ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
ذرا پرانی (یعنی ہمارے دور کی) انگریزی میں sire کسی شریف آدمی کو عزت سے مخاطب کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا حضور :)

بہت شکریہ حضور ۔۔۔۔!

ویسے جدید ڈکشنریاں تو بتا تی ہیں کہ فاتح بھائی نے آج آپ کو بھی لپیٹ دیا۔ :D:p

لیکن بقول شاعر:
نہ دیکھا× جان کر اُس نے کوئی سبب ہوگا
اسی خیال سے ہم دل بُرا نہیں کرتے​

× ڈکشنری کو :)
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ حضور ۔۔۔ ۔!

ویسے جدید ڈکشنریاں تو بتا تی ہیں کہ فاتح بھائی نے آج آپ کو بھی لپیٹ دیا۔ :D:p

لیکن بقول شاعر:
نہ دیکھا× جان کر اُس نے کوئی سبب ہوگا
اسی خیال سے ہم دل بُرا نہیں کرتے​

× ڈکشنری کو :)
نہیں نہیں۔۔۔ ایسا ہرگز نہیں
یہ جدید ڈکشنری دیکھیے قبلہ۔۔۔
http://thefreedictionary.com/sire
اور یہاں 4 اور 5 نمبر پر معانی دیکھیے۔ جیسا کہ ہم نے اوپر بھی لکھا کہ یہ آرکیک (پرانے زمانے کے) استعمال ہے لیکن ہم خود بھی تو ازمنہ قدیم سے ہی تعلق رکھتے ہیں
 
شروع کے معانی آگے کہاں جانے دیتے ہیں۔ :D :p

مذاق برطرف۔ یہ استفسار بھی از راہِ تفنن ہی تھا ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
سنجیدگی سے بھی لیا جائے تو بھی بہت اچھا مصرع ہے۔ :)
مکمل شعر بھی بہت اچھا ہےلیکن میں نے جان بوجھ کر نہیں لکھا تھا مکمل شعر کہ کہیں آپ اسے بھی لپیٹنے کے معانی میں نہ لے جائیں۔
ہر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی
ہر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک پایا مجھے​
 
محمداحمد

لائبریرین
مکمل شعر بھی بہت اچھا ہےلیکن میں نے جان بوجھ کر نہیں لکھا تھا مکمل شعر کہ کہیں آپ اسے بھی لپیٹنے کے معانی میں نہ لے جائیں۔

:)

بھائی صاحب ۔۔۔۔! اس سلسلے میں آپ کا ریکارڈ بھی تو بہت شاندار ہے نا۔ :p

ہر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی
ہر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک پایا مجھے​

شعر لاجواب ہے۔ (y)
 
Top