الف عین
لائبریرین
مشہور شاعر ستیہ پال آنند کی ای میل کے مطابق:
اردو کے صاحب طرز نقاد گوپی چند نارنگ کو ان کی ساٹھ برس سے کچھ اوپر کی ادبی خدمات کے لیے پاکستان کے یوم ازادی پر ستارہ ٔ امتیاز کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ صرف نارنگ صاحب کے لیے ہی نہیں، ہم سب کے لیے ہے، جو اردو کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی خدمات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں۔ اردو کی روایتی تنقید کو جدید ادبی اور تنقیدی رویوں سے روشناس کروانے میں ان کا کام تاریخی نوعیت کا ہے۔ انڈیا میں تو ڈاکٹر نارنگ کو پدم شری اور پدم بھوشن سمیت، یونورسٹیوں کی اعزازی ڈاکٹریٹس کے علاوہ تعداد میں اتنے اعزاز مل چکے ہیں کہ ان کی گنتی مشکل ہے۔ لیکن پاکستان سے ملنے والا یہ اعزاز ایک سنگ میل ہے۔ میں اس کے لیے ان کو اور آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
اللہ کرے یہ سنگ میل وہ راستہ دکھائے جس پر چل کر ان دو عظیم ملکوں کے باہمی تعلقات دن بدن خوشگوار ہوتے جائیں۔ آمین۔