ایک عام آدمی کے استعمال کے لیے بہترین اردو لغت کونسی ہے؟

فہد اشرف

محفلین
علمی اردو لغت مؤلف وارث سرہندی (اس لغت کے مستند ہونے کی گواہی مشتاق احمد یوسفی نے بھی دی ہے)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
لیکن یوسفی صاحب کی سند کون دے گا ؟
آپ کے لیے شاید قرۃ العین حیدر کی سند معتبر ٹھہرے، وہ بھی علمی اردو لغت کو مستند سمجھتی تھیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ یک جلدی مستند لغت ڈھونڈنا ہی اصل کام ہے، وگرنہ ہر کوئی بے دھڑک "فرہنگِ آصفیہ" کا نام لے سکتا ہے۔ ایک جلد والی لغات میں نور اللغات بہت اچھی ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پرانی ہے اور کافی جدید الفاظ اس میں نہیں جب کہ علمی اردو لغت نسبتاً نئی ہے اور کافی نئے الفاظ کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ضرب الامثال اور محاورے بھی اس میں زیادہ ہیں۔
 

ابو ہاشم

محفلین
میں نے محسوس کیا ہے کہ فرہنگِ آصفیہ اور نور اللغات اتنی یوزر فرینڈلی نہیں جتنی فیروز اللغات ہے اسی حوالے سے بہترین یوزر فرینڈلی لغت کے بارے میں پوچھا ہے
 
Top