ایک شام زیک کے ساتھ

اسلام آباد ملاقات حصہ دوم کا انعقاد۔
زیک فاتح نیرنگ خیال امجد میانداد محمد سعد اور تابش کی شرکت
مزید تفصیلات فرصت سے مشروط
تصویر نیرنگ خیال بھائی کے پاس

IMG-20190620-WA0000-mh1561000755861.jpg

دائیں سے بائیں
فاتح بھائی، سعد بھائی، زیک بھائی، نیرنگ خیال بھائی، امجد میانداد بھائی اور تابش
ٹیبل پر سامانِ ضیافت۔

ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔
زبردست۔ (y)
 

زیک

مسافر
چونکہ محمد سعد ملاقات میں انتہائی خاموش رہے لہذا روداد انہی کو لکھنی چاہیئے۔

نوٹ: کیا کل کے شرکا میں سے کوئی یادداشت پر زور دے کر بتا سکتا ہے کہ سعد نے اڑھائی تین گھنٹے میں کل کتنے الفاظ بولے؟
 
چونکہ محمد سعد ملاقات میں انتہائی خاموش رہے لہذا روداد انہی کو لکھنی چاہیئے۔

نوٹ: کیا کل کے شرکا میں سے کوئی یادداشت پر زور دے کر بتا سکتا ہے کہ سعد نے اڑھائی تین گھنٹے میں کل کتنے الفاظ بولے؟
خاموشی تو آوازوں کی مرشد ہوتی ہے۔:)
 
اس لحاظ سے تو تینوں داڑھی والے مرشد ہوئے
IMG-20190620-WA0000-mh1561000755861.jpg

دائیں سے بائیں
فاتح بھائی، سعد بھائی، زیک بھائی، نیرنگ خیال بھائی، امجد میانداد بھائی اور تابش
ٹیبل پر سامانِ ضیافت۔
نیرنگ خیال بھائی درمیان میں تشریف فرما ہوتے تو ہر مرید اپنے مرشد کے سامنے ہی موجود ہوتا۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ جلوس کی ترتیب کس نے تجویز کی ؟
سارے چشمے والے ایک طرف اور بنا چشمے والے دوسری طرف ؟ اس میں کوئی حکمت تھی ؟ یا اتفاق ؟
میں بھی انڈین میڈیا کی طرح بن گیا :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ جلوس کی ترتیب کس نے تجویز کی ؟
سارے چشمے والے کو ایک طرف اور بنا چشمے والے دوسری طرف ؟ اس میں کوئی حکمت تھی ؟ یا اتفاق ؟
میں بھی انڈین میڈیا کی طرح بن گیا :)
یہ سازش تھی۔ آرگنائز کرنے کے دو طریقے تھے داڑھی کے حساب سے یا پھر چشمے کے لحاظ سے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
انتظار کر رہا ہوں کہ کوئی پاکستانی لکھ دے۔ میں نے لکھی تو فتوے آ جائیں گے اور آر ریٹنگ بھی
ارے بھئی آپ کو کون سی ریٹنگ یا فتووں کی فکر آپ اپنا کام کیے جائیں -
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رہے۔
البتہ ایک خدشہ ہے کہ آپ لکھیں گے تو اتنی مختصر ہو گی کہ جیسے کوئی تعارف والی لڑی میں خوش آمدید کہتا ہے ۔
اس کا بہترین حل یہ ہے ایک امریکی شعر کہہ دیں اور اس کی تشریح میں نین بھائی کے پاکستانی قلم کی جولانیاں دیکھیں ،اسی میں سب روداد خود آجائے گی ۔
 
Top