ایک شام زیک کے ساتھ

فرقان احمد

محفلین
اس کے حوالے سے امجد بھائی نے سوال کیا، پھر گفتگو اس سمت میں اتنا آگے گئی کہ امجد بھائی کو ہاتھ جوڑنے پڑے۔ :)
امجد بھائی نے گفتگو کو ہڑپا کے مدفن سے باہر نکالا، اس لیے اُن کا شکریہ ادا کرنا دیگر شرکائے محفل پر واجب تھا۔۔۔!
 

زیک

مسافر
یہ عنوان ایک اور تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب بہت generic لگ رہا ہے۔ بہتر عنوان سوچنا پڑے گا
 

زیک

مسافر
بہت خوب :)
مگر افسوس رہے گا کہ نہ اطلاع دی گئی نہ ہی دعوت
سب سے زیادہ نیرنگ خیال سے ملاقات نہ ہونے کا افسوس ہے
بوجوہ اس ملاقات کا ذکر پبلک نہیں کیا تھا۔ میرے ذہن میں جو نام آئے ان کو بلا لیا۔ یقیناً کئی محفلین مس ہوئے۔

یہ نیرنگ خیال کی ہمت تھی کہ پیر کی رات کو اسے بتایا اور بدھ کو وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا اور ملاقات کے بعد واپس بھی چلا گیا
 

جاسم محمد

محفلین
IMG-20190620-WA0000-mh1561000755861.jpg

دائیں سے بائیں
فاتح بھائی، سعد بھائی، زیک بھائی، نیرنگ خیال بھائی، امجد میانداد بھائی اور تابش
ٹیبل پر سامانِ ضیافت۔
واہ کیا محفل سجا رکھی ہے ۔ ڈاکٹرز، سائنسدان میز کے ایک طرف۔ انجینئرز دوسری طرف۔ :)
 

La Alma

لائبریرین
چونکہ محمد سعد ملاقات میں انتہائی خاموش رہے لہذا روداد انہی کو لکھنی چاہیئے۔

نوٹ: کیا کل کے شرکا میں سے کوئی یادداشت پر زور دے کر بتا سکتا ہے کہ سعد نے اڑھائی تین گھنٹے میں کل کتنے الفاظ بولے؟
وہ صرف جانو جرمن سے بات کرتے ہونگے جانو امریکن سے نہیں ۔ :)
 
بوجوہ اس ملاقات کا ذکر پبلک نہیں کیا تھا۔ میرے ذہن میں جو نام آئے ان کو بلا لیا۔ یقیناً کئی محفلین مس ہوئے۔

یہ نیرنگ خیال کی ہمت تھی کہ پیر کو اسے بتایا اور بدھ کو وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا اور ملاقات کے بعد واپس بھی چلا گیا
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے :)
 
تو پھر، ایک شام زیک کے ساتھ سے بہتر ہے،
ایک شام، زیک کے نام ۔۔۔!

یہ ذرا پرائیویٹ سا لگ رہا ہے ، بلکہ یوں کہیں زیک کی شام محفلین کے نام ۔
اس سے مچھلی کی دوکان کے کتبے والا لطیفہ یاد آ گیا۔ :p
 

جاسم محمد

محفلین
چونکہ محمد سعد ملاقات میں انتہائی خاموش رہے لہذا روداد انہی کو لکھنی چاہیئے۔
نوٹ: کیا کل کے شرکا میں سے کوئی یادداشت پر زور دے کر بتا سکتا ہے کہ سعد نے اڑھائی تین گھنٹے میں کل کتنے الفاظ بولے؟
محمد سعد کی دلچسپی کے موضوعات زیر بحث آتے تو وہ بات کرتے۔ یہاں تاثرات دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ وہ ملاقات میں’ آئے‘ نہیں ’ لائے‘ گئے ہیں :)
Whats-App-Image-2019-06-20-at-5-58-31-AM.jpg
 
Top