ایک سوال: بلہے شاہ کے متعلق :

فاخر

محفلین
درس نظامی مکمل کرلیا؟؟؟
جی مکمل ہوگیا اور تقریباً تین سال کا عرصہ بھی گزر گیا ہے ، آپ پروفائل پر لگی ہوئی تصویر پر نہ جائیں ، یہ تصویر جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ، یہ میرے پیارے بھتیجے کی ہے، جو تمام گھر و الوں کے عزیز ہی نہیں ؛بلکہ عزیز سے عزیز تر ہے، اس کے تمام ناز و نخرے اہل خانہ بخوشی اٹھاتے ہیں ۔ خیر یہاں آنے کا مقصد: شاعری کا شوق اور اساتذہ سے استفادہ ہے بس۔
 

سید عمران

محفلین
جی مکمل ہوگیا اور تقریباً تین سال کا عرصہ بھی گزر گیا ہے ، آپ پروفائل پر لگی ہوئی تصویر پر نہ جائیں ، یہ تصویر جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ، یہ میرے پیارے بھتیجے کی ہے، جو تمام گھر و الوں کے عزیز ہی نہیں ؛بلکہ عزیز سے عزیز تر ہے، اس کے تمام ناز و نخرے اہل خانہ بخوشی اٹھاتے ہیں ۔ خیر یہاں آنے کا مقصد: شاعری کا شوق اور اساتذہ سے استفادہ ہے بس۔
یا تو اپنی نسبت نہ ظاہر کریں۔۔۔
یا اپنی نسبت کا لحاظ کریں۔۔۔
نمائندہ تصویر بھی ایسی لگائیں جو آپ کی نسبت کی عکاس ہو!!!
 

فاخر

محفلین
میں نے پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ فاخر صاحب چھپے رستم ہیں
:LOL::in-love::in-love::in-love: حاجی حنیف صاحب میں کوئی چھپا رستم نہیں ہوں ،بس شاعری نے شوق نے مجھے اس فورم تک لایا ہے ،چلئے کسی دن اپنی تصویر بھی دو چار دنوں کے لیے پروفائل پر لگادوں گا تاکہ محفلین کا شبہ جاتا رہے ،کئی احباب کو غلط فہمی ہوئی ہے،اب اس غلط فہمی کا ازالہ بھی تو ضروری ہے ۔
 

پہچان

محفلین
آپ تمام معزز احباب کی گفتگو ملاحظہ کی ۔دوست کا سوال بلھے کے کردار پر ہے جو شرعیت کے تابع معلوم نہیں ہوتا ہوتا۔بلھے شاہ کاسید گھرانے سے تعلق تھا اور وہ درس نظامی کا عالم بھی تھا ۔وہ شاہ عنایت کا مرید یعنی روحانی شاگرد بنا ۔شاہ عنایت آرائیں تھا ۔ایک مجلس میں بلھا اپنی ذات پر اترایا اس پر مرشد ناراض ہو گئے اور راضی ہونے کی شرط یہ رکھ دی کھ بلھا اپنا غرور مٹائے چنانچہ بلھے نے سب سے گھٹیا بھیس اپنایا تاکہ اندر کا غرور مار سکے
ابلیس کو اپنی ذات۔علم اور عبادت پہ ناز تھا چنانچہ وہ بارگاہ الٰہی سے مدحور کر دیا گیا
آدم علم کے باوجود غلطی کا مرتکب ہوا مگر بارگاہ الٰہی میں مبرور ہو گیا



ذ
ذا





































ععععججز
جز
جز
جز
جز
جز
























ب
ب
للھ

ن
ش
شررییع
 
محترم افتخار رحمانی فاخر صاحب لگتا ہے کہ آپ بلھے شاہ کے بارے میں کافی مطالعہ رکھتے ہیں۔ آپ کے سوالات میں ہی جواب پوشیدہ ہے مگر آپ اپنا مقصد حاصل نہیں کر پا رہے۔
میں نے آپ کو وحدت الوجود والا جو اشارہ کیا ہے اس میں بھی آپ کا مطلوبہ جواب موجود ہے مگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور بلھے شاہ کے بارے میں دوٹوک فتوی دے۔
میرے بھائی! یہاں پر دوٹوک جواب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ عوامی فورم میں ذرا سی بھول چوک سے بھی فتنے کا اندیشہ ہے۔
بلہے شاہؒ کی ہستی کو زیر بحث لانے سے پہلے ہمیں اپنے وجود اور وہ علم جو مالک کی طرف سے عطا ہوا جسکا وسیلہ کوئی بھی ہو پھر بحث کرنی چاہیے ، یہ خاصوں کی باتیں ہیں اور عاموں میں کرنے سے ہو سکتا ہے کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہوں جس کا شاید خمیازہ بھی بہت سخت بھگتنا پڑے۔میں نے بہت سے ناقدین کو اس سوال کے جواب میں یہیں پڑھا ہے کیونکہ آج ہی یہ ویب میری نظروں کے سامنے آئی ، ایک سوال میں بھی پوچھتا ہوں کیا کسی تحریر میں بلہے شاہ ؒ نے اپنے آپ کو بہت بڑی ہستی قرار دیا ہے ، جس طرع ہم منازل جسمانی طے کرتے ہیں اسی طرع منازل باطنی کوبھی پروان چڑھانا پڑتا ہے، اگر موقع ملا تو پھر اس پر بحث نہیں جواب تلاش کریں گے۔ اور وہ بھی قران و سنت کی روشنی میں ، یاد رہے کہ میں کوئی عالم فاضل نہیں ، بڑا ماڈرن آدمی ہوں مگر زندگی میں کچھ ایسے ملے کہ بہت کچھ حل ہو گیا۔۔۔ محمد سلیم الرحمان
 

فاخر

محفلین
بلھے شاہ کیسے تھے اور کیوں کر تھے اور کیا ہوگئے؟ مجھے اس کا علم نہیں ہے، میں یہی چیز جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ آخر بلھے شاہ کیاتھے ؟
میرا سوال بلہے شاہ کے غیر شرعی امور سے متعلق ہے، جیسے گانا اور ناچنا ؛ کیوں کہ یہ بھی شنید ہے کہ وہ ، یعنی بلھے شاہ ہر رات عورتوں کا لباس اور پائل گھنگھرو زیب تن کرکے رقص کیا کرتے تھے ، انہوں نے رقص و موسیقی کو حلال تصور کیا ہے۔
اسی طرح دیگر امور میں ان کے نظریات جمہور امت کیخلاف ہیں، اور میرا طالب علمانہ سوال اس مطابق ہے کہ کوئی بھی انسان شریعت سے بالاتر نہیں ہے ، اگر وہ خود کو مسلمان اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آخری نبی تسلیم کرتا ہے۔ میں ان ہی مندرجات کے تحت سوال کر رہا ہوں ۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ خاص تھے ، عام لوگوں میں ان کا تذکرہ نہ کیا جائے جیسا کہ آپ فر مارہے ہیں :
’’یہ خاصوں کی باتیں ہیں اور عاموں میں کرنے سے ہو سکتا ہے کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہوں جس کا شاید خمیازہ بھی بہت سخت بھگتنا پڑے۔‘‘
یہ سراسر خود کو فریب میں رکھنے کے مترادف ہے ؛کیوں کہ بلھے شاہ کو کسی طرح کی نبوت یا رسالت نہیں دی گئی تھی، اس کی ذات معصوم عن الخطا بھی نہیں ہے ۔ وہ ایک عام انسان ہے ، بلہے شاہ سے غلطیاں ہوسکتی ہیں وہ نہ تو کوئی نبی ہے اور نہ کوئی فرشتہ۔ !!!!
بناء بریں میرا طالب علمانہ سوال بلھے شاہ کی تضحیک و توہین یا ان کے عقیدت مندوں کے تئیں جذبات سے کھلواڑ پر مبنی نہیں ہے۔ میں نے سوال کیا ہے ،اگر کسی صاحب کے پاس جواب ہے تو عنایت فرمائیں ، میں ان کا مشکور و ممنون ہوؤں گا ۔
 
Top