قیصرانی
لائبریرین
ویک اینڈ پر ایک دوست سے بحث ہو رہی تھی کہ واقعی آج کل سمارٹ فون اور ڈمب پیپل والی کہاوت سچ ثابت ہو رہی ہے۔ اپنا جائزہ لیا کہ میں کتنی حد تک ان چیزوں سے ایڈیکٹڈ ہو چکا ہوں۔ جواب ملا کہ بہت زیادہ۔ اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ عرصہ تک، جو کہ چند ہفتوں سے چند ماہ تک ہو سکتا ہے، کے لئے تمام تر میسنجرز، فیس بک، محفل، غرض ہر چیز سے دور ہو جاؤں۔ انٹرنیٹ سے تو دوری ممکن نہیں ہے کہ انٹرنیٹ بینکنگ کی ضرورت پڑتی ہے اور میرے کام کا کافی حصہ ویب سائٹ مینیجمنٹ اور ای میلز وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اس لئے ای میلز بھی چلتی رہیں گی۔ سیل فون بھی کام کرتا رہے گا کہ فون اور ایس ایم ایس پر رابطہ لازمی ہونا چاہئے۔ ابھی تاریخ تو فائنل نہیں کی کہ کب شروع کروں، مگر غالب امکان ہے کہ اسی اختتامِ ہفتہ سے شروع کروں گا جو کہ زیادہ سے زیادہ اس سال کے اختتام تک جاری رہے گا۔ کامیابی اور ناکامی، ہر دو صورتوں پر پرانی تنخواہ پر ہی کام کروں گا، یعنی واپسی پرہر چیز دوبارہ ایکٹی ویٹ ہو جائے گی۔ امید ہے کہ ثابت قدم رہوں گا