

عثمان

محفلین
آپ مجھے بتائیں کہ امریکہ کے افغانستان میں آنے سے پہلے اور پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اس جنگ میں شامل ہونے سے پہلے کون سی دہشت گردی تھی پاکستان میں۔۔۔ اکا دکا سنی شیعہ فسادات کے علاوہ؟
"اکا دکا" فسادات ؟
حضرت ، یا تو آپ بہت کم سن ہیں۔ یا آپ نے "تاریخ از زید حامد" پر ہی تکیہ کر رکھا ہے۔
 

زبیر حسین

محفلین
"اکا دکا" فسادات ؟
حضرت ، یا تو آپ بہت کم سن ہیں۔ یا آپ نے "تاریخ از زید حامد" پر ہی تکیہ کر رکھا ہے۔
چلیں یوں ہی سمجھ لیں کہ میں زید حامد کی بتائی ہوئی باتوں سے آگے نہیں جانتا۔۔۔۔
آپ کوشش کر کے میری سمت سیدھی کر دیجئے۔۔۔
 

عثمان

محفلین
چلیں یوں ہی سمجھ لیں کہ میں زید حامد کی بتائی ہوئی باتوں سے آگے نہیں جانتا۔۔۔ ۔
آپ کوشش کر کے میری سمت سیدھی کر دیجئے۔۔۔
میں کوشش کر چکا ہوں۔ اوپر پوچھے گئے سوال پھر سے پڑھ لیجیے۔ آپ کی سمت درست ہونے کا مجھے یقین نہیں۔ نہ پہیہ نئے سرے سے ایجاد کرنے کی سکت۔ Denialism کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
 

زبیر حسین

محفلین
میں کوشش کر چکا ہوں۔ اوپر پوچھے گئے سوال پھر سے پڑھ لیجیے۔ آپ کی سمت درست ہونے کا مجھے یقین نہیں۔ نہ پہیہ نئے سرے سے ایجاد کرنے کی سکت۔ Denialism کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
شاباش ہے بھئی اس میں ۔ Denialism کہاں سے آگیا؟
 

زبیر حسین

محفلین
عثمان میں نے ایک بار پھر ساری لڑی شروع سے پڑھی مجھے کہیں بھی Denialism نظر نہیں آیا۔
بات پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان میں امن کی کوشش میں رکاوٹ کی ہو رہی ہے۔ تکبر کی عینک اتاریئے جناب۔
 

x boy

محفلین

اگر حکیم الله دہشتگرد تھا تو وہ دہشتگردی کہاں کرتا تھا ، آپ کا جواب پاکستان ہی ہوگا ، تو امریکا کو کیا مسلہ ہے ، دہشتگردی پاکستان میں ڈرون امریکہ بھیجتا ہے

میں کچھ لمحوں کے لئے حکیم الله کو پاکستان میں دہشدگردی کا ذمہ دار اگر مان لوں ، تب بھی مجھے پاکستانی فوج اور حکومت پاکستان سے شکوہ باقی رہے گا

حملہ طالبان کرتے ہیں ، دھماکہ طالبان کرتے ہیں ، دہشتگردی طالبان کرتے ہیں ، جس میں ہزاروں لوگ موت کی نیند سو جاتے ہیں حضور والا آپ کی بات کو مان لیتا ہوں ، مگر مجھے اتنا سمجھا دیں ، حملہ پاکستان میں ، دھماکہ پاکستان میں ، دہشتگردی پاکستان میں ، مرنے والے پاکستانی ، یتیم ہونے والے بچے پاکستانی ، بیوہ ہونے والی خواتین پاکستانی

تو صاحب جب سب کچھ پاکستان اور پاکستانی تو امریکا کو کیا تکلیف لاحق ہے جو ہر دو دن بعد ڈرون بھیج دیتا ہے ، قربان جاؤں امریکہ تجھ پر ، تجھے پاکستان سے اور پاکستانیوں سے کتنی محبت ہے ، مسلہ ہمارا دہشتگردی ہمارے ملک میں اور طیارے تو بھیجتا ہے ، ایسی محبت تو آج تک نہیں دیکھی

جب پاکستان کے مسائل کو امریکہ نے ہی حل کرنا ہے تو یہ سات لاکھ فوج اور اتنی بڑی کابینہ کا بوجھ پاکستانی عوام پر کیوں ڈال رکھا ہے.....
 

x boy

محفلین

میر جعفر اور میر صادق جیسے غداروں سے کون ناواقف ہے
امت مسلمہ کے زوال کے اسباب کی مضبوط ترین کڑی اور دنیائے کفر کے ترکش کا سب سے زہریلا تیر ہے-

یہ ایک ایسا کارگر ہتھیار ہے جس پر معیشت کے کمزور ہونے نا ہونے ، فوج کے طاقتور ہونے نا ہونے، کا کچھ فرق نہیں پڑتا- سپاہ کی تعداد خواہ کچھ بھی ھو یہ وہ دشمن کا خنجر ہے جو پشت میں اترتا ہے جس کا اثر صدیوں کی قربانی کو زائل کر دیتا ہے اور یہاں تک کہ اس کا اثر مدتوں رہتا ہے-

دشمن کے ان تیروں میں سے ایک تیر پرویز مشرف تھا-

جب دشمن نے اس تیر کو مسلمانوں پر چلایا تو مسلمانوں کی ایٹمی طاقت ،دس لاکھ فوج ، مسلمانوں کے جذبات و قربانی کچھ کام نہ آئے-

امریکی اس بدبخت کے ذریعے وہ کام کر گئے جس کو وہ خود سوچ بھی نہ سکتے تھے-

امارت اسلامی کا سقوط ایک علیحدہ اور غیر ملکی مسئلہ ہی صحیح مگر امریکی فوج کےلیے اپنے ہوائی اڈے جن سے امریکی طیاروں نے ایک سال میں ہی 97000 مرتبہ اڑان بھری اور 45000 پاؤنڈ وزنی ڈیزی کٹر جیسے ان گنت بم برسائے عوام اور بےگناہ کی کیا دہائی دی جائے اس غلیظ شخص نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ ایک سفیر کے دام بھی کھرے کرلیے، ایمل کانسی ، یوسف رمزی کو تو امریکہ کے حوالے پچھلے ادوار میں کردیا تھا مگر اس بدمعاش ڈکٹیٹر نے اس وطن کی سینکڑوں عزت مآب بیٹیوں کو یا تو شہید کر ڈالا یا پھر امریکی فوج کے حوالے کر دیا
جرم کی فہرست اس قدر طویل ہے کہ اس کا احاطہ مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے
مگر آج یہ فرعون صفت ڈکٹیٹر اپنے دنیاوی انجام سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اپنے جرم سے انکاری ہے-

آج کے میر جعفروں کو اس ڈکٹیٹر کے حال سے عبرت پکڑنی چاہئے-

پاکستان میں ڈرون حملوں سے کتنی تباہی ہوتی ہے-

پہلی دفعہ ڈرون حملوں سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی-

ضرور دیکھیں ۔

 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک سوال۔۔۔۔ کل اگر یہی ڈرون مشرقی حدود سے در اندازی کریں گے تو کیا پھربھی پاکستان اسی طرح احتجاج جاری ریکھے گا ؟یا کچھ اور طریقہ اختیار کرے گا ؟
 

سید ذیشان

محفلین
ایک سوال۔۔۔ ۔ کل اگر یہی ڈرون مشرقی حدود سے در اندازی کریں گے تو کیا پھربھی پاکستان اسی طرح احتجاج جاری ریکھے گا ؟یا کچھ اور طریقہ اختیار کرے گا ؟

اس کے لئے مشرق اور مغرب کا فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ;)
 
Top