ایک قطعہ پیش کرنے کی جسارت

بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔

تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

محترم وارث صاحب نے اسی سائٹ پر اس غزل کی تعریف میں لا جواب کہا ہے۔ نا معلوم انہوں نے کس زبان میں ایم اے کیا ہو گا۔​
 
بھائی صاحب کاہے کو بگڑ رہے ہیں ..ادبی آدمی ہیں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ....ادبی جواب دیں بہتر ہوگا اسے اصلاح سیکشن میں لگا دیں اساتذہ بہتر رہنمائی کرینگے

بگڑ نہیں رہا ہوں سر صرف مذاق کر رہا ہوں۔ بندے میں تھوڑی بہت حسِ مذاق ہونی ہی چاہیے۔ شکریہ
 
اکمل زیدی

محفلین

ارے یہاں تو اس حس کی بھرمار ہے ...اور ہم پر یہ کیفیت بے شمار ہے ....بس ذرا بات چونکے سنجیدہ نوعیت کی تھی اس لئے کہا ....
 
بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔
عاصم صاحب۔ اردو کسی کے گھر کی لونڈی نہیں۔ اردو زبان و بیان اور قواعد کے تابع ہے۔ آپ دھونس سے غلط کو درست قرار دیں گے تو اسے کوئی درست نہیں مانے گا۔ معذرت کہ آپ کا یہ رویہ ادبی یا ادب دوست نہیں ہے۔
 
یہ استاد گرامی الف عین صاحب کی رائے کا اقتباس ہے
"اس کا اصول یہ ہے کہ جہاں لفظ کئ آخر میں ’ہ‘ کا تلفظ محض الف کی آواز والا ہو، وہاں کسرہ آنا چاہئے۔ اور جہاں ’ہ‘ کی آواز بھینسنائی دیتی ہے، وہاں محض زیر اضافت۔ اردو میں ’تعرہ‘ کا تلفظ محض ’نعرا‘کیا جاتا ہے، اس لئے نعرہء مستانہ درست ہے۔ راہ، وجہ، شاہ یا اس کے متبادل الفاظ۔ ان سب میں ہ کی آواز ہے اور زیر اضافت استعمال ہو گا۔"
 
استادِ محترم، ربط عنایت فرما دیں۔
یہ استاد گرامی الف عین صاحب کی رائے کا اقتباس ہے​
"اس کا اصول یہ ہے کہ جہاں لفظ کئ آخر میں ’ہ‘ کا تلفظ محض الف کی آواز والا ہو، وہاں کسرہ آنا چاہئے۔ اور جہاں ’ہ‘ کی آواز بھینسنائی دیتی ہے، وہاں محض زیر اضافت۔ اردو میں ’تعرہ‘ کا تلفظ محض ’نعرا‘کیا جاتا ہے، اس لئے نعرہء مستانہ درست ہے۔ راہ، وجہ، شاہ یا اس کے متبادل الفاظ۔ ان سب میں ہ کی آواز ہے اور زیر اضافت استعمال ہو گا۔"​
 
آپ یوپی میں کہاں سے ہیں ؟ضلع بتائیں ؟

میرے خاندان کا تعلق بریلی، مراد آباد اور لکھنو سے ہے۔ میں صرف مذاق کر رہا تھا مجھے علم نہیں تھا کہ یہاں لوگوں میں حس مزاح ہی نہیں ہے۔ میری پیدائش کراچی کی اور تربیت لندن کی ہے۔ مجھے بے شک اردو نہیں آتی اور یہ مذاق نہیں ہے۔ یہاں سیکھنے آیا تھا اگر یہ ہی رویہ رہا تو واپس چلا جانے پر مجبور ہوں گا۔ اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں جن باتوں سے لوگ لطف اٹھاتے ہیں یہاں ذہنی انتہا پسندی کا عالم یہ ہے کہ صرف مزاح کو ادب دوستی کے خلاف رویہ قرار دے دیا گیا۔ افسوس ہوا۔ سب اساتذہ اور محققین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت۔ رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں، میں حرفِ غلط ہوں مٹا چاہتا ہو، پکڑ جام و مینا ہٹا زلف و صہبا، ترے در سے ساقی اٹھا چاہتا ہوں۔ عاصمؔ شمس۔ اللہ حافظ
 
عاصم صاحب۔ یو پی انڈیا ہو ، لندن، نیو یارک ہو یا لاہور کراچی پاکستان۔ اردو زبان میں شاہ۔ نگاہ۔ آہ۔ پناہ۔ راہ۔ جاہ۔ گواہ۔ میں زیر اور نافہ۔ قطرہ۔ کمرہ۔ روضہ، حلقہ، خطرہ، کوفہ، نعرہ جیسے الفاظ کے ساتھ ء کی اضافت ہی آئے گی
 
رہ نمائی کا بہت بہت شکریہ بھائی سلمان
 
میرے خاندان کا تعلق بریلی، مراد آباد اور لکھنو سے ہے۔ میں صرف مذاق کر رہا تھا مجھے علم نہیں تھا کہ یہاں لوگوں میں حس مزاح ہی نہیں ہے۔ میری پیدائش کراچی کی اور تربیت لندن کی ہے۔ مجھے بے شک اردو نہیں آتی اور یہ مذاق نہیں ہے۔ یہاں سیکھنے آیا تھا اگر یہ ہی رویہ رہا تو واپس چلا جانے پر مجبور ہوں گا۔ اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں جن باتوں سے لوگ لطف اٹھاتے ہیں یہاں ذہنی انتہا پسندی کا عالم یہ ہے کہ صرف مزاح کو ادب دوستی کے خلاف رویہ قرار دے دیا گیا۔ افسوس ہوا۔ سب اساتذہ اور محققین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت۔ رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں، میں حرفِ غلط ہوں مٹا چاہتا ہو، پکڑ جام و مینا ہٹا زلف و صہبا، ترے در سے ساقی اٹھا چاہتا ہوں۔ عاصمؔ شمس۔ اللہ حافظ
عاصم صاحب یہاں ادبی لوگوں میں حس مزاح بھی ہے۔لیکن جناب کا انداز مزاح کا نہیں میڈیا کی جبری صحافت اور میں نا مانوں والا تھا۔ حفل مزاح دوست بھی ہے ۔ اس لیے ہی اس مزاح کیلیے باقاعدہ الگ سیکشن تک موجود ہیں۔ معاف کیجیے یہ ادب اور سخن یا زبان اردو ایک علم ہے اور یہ مذاق نہیں
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے خاندان کا تعلق بریلی، مراد آباد اور لکھنو سے ہے۔ میں صرف مذاق کر رہا تھا مجھے علم نہیں تھا کہ یہاں لوگوں میں حس مزاح ہی نہیں ہے۔ میری پیدائش کراچی کی اور تربیت لندن کی ہے۔ مجھے بے شک اردو نہیں آتی اور یہ مذاق نہیں ہے۔ یہاں سیکھنے آیا تھا اگر یہ ہی رویہ رہا تو واپس چلا جانے پر مجبور ہوں گا۔ اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں جن باتوں سے لوگ لطف اٹھاتے ہیں یہاں ذہنی انتہا پسندی کا عالم یہ ہے کہ صرف مزاح کو ادب دوستی کے خلاف رویہ قرار دے دیا گیا۔ افسوس ہوا۔ سب اساتذہ اور محققین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت۔ رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں، میں حرفِ غلط ہوں مٹا چاہتا ہو، پکڑ جام و مینا ہٹا زلف و صہبا، ترے در سے ساقی اٹھا چاہتا ہوں۔ عاصمؔ شمس۔ اللہ حافظ
واہ بھئی واہ .....ایک دن میں سب لوگوں کو دیکھ بھی لیا آپ نے پرکھ بھی لیا . . . کیا کہنے اگر آپ مزاحیہ شاعری میں کچھ پوسٹ کرتے اور لوگ اس طرح کی باتیں کرتے تو میں سو فیصد آپ سے متفق ہوتا یہاں لوگوں میں حس مزاح نہیں یہ غلط فہمی ہے آپ کی ...آپ میرے ہم عمر بھی ہیں اور ہم شہر بھی اور اتفاق سے میں بھی وہیں سے ہوں یعنی یو پی سے تعلق رکھتا ہوں ( ضلع مظفر نگر ) آپ کے شعری کلام نے بہت متاثر کیا یہاں تنقید برائے تنقید نہیں ہوتی ..تنقید برائے اصلاح ہوتی ہے تھوڑا ٹائم گزاریں اتنی جلدی رائے قائم نہیں کرتے فرسٹ امپرشن اس نوٹ آلویز لاسٹ امپرشن ....
 
میرے خاندان کا تعلق بریلی، مراد آباد اور لکھنو سے ہے۔ میں صرف مذاق کر رہا تھا مجھے علم نہیں تھا کہ یہاں لوگوں میں حس مزاح ہی نہیں ہے۔ میری پیدائش کراچی کی اور تربیت لندن کی ہے۔ مجھے بے شک اردو نہیں آتی اور یہ مذاق نہیں ہے۔ یہاں سیکھنے آیا تھا اگر یہ ہی رویہ رہا تو واپس چلا جانے پر مجبور ہوں گا۔ اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں جن باتوں سے لوگ لطف اٹھاتے ہیں یہاں ذہنی انتہا پسندی کا عالم یہ ہے کہ صرف مزاح کو ادب دوستی کے خلاف رویہ قرار دے دیا گیا۔ افسوس ہوا۔ سب اساتذہ اور محققین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت۔ رقیبو تمہاری دعا چاہتا ہوں، میں حرفِ غلط ہوں مٹا چاہتا ہو، پکڑ جام و مینا ہٹا زلف و صہبا، ترے در سے ساقی اٹھا چاہتا ہوں۔ عاصمؔ شمس۔ اللہ حافظ
پیارے بھائی، ذرا سی بات پر ناراض نہیں ہوتے۔
سخن وروں کی وجہ سے ہی یہ محفل سجی ہوئی ہے۔ :)
 
رہ نمائی کا بہت بہت شکریہ بھائی سلمان
عاصم صاحب میں تو خود طالب علم ہوں۔ ذاتی انا اور ضدی رویے علم اور ادب کے سخت دشمن ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے اور سکھانے کا جذبہ اور شوق ہی ہمیں ادب دوست بناتا ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
چلیں شمس صاحب ابھی تو آپ پوری طرح سے طلوع بھی نہیں ہوے ۔۔۔قصد غروب چھوڑیں ...یہاں شمسی توانائی بکھیرئے ...ہم کونپلوں کو بڑھنے میں دھوپ کی ضرورت ہے ۔۔۔ :)
 
زیدی صاحب آپ تو زبانِ اردو کے ماڈرن رجب علی بیگ سرور ہیں واللہ
 
Top