گیارہویں سالگرہ ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاریب مرزا

محفلین
ارےےے واہ۔۔:applause:
کیا خوبصورت تحریر۔۔:)انداز تحریر ۔۔:)اور سب سے بڑھ کر مختلف انداز مبارک باد دینے کا(y)
مسکراہٹیں بکھیرتی ایک منفرد تحریر۔۔:) ڈھیروں داد و تحسین:love:
زبردست(y)
ہاااائے!!! :love::love:
آداب آداب دوست!! :rolleyes: اس درجہ پسندیدگی کے لیے کوئی شکریہ نہیں۔ :D بلکہ جزاک اللہ!! :)
کیسے نہ دیتے منفرد انداز میں مبارکباد؟؟ اردو محفل جیسا کوئی نہیں۔ :in-love:
 

ماہی احمد

لائبریرین
اوووو! یہ تحریر تو اب دیکھی میں.
واہ بھئی واہ لاریب اتنا پیارا لکھتی ہو آپ تو، ہلکی پھلکی سی تحریر اور ایک گہرا خیال... ماشاءاللہ ماشاءاللہ... جیتی رہو! ہنستی مسکراتی رہو اور ایسی ہی پیاری پیاری ہلکی پھلکی تحریریں لکھتی رہو :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اوووو! یہ تحریر تو اب دیکھی میں.
واہ بھئی واہ لاریب اتنا پیارا لکھتی ہو آپ تو، ہلکی پھلکی سی تحریر اور ایک گہرا خیال... ماشاءاللہ ماشاءاللہ... جیتی رہو! ہنستی مسکراتی رہو اور ایسی ہی پیاری پیاری ہلکی پھلکی تحریریں لکھتی رہو :)
خیال نہیں ہے یہ بہنا!! یہ سراسر آپ بیتی ہے۔ ;) :p
تحریر کی پسندیدگی اور دعاؤں کے لیے جزاک اللہ!! :)
 
ایک دفعہ کا ذکر ہے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ گھوم پھر کر دنیا کی سیر کی جائے۔ سو ہم نے ارادہ باندھا اور لگے اس تلاش میں کہ ہمارے لیے دنیا دیکھنے کا بہترین ذریعہ کیا ہو سکتا ہے؟؟ :question:

اتفاقاً ہی ہمیں ایک ٹرین نظر آ گئی جو بہت لمبی تھی اور باہر سے ہی بہت رنگا رنگ اور خوبصورت تھی، ہمارا جی للچایا کہ کیوں نہ اسی پر سوار ہوا جائے، یقیناً یہ ہمیں دنیا کی کچھ نہ کچھ سیر تو کرا ہی دے گی، اور باہر سے اتنی دلکش ہے تو یقیناً اندر سے بھی خوبصورت ہی ہو گی۔ :daydreaming: ایسی ٹرین اس سے پہلے ہم نے کبھی نہ دیکھی تھی اور مزے کی بات یہ تھی کہ یہ ہوا میں سفر کرتی تھی۔ ٹرین کے مختلف ڈبوں کے مختلف نام رکھے ہوئے تھے اور ہر ڈبہ اپنی مثال آپ تھا۔ کہیں لوگ گپ شپ میں مصروف تھے، کہیں انٹرویو چل رہےتھے، کہیں فلموں اور گانوں کی باتیں ہو رہی تھیں، کہیں ادبی محفل سجی تھی، کہیں لوگ اپنا اپنا کلام پیش کرتے دکھائی پڑے تو کہیں سائنسی علوم پر بحث چل رہی تھی۔ اور تو اور کہیں مختلف پکوان بھی پکائے جا رہے تھے، اور نت نئے پکوان کھانے کے ہم ویسے ہی بڑے دلدادہ۔۔ :D

ہم نے ذرا غور کیا تو معلوم پڑا کہ اندر جانے کے لیے ٹکٹ بھی لینا ہو گا۔ تو جناب، ہم بھی لگ گئے لائن میں، :loser: کافی انتظار کے بعد ہمیں ٹکٹ مل ہی گیا، ہم سجدہ شکر بجا لائے اور تعارف والے ڈبے سے ٹرین میں سوار ہو گئے۔ :peacesign:
یہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری پیاری اردو محفل!! :daydreaming:

جتنا رنگا رنگ اور پرکشش ہم نے اردو محفل کو باہر سے پایا ، اندر آنے پر تو محفل کی چکا چوند نے ہمیں اپنا اسیر ہی کر لیا۔ :daydreaming: وہ دن اور آج کا دن، ہم اس ٹرین پر سوار جہاں دنیا کے مختلف حصوں کی سیر سے لطف اندوز ہوتے چلے آ رہے ہیں، وہیں اپنے جیسی رنگ برنگی مخلوق سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ :rolleyes:

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم انگریزی کی معلمہ ہو گئے۔ پہلے ہی دن یہ حکم شاہی صادر کیا گیا کہ طالبات کے ساتھ پٹر پٹر انگریزی بولنی ہے۔ :heehee: ہم حکم تو بجا لائے اور ایسا لائے کہ یہ غلط فہمی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ ہمیں اردو بولنی نہیں آتی۔۔۔۔ اس الزام پہ ہمیں تو چنداں اعتراض نہ تھا اور ہم طالبات کی یہ غلط فہمی دور ہی نہ کرتے اگر ان کی اردو کی خستہ حالی محسوس نہ کر لیتے۔۔۔ :sad2:

اردو محفل کا حصہ بننے کے بعد ہمیں یہ بات بہت شدت سے محسوس ہوئی کہ اس پیاری زبان میں ایک بدیسی زبان کی بہت ملاوٹ ہو رہی ہے۔ اور یہ ملاوٹ ایسی کہ یوں لگنے لگتا جیسے اردو کا وجود ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔۔۔ :nailbiting: اس صورت حال نے ہمیں تو بہت پریشان کیا.. ہم نے اپنے ذہن میں ایک منصوبہ بنایا اور اس پر عمل درآمد کے لیے تیار ہو گئے۔ :thumbsup: اگلے دن ہم منصوبے کے تحت جماعت میں شور کرنے والی کچھ طالبات سے کچھ یوں گویا ہوئے..

"طالبات!! خاموشی اختیار کیجیے، بصورت دیگر، ہم یہ جماعت چھوڑ کر چلے جائیں گے اور باوجود آپ کی لاکھ التجاؤں کے، یہاں قدم رنجہ نہ فرمائیں گے۔ " :ROFLMAO:

جماعت میں تو سب کو جیسے اینا کونڈا ہی سونگھ گیا (سانپ تو اکثر سونگھتا رہتا ہے)۔۔ :heehee: کچھ دیر کی سب سے سستی خاموشی کے بعد ایک صدا آئی!!
"میم آپ اردو بولتی ہیں تو بڑی نئی نئی لگتی ہیں۔ " :rollingonthefloor:

ہم نے کہا کہ آج کے بعد ہم آپ کو ہر تیسرے دن نئے نئے لگا کریں گے۔ ہمارے پیریڈ میں ہفتے میں دو دفعہ آخری پانچ منٹ میں خالص اردو بولی جائے گی۔ جس میں کوئی طالبہ انگریزی کا ایک بھی لفظ نہیں بولے گی۔ :happy: طالبات کو یہ کھیل بہت دلچسپ لگا اور اس طرح غیر محسوس طریقے سے ہم نے ان کے ذہن میں یہ بات بٹھائی کہ کم از کم اردو کو اردو کی طرح بولیں اور اس میں انگریزی کی ملاوٹ نہ کریں۔ :peacesign:

اسی دن جب ہم جماعت سے جانے لگے تو طالبات نے ضد کی کہ ہمیں خالص اردو میں کچھ اور بھی سنائیں نا ۔۔۔۔۔ :drooling: ہمارے ذہن میں اور تو کچھ نہ آیا، سو ہم نے کسی زمانے میں پڑھا ہوا یہ لطیفہ ہی سنا ڈالا۔۔۔

لکھنؤ میں دو بچے لڑ رہے تھے۔
پہلا بچہ: دیکھیے! اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم آپ کے والدِ محترم کی شان میں گستاخانہ کلمات پیش کریں گے۔
دوسرا بچہ:: حضور!! ہم بھی آپ کی گال پر ایسا طمانچہ بجا لائیں گے کہ گال گلاب کی مانند چمکنے لگے گا۔ :laughing:

طالبات ہوئیں ہنستے ہنستے بے حال اور ہم ہوئے انھیں دیکھ کر بے تحاشہ نہال :daydreaming:

شاید۔۔۔۔ اردو محفل کے رکن نہ ہوتے تو کبھی بھی اپنے اندر یا طالبات میں یہ سدھار لانے کی نہ سوچتے۔ :)

ہماری پیاری اردو محفل!! :daydreaming:

لیں جی!! اتنی پیاری اور راج دلاری سی اردو محفل ہو اور ہم محفل کی سالگرہ پر مبارکباد پیش نہ کریں۔ ناممکن!! لہٰذا اب باری ہے اردو محفل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی.. :party::bomb1::birthdaycake::present:
images7_zpstdfboxzg.jpg

یہ رہا کیک!! :rolleyes:

MIvAhcRRHDBMDnpAveUJFKfqeSrlOjCSClJFeZInDFO4mMfl8oiHlWzxqWIpw95Yl7XSAR_JdYKyJsYPwgb8K6kLt6Iw384-h384-nc_zps0dlm470m.png

غباروں کے بغیر تو سالگرہ ہوتی ہی نہیں :rolleyes:

FB_IMG_1467140592054_zpskqz0twij.jpg


انتظامیہ اور تمام محفلین کو پیاری ، دلاری اور نیاری اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی ڈھیروں ڈھیر مبارکباد!! ہماری دعا ہے کہ اردو محفل خوب پھلے پھولے اور محفل کی رونقیں ہمیشہ ہمیشہ برقرار رہیں۔ ہمارے ساتھ بھی اور ہمارے بعد بھی۔۔:lovestruck:
ماشاءاللہ بہت ہی خوب لکھا
طوالت کے باوجود بوریت کا احساس نہ ہوا
ااسی طرح لکھتی ہیں اور شاد و آباد رہیں
 

لاریب مرزا

محفلین
ماشاءاللہ بہت ہی خوب لکھا
طوالت کے باوجود بوریت کا احساس نہ ہوا
ااسی طرح لکھتی ہیں اور شاد و آباد رہیں
پسندیدگی کے لیے شکریہ سر!! :)
طوالت اور قارئین کی بوریت کا سوچ کے ہی ہم نے بہت کچھ لکھ کے خذف کر دیا تھا۔ ابھی بھی طویل لگا آپ کو!! :p
 

لاریب مرزا

محفلین
ہمیشہ کی طرح لا جواب
حسنِ ظن ہے آپ کا الہلال بھائی :)

اس پذیرائی پر ہم آپ کے مشکور ہیں جناب :hatoff:

خوب لاریب۔۔ بہت اچھا لکھا آپ نے :)
شکریہ عائشہ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ جاسمن بہنا!! :)
گو کہ آپ پہلے بھی پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔ لیکن اس تکرار نے لطف دیا۔ :) سلامت رہیں۔
واہ بھئی واہ!
بہت ہی اچھی تحریر لاریب مرزا!
مثبت سوچ اور خوبصورت طرزِ تحریر
 
Top