ایک سوال ایک سافٹ وئیر کے بارے میں

AHsadiqi

محفلین
میر ا سوال یہ ہے کہ یہ ocr کیا چیز ہے کیا اسکی کوئی تفصیل بتا سکتا ہے کہا گیا ہے کہ اس میں انگلش اورعربی سپورٹ موجود ہے کیا اس میں اردو سپورٹ کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا ۔
اگر دوسری بات یہ کہ سنا ہے کے تصویر کوفونٹ کی شکل میں کنورٹ کرتاہے کیا ایسا کسی نے کیا ہے
والسلام
 

arifkarim

معطل
میر ا سوال یہ ہے کہ یہ ocr کیا چیز ہے کیا اسکی کوئی تفصیل بتا سکتا ہے کہا گیا ہے کہ اس میں انگلش اورعربی سپورٹ موجود ہے کیا اس میں اردو سپورٹ کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا ۔
اگر دوسری بات یہ کہ سنا ہے کے تصویر کوفونٹ کی شکل میں کنورٹ کرتاہے کیا ایسا کسی نے کیا ہے
والسلام

بالکل درست سنا ہے آپ نے۔ عربی سلوشنز تو ممکن ہیں پر اردو کا پتہ نہیں۔ ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
او سی آر سے مراد ایسا پروگرام ہے جو تصاویر میں لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو الگ کر کے ایک ٹیکسٹ فائل کی صورت میں مہیا کرتا ہے۔ یعنی الفاظ‌ کو یوں سمجھیں کہ دیکھ کر شناخت کرکے اسے دوبارہ سے لکھ کر مہیا کر دیتا ہے

اردو کا او سی آر نہ بن سکنے کی سب سے بڑی وجہ اردو زبان میں‌ نستعلیق خط کا استعمال ہے (سننے میں یہی آیا ہے)۔ اس خط کی وجہ سے ایسا پروگرام بنانا بہت مشکل امر ہے۔ دیگر زبانوں کے لئے یہ پروگرام مل جاتے ہیں۔ عربی میں نسخ‌ یا کسی دوسرے خط کے لئے تو او سی آر موجود ہے، لیکن اگر آپ عربی کو نستعلیق خط کی مدد سے لکھیں‌گے تو او سی آر کام نہیں‌کرے گا
 

AHsadiqi

محفلین
بہت بہت شکریہ آپ سب کا
لیکن دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں اگر کوشش کی جائے
اور ملکر بھائی بندے فونٹ بنا سکتے ہیں تو اس میں بھی اردو کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک دفعہ پھر شکریہ قیصرانی صاحب کا
 

arifkarim

معطل
ابھی تک ہم ایک قابل اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹ بنانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے، او سی آر تو بہت دور کی بات ہے!
 
پورے انٹرنیٹ میں آپ کو اردو کے صرف ۴ فونٹس ملینگے ۔ جب پہلی بار مین ایران گیا تو سوچا کہ کسی اور دنیا میں آگیا۔ ا سے لیکر ی تک ان کی ہر چیز فارسی میں تھی۔ ونڈوز ،گیمز، سوفٹویرز وغیرہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہو گی کہ وہاں حکومت مخلص ہے اور وہ مالی مدد بھی کرتی ہے۔
یہاں اگر کوئی ٹیلنٹ حکومت کے پاس جاتا ہے تو سرخ فیتے کی نذر ہو جاتا ہے۔
مالی امداد تو بہت دور کی بات ہے۔
 
abbyy finereader 8.0 یا Omni Page 16.0 کی مدد سے کیا عربی یا فارسی جو نسخ وغیرہ فانٹ میں لکھی ہو تصاویر سے نکال سکتا ہے؟ میں نے تو ابتک اسے انگلش فرنچ وغیرہ کے لیے استعمال کیاہے ۔
کیا عربی کے لیے ممکن ہے تو پھر تو اردو بھی ہونی چاہیے اس میں ۔
دیکھتے ہے
 
Top