ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

قیصرانی

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا شکریہ دوستو، میرا خیال ہے کہ انتظامیہ کا کام بڑھانا ہی ہے رینکنگ وغیرہ دینا۔ اصل بات ہے کہ ہمیں خود کو اس قابل بنانا چاہئے کہ زمروں کو غلط طور پر استعمال نہ کریں۔ ہم میں سے بھاری اکثریت بالغ اور خود کو عقلمند سمجھتی ہے تو پھر انتظامیہ کی طرف سے زیادہ پابندیاں ہمیں بری بھی لگ سکتی ہیں:p
تاہم یہ انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کیا ایکشن لینا چاہیں گے
اب آپ دیکھئے کہ چند اراکین کا کام ہے مخصوص طرز کی پوسٹس کاپی پیسٹ کرنا۔ انہیں آپ جتنی بھی بری رینکنگ دے دیں، کچھ بھی کر لیں، وہ باز نہیں آتے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم نیرنگ خیال بھائی۔۔ اگر یہ رینکنگ سسٹم رائج ہوگیا تو آپ ان رینکنگ میں سے کون سا رینک " خوشدلی " سے قبول کر سکیں گے ۔۔۔ ۔؟
بہت دعائیں
ہمیں تو کوئی بھی رینک دے دیں۔۔۔ سرکار۔۔۔ بھلے شودر کہہ دیں۔۔۔ بھلے مسلا ملیچھ۔۔۔۔ ہم تو خوش ہیں۔۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا شکریہ دوستو، میرا خیال ہے کہ انتظامیہ کا کام بڑھانا ہی ہے رینکنگ وغیرہ دینا۔ اصل بات ہے کہ ہمیں خود کو اس قابل بنانا چاہئے کہ زمروں کو غلط طور پر استعمال نہ کریں۔ ہم میں سے بھاری اکثریت بالغ اور خود کو عقلمند سمجھتی ہے تو پھر انتظامیہ کی طرف سے زیادہ پابندیاں ہمیں بری بھی لگ سکتی ہیں:p
تاہم یہ انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کیا ایکشن لینا چاہیں گے
اب آپ دیکھئے کہ چند اراکین کا کام ہے مخصوص طرز کی پوسٹس کاپی پیسٹ کرنا۔ انہیں آپ جتنی بھی بری رینکنگ دے دیں، کچھ بھی کر لیں، وہ باز نہیں آتے
مجھے تو بس یہی حیرانی رہتی ہے کہ کوئی میدان ہو۔۔۔ کوئی موقع ہو۔۔۔ کوئی کھیل ہو۔۔۔ ہم اپنے آپ کو سدھارنے کے لیے کسی ڈنڈے کی راہ کیوں دیکھتے ہیں۔۔۔ ہم خود کو تبدیل خود سے کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔۔۔۔
 
مجھے تو بس یہی حیرانی رہتی ہے کہ کوئی میدان ہو۔۔۔ کوئی موقع ہو۔۔۔ کوئی کھیل ہو۔۔۔ ہم اپنے آپ کو سدھارنے کے لیے کسی ڈنڈے کی راہ کیوں دیکھتے ہیں۔۔۔ ہم خود کو تبدیل خود سے کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔۔۔ ۔
شاید یہ ہمارا genetic error ہے۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو بس یہی حیرانی رہتی ہے کہ کوئی میدان ہو۔۔۔ کوئی موقع ہو۔۔۔ کوئی کھیل ہو۔۔۔ ہم اپنے آپ کو سدھارنے کے لیے کسی ڈنڈے کی راہ کیوں دیکھتے ہیں۔۔۔ ہم خود کو تبدیل خود سے کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔۔۔ ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے کہنے پر جو ڈنڈا بردار آئے گا، وہ ہمیں چھوڑ باقی سب کو سیدھا کر جائے گا اور پھر ہمارے پو بارہ :)
 
فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
میں تو سمجھا تھا یہ میرے اندر کی خود غرضی و عدم دوستی و عدم وفاداری و جفا گری و بے وفائی و بے ایمانی کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ تھی :D
شکر کریں اقبال نے نہیں پڑھا تھا آپ کا مراسلہ ورنہ وہ انہی کا ذکر کرتا اور لکھتا کہ
یہ چھ ہی عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلماں​
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے تو بس یہی حیرانی رہتی ہے کہ کوئی میدان ہو۔۔۔ کوئی موقع ہو۔۔۔ کوئی کھیل ہو۔۔۔ ہم اپنے آپ کو سدھارنے کے لیے کسی ڈنڈے کی راہ کیوں دیکھتے ہیں۔۔۔ ہم خود کو تبدیل خود سے کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔۔۔ ۔

بقول قیصرانی بھائی ۔۔۔۔! ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سب اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور صرف اُن 6 لوگوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جن کے دم قدم سے آج کی خبر کا زمرہ گل و گلزار ہوا جاتا ہے۔ :D:)

ویسے 6 کا عدد محاورتاً دیا گیا ہے احباب 6 عدد سانچہ بنا کر ان میں شخصیات کو فٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ :p
 
ام اریبہ

محفلین
برداشت پیدا کرنی چاہیے اپنے آپ میں ہر کسی کو ۔ہر کسی کو اپنی سوچ کے اظہار کا حق ہے۔ضروری نہیں ہے جیسا ہم نے سوچا سمجھا وہ حرفِ آ خر ہو گیا ہے۔ہم غلط بھی ہو سکتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں کو ایشو نہیں بنانا چاہیے۔معاف کرنا سیکھیں۔اگر کسی نے آپ کی رائے کے خلاف بات کر دی تو درگذر کر دیں۔کچھ نہیں بگڑے گا۔کسی کو معاف کردینے سے انسان چھوٹا نہیں ہو جاتا۔
 
Top