او سی آر سے مراد ایسا پروگرام ہے جو تصاویر میں لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو الگ کر کے ایک ٹیکسٹ فائل کی صورت میں مہیا کرتا ہے۔ یعنی الفاظ کو یوں سمجھیں کہ دیکھ کر شناخت کرکے اسے دوبارہ سے لکھ کر مہیا کر دیتا ہے
اردو کا او سی آر نہ بن سکنے کی سب سے بڑی وجہ اردو زبان میں نستعلیق خط کا استعمال ہے (سننے میں یہی آیا ہے)۔ اس خط کی وجہ سے ایسا پروگرام بنانا بہت مشکل امر ہے۔ دیگر زبانوں کے لئے یہ پروگرام مل جاتے ہیں۔ عربی میں نسخ یا کسی دوسرے خط کے لئے تو او سی آر موجود ہے، لیکن اگر آپ عربی کو نستعلیق خط کی مدد سے لکھیںگے تو او سی آر کام نہیںکرے گا