ایک دن شیعہ، اگلے روز سنّی کو مارا

p1_22.jpg

http://www.naibaat.com.pk/ePaper/lahore/05-06-2013/details.aspx?id=p1_22.jpg
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
براہِ کرم ! فرقہ وارانہ فسادات کی اِس طرح کی خبریں محفل پر شائع نہ کی جائیں۔ ہم ہر ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اور نہیں چاہتے کہ اس طرح کی خبریں محفل پر آئندہ پھر کبھی نظر آئیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
خبر کا عنوان بغور ملاحظہ فرمائیے آپ کو بھی اس میں فرقہ واریت نظر آجائے گی۔

فرقہ واریت تو ٹارگٹ کلر نے پھیلانے کی کوشش کی تھی تاکہ دونوں گروہ ایکدوسرے سے لڑ پڑیں۔ یہ خبر تو ہمیں آگاہ کر رہی ہے کہ ایسے لوگوں سے خبردار رہیں۔ میرے خیال میں تو یہ فرقہ واریت کے بالکل متضاد ہے۔ :)
 
میڈیا پر ایم کیو ایم کے تین ہمدردوں کی خبر چل رہی ہے۔۔۔یہ ہمدرد سے کیا مراد ہے؟ کیا وہ کارکن تھے ، یا نہیں تھے۔۔
کچھ دن پہلت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تمام اہلِ علم اور صحافیوں سے یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ شیر کے تکّے کھانے والے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟ اور یہ بظاہر بے تکا اور احمقانہ سوال تمام چینلز سے نشر بھی کروایا گیا تھا۔۔۔اور اب نئی اصطلاح آئی ہے یعنی 'ہمدرد'۔۔۔آخر ان سب چیزوں کے پیچھے کیا اسرار ہے؟۔ کوئی ہے جو بتائے۔؟:battingeyelashes:
 
میڈیا پر ایم کیو ایم کے تین ہمدردوں کی خبر چل رہی ہے۔۔۔ یہ ہمدرد سے کیا مراد ہے؟ کیا وہ کارکن تھے ، یا نہیں تھے۔۔
کچھ دن پہلت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تمام اہلِ علم اور صحافیوں سے یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ شیر کے تکّے کھانے والے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟ اور یہ بظاہر بے تکا اور احمقانہ سوال تمام چینلز سے نشر بھی کروایا گیا تھا۔۔۔ اور اب نئی اصطلاح آئی ہے یعنی 'ہمدرد'۔۔۔ آخر ان سب چیزوں کے پیچھے کیا اسرار ہے؟۔ کوئی ہے جو بتائے۔؟:battingeyelashes:

ہمدرد کی اصطلاح بہت پرانی ہے۔۔ ہمارے ایک جاننے والے کے ساتھ ہمدرد کا سین ہوا تھا۔۔۔ انکے بھتیجے کو بنارس چورنگی پر موبائل چھیننے کےدوران مزاحمت پر چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔۔ جسکے بعد" نامعلوم "افراد نے جنازہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی یعنی مردے کو"ہمدرد" بنانے کی کوشش کی لیکن جنازے کو محلے کے بڑے بوڑھے ہائی جیک ہونے سے بچا گئے مگر تدفین کے بعد ہونے والی "نامعلوم " فائرنگ سے 2 پختون جاں بحق ہوگئے ۔۔۔ جسکا خمیازہ مردے کے لواحقین کو اسطرح بھگتنا پڑا کے انہیں گھر، محلہ اور شہر تک چھوڑنا پڑا کیونکہ مخالف پارٹی کی جانب سے فون پر دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن بعد ازاں بڑی مشکل سے پولیس اور کچھ مشترکہ دوستوں کی کاوشوں سے معاملہ رفع دفع ہوا۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ایک نئی اصطلاح آئی ہے "چائنا کٹنگ" اسکی وضاحت کوئی کرے گا؟

رفاعی پلاٹس، گراؤنڈز، خالی پلاٹس، وغیرہ کو شہری حکومت یا کے ڈی اے کے اندرونی تعاون سے "کاٹ" کر وہاں گھروں کی پلاٹنگ کی جاتی ہے اور باقاعدہ پیپرز بنا کر بیچے جاتے ہیں۔ پچھلے 7-8 سالوں میں متحدہ کے بہت سارے عہدے داران اس میں ملوث رہے ہیں۔ کچھ گراؤنڈز پر فلیٹس بنا کر بیچے گئے۔ مثلا شپ اونرز کولج کے سامنے والا پلاٹ۔ اس میں بابر غوری کا نام عموما آتا ہے کہ صائمہ نام کے سارے پروجیکٹس میں ان کا شئیر ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
میڈیا پر ایم کیو ایم کے تین ہمدردوں کی خبر چل رہی ہے۔۔۔ یہ ہمدرد سے کیا مراد ہے؟ کیا وہ کارکن تھے ، یا نہیں تھے۔۔
کچھ دن پہلت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تمام اہلِ علم اور صحافیوں سے یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ شیر کے تکّے کھانے والے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟ اور یہ بظاہر بے تکا اور احمقانہ سوال تمام چینلز سے نشر بھی کروایا گیا تھا۔۔۔ اور اب نئی اصطلاح آئی ہے یعنی 'ہمدرد'۔۔۔ آخر ان سب چیزوں کے پیچھے کیا اسرار ہے؟۔ کوئی ہے جو بتائے۔؟:battingeyelashes:

شیر کے تکے کھانے والی بات کا جواب نہیں ملا نہ ہی یہ بات سمجھ آئی۔۔۔ ہمدرد سے مراد یہ کہ جو افراد ایم کیو ایم میں باقاعدہ شامل نہ ہوں مگر ووٹر ہوں یا سپورٹر ہوں۔ شامل سے مراد تنظیمی کاموں یا عہدوں کے حوالے سے۔۔۔
 
رفاعی پلاٹس، گراؤنڈز، خالی پلاٹس، وغیرہ کو شہری حکومت یا کے ڈی اے کے اندرونی تعاون سے "کاٹ" کر وہاں گھروں کی پلاٹنگ کی جاتی ہے اور باقاعدہ پیپرز بنا کر بیچے جاتے ہیں۔ پچھلے 7-8 سالوں میں متحدہ کے بہت سارے عہدے داران اس میں ملوث رہے ہیں۔ کچھ گراؤنڈز پر فلیٹس بنا کر بیچے گئے۔ مثلا شپ اونرز کولج کے سامنے والا پلاٹ۔ اس میں بابر غوری کا نام عموما آتا ہے کہ صائمہ نام کے سارے پروجیکٹس میں ان کا شئیر ہے۔

چائنا کٹنگ کے ساتھ ایک اور اصطلاح مارکیٹ میں ان ہے "چُنے ماموں" اسکا مطلب کیا ہے؟
 
Top