عاصم بھائی ! ازراہ ِ محبت آپ سے پوچھنے کی جسارت کی کہ ضلع کون سا ہے کہ میں بھی ہندوستان ہی سے ہوں ، اپنی ایک ناقص رائے (جو یہاں محفل میں انتہائی سطحی مشاہدے پر مبنی ہے ) ظاہر کردوں ! وہ یہ کہ یہاں نووارد محفلین دو طرح کے ہوتے ہیں ، اول وہ جنہیں محفل میں لاگ ان کرنے میں کامیابی ،محفل کی خوب سیر و چھان بین کے بعد ہوتی ہے ،
دوم وہ جو اول دفعہ ہی لاگ ان میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، پہلی قسم کے افراد ذرا مرعوب سے رہتے ہیں کہ پتہ نہیں اہل ِ محفل کیا کہیں گے ؟ آیا میں شریک ِ محفل کیا جا سکتا ہوں یا نہیں ؟ یہاں تو بڑے بڑے اساتذہ ٔ فن و اساطینِ علم و ادب موجود ہیں ،چناں چہ وہ اسی باعث اپنی شاعری ، یا دیگر ادبی شہ پارے جو کہ درحقیقت معیاری ہی ہوتے ہیں ، شریک ِ محفل کرنے قدرے تامل سے کام لیتے ہیں ، جبکہ دوسری قسم کے افراد اپنی محدود علاقائی مقبولیت کے باعث کسی قدر زعم کا شکار ہوتے ہیں ، پھر محفل میں آکر اپنی محدود طرزِ فکر کا کھل کر مظاہرہ کرنے لگتے ہیں ،جو بعد میں خود ان کی ندامت و پشیمانی کا سبب ہوا کرتا ہے ، ساتھ ایک حقیقت بھی واشگاف کرتا چلوں کہ میں نے یہ باتیں اپنی ذات کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے کہی ہیں ، کہ محفل میں شمولیت سے قبل میں اپنی ذات سے ایسا ہی بدگمان تھا ، خدا کا فضل کہ یہ خوش فہمی جسے بدگمانی ہی کہنا چاہئے ، زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی ، اور بالآخر شریک ِ محفل ہونے کے کچھ مدت بعد ہی ختم ہوگئی
عاصم شمس بھائی ! واقعی آپ کا شمار پہلی قسم کے احباب میں ہے کہ آپ نے محفل کی کافی سیر کرلی ہے ، اور اپنی رائے میں بالکل صائب ہیں ، کہ یہاں مزاح کےمستقل سیکشنز موجود ہیں ، اس لئے معذرت کی کوئی ضرورت نہیں ، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ؟
اس لئے آپ اپنی مزید جسارتیں بھی شریک ِ محفل کریں تو محفلین کا بھلا ہوجائے گا ، کہ وہ کچھ سیکھنے کی جسارت کرپائیں گے