ساتویں سالگرہ ایک رکن - ایک پہیلی (بوجھیے اور لکھیے)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آغاز ہم کئے دیتے ہیں۔ :)
نام ہے پرویز اُن کا، کام ہے شیطانیاں
بوجھ سکیں تو بوجھ لیں محفل کی ساری نانیاں
:D

کم از کم دس پیغامات کے بعد بتاؤں گا اگر کسی نے نہ بتایا تو۔ ;)

تو پھر جلدی سے آیئے اور بوجھیے۔ :hurryup:

اور نہیں تو کسی رکن کو پہیلی بنا کر پیش کیجے۔ :mrgreen:

بہت دلچسپ سلسلہ شروع کیا محمد احمد بھائی !
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک اور:
یوں تو اُردو سے اُن کو محبت بہت
اور اردو کو اُن کی ضرورت بہت
پر وہ مشکل پسند اور ہم نا اہل
پھر بھی بھاتی ہے اُن کی مشقت بہت
ہمارے ایک پیارے سے دوست؟

پہچانیے کون؟
 
Top