ایک خیال

قیصرانی

لائبریرین
ویسے اگر سب کچھ چھوڑ دیا تو وقت کیسے گزاریں گے؟ جیسے سسگریٹ چھوڑتے وقت کچھ لوگ چیونگم استعمال کرتے ہیں آپ کیا طریقہ استعمال کریں گے؟
مطالعہ کروں گا، کچھ کتب کے تراجم ادھورے پڑے ہیں، وہ کروں گا، انسانوں سے فیس ٹو فیس ملاقات کروں گا۔ لمبے سفر بھی۔۔۔ :)
 
تو اور کیا؟ سیاست اور مذہب کے زمرے میں بکھرے "نادر و نایاب خیالات" کی نسبت تو بہت اچھا لگا مجھے :p
بات تو آپ کی ٹھیک ہے، لیکن وہ بھی زندگی کے رنگ ہیں۔۔ اوران دنوں ان پہ رنگ ذرا چوکھا آ گیا ہے۔ ان رنگوں سے بھی مستفید ہونا چاہیے
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے بھی حال ہی میں ڈیڑھ ماہ اور اس سے پہلے بھی کئی کئی ماہ فیس بک ڈی ایکٹیویٹ کر کے محفل گردی بھی محدود کر کے دیکھی تو وہی پتہ چلا جو کچھ عرصے بعد چائے چھوڑ کر چیک کرنے پر پتا چلتا ہے۔ کہ ایک دن سر میں درد ہوتا ہے پھر چین ہی چین لیکن پینے کا مزہ بھی یاد رہتا ہے۔ تو کچھ عرصے استعمال نہ کر کے حسبِ مطلوب پتہ چلتا ہے کہ ہم ایڈکٹڈ نہیں لیکن استعمال کرنے کا مزہ اپنا ہے اس لیے طے پاتا ہے کہ استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
 
ویسے اگر سب کچھ چھوڑ دیا تو وقت کیسے گزاریں گے؟ جیسے سسگریٹ چھوڑتے وقت کچھ لوگ چیونگم استعمال کرتے ہیں آپ کیا طریقہ استعمال کریں گے؟
یہ سسٹم کی ٹیمپ ،کیشے فائلز ، ہسٹری اور سیوڈ ویب سائٹس دیکھ دیکھ کر گزارہ کیا کریں گے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
بہت اچھا خیال ہے محفل بھی چھوڑ دیں
ایک خیال مجھے بھی آرہا ہے جب ایک سنگل بندہ سوشل سائٹس کو ترک کرتا ہے تو اس کے پاس یقیناً بہتر متبادل ہوتا ہے آپ کے پاس بھی کوئی بہتر چوائس ہوگی
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھا خیال ہے محفل بھی چھوڑ دیں
ایک خیال مجھے بھی آرہا ہے جب ایک سنگل بندہ سوشل سائٹس کو ترک کرتا ہے تو اس کے پاس یقیناً بہتر متبادل ہوتا ہے آپ کے پاس بھی کوئی بہتر چوائس ہوگی
محفل کا لکھ چکا کہ وہ بھی شامل ہے فہرست میں :)
آپ کا خیال اس حوالے سے غلط ہے کہ میں اوپر بتا چکا ہوں کہ اس دوران میں نے کیا کرنا ہے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
تو آپ سوئیڈن کا اتنا لمبا سفر کر کے یہ جاننے گئے تھے کہ سوشل سائٹس سے آپ کتنے ڈمب ہو گئے ہیں آپ کے سوئیڈن والے دوست تو بہت عقلمند ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
تو آپ سوئیڈن کا اتنا لمبا سفر کر کے یہ جاننے گئے تھے کہ سوشل سائٹس سے آپ کتنے ڈمب ہو گئے ہیں آپ کے سوئیڈن والے دوست تو بہت عقلمند ہیں
سوئیڈن تو تعزیت کے لئے گیا تھا، تعزیت جیسے مواقع پر اس طرح کی گفتگو بھلا کہاں زیب دیتی ہے :)
واپسی کے سفر پر ایک جگہ انتہائی خطرناک حادثہ ہوتے ہوتے بچا تھا کہ جس ڈرائیور کی غلطی تھی، اس وقت وہ سیل فون استعمال کر رہا تھا۔ اس علاقے میں اپ اور ڈاؤن ہل کی وجہ سے اوور ٹیکنگ ممنوع تھی اور وہ بندہ اپ ہل آتے ہوئے اوور ٹیکنگ کر رہا تھا اور مجھے اس وقت دکھائی دیا جب میرے پاس سوائے فل بریکس کے اور کوئی چوائس نہیں تھی۔ اگر میں بروقت فل بریکس نہ لگا پاتا یا بریکس کام نہ کرتیں تو شاید اس وقت میری تعزیت کا دھاگہ چل رہا ہوتا :)
گھر واپس پہنچ کر جب اس بارے ایک دوست سے بات کی تھی اور پھر یہ سارا سلسلہ شروع ہوا :)
 
انتہائی معلوماتی
اب اسی معلوماتی مراسلے کو دس لوگوں میں بانٹ دیں تاکہ وہ آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور موت کو اوورٹیک کرنے سے بچ جائیں :)
 
سید ذیشان

محفلین
چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ کافر لگی ہوئی

ہماری نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں۔ اس ایکسپیرئنس کے بعد ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا کہ کیسا رہا۔ :)
 
Top