سوئیڈن تو تعزیت کے لئے گیا تھا، تعزیت جیسے مواقع پر اس طرح کی گفتگو بھلا کہاں زیب دیتی ہے
واپسی کے سفر پر ایک جگہ انتہائی خطرناک حادثہ ہوتے ہوتے بچا تھا کہ جس ڈرائیور کی غلطی تھی، اس وقت وہ سیل فون استعمال کر رہا تھا۔ اس علاقے میں اپ اور ڈاؤن ہل کی وجہ سے اوور ٹیکنگ ممنوع تھی اور وہ بندہ اپ ہل آتے ہوئے اوور ٹیکنگ کر رہا تھا اور مجھے اس وقت دکھائی دیا جب میرے پاس سوائے فل بریکس کے اور کوئی چوائس نہیں تھی۔ اگر میں بروقت فل بریکس نہ لگا پاتا یا بریکس کام نہ کرتیں تو شاید اس وقت میری تعزیت کا دھاگہ چل رہا ہوتا
گھر واپس پہنچ کر جب اس بارے ایک دوست سے بات کی تھی اور پھر یہ سارا سلسلہ شروع ہوا