ایک لطیفہ

قیصرانی

لائبریرین
up68.gif


یعنی سزائے موت کے وہ ملزمان جو کسی سنگین جرم میں ماخوذ نہیں، وہ اس رعایت سے مستفید ہو‌ سکیں گے :(
 

arifkarim

معطل
جب ایک اسلامی اسٹیٹ کی بجائے سیکولر اسٹیٹ‌ ہو گی تو یہی حال ہوگا۔ ابھی پچھلے ہی دنوں ایک دوست ایک حدیث سنا رہے تھے جسکا مفہوم کچھ یوں تھا : جس قوم نے اپنا حکمران کسی عورت کو چنا، اسنے خود ہی اپنے آُ پکو برباد کر دیا۔ ہماری قوم دو بار بینظیر کو وزیر اعظم منتخب کر چکی ہے۔ بربادی تو ہونی ہی تھی :grin:
اب خود اپنے پاؤں‌ پر کلہاڑی ماری ہے اور پھر کہتے ہیں درد ہوتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
سنگین جرم سے مراد غالباً دہشت گردی کی کوئی واردات میں پکڑا جانا ہوگا یا پھر قومی نوعیت کا(جسمیں‌چھوٹ ویسے بھی مل جاتی ہے).
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی یہ بم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جس میں کتنے ہی بے گناہ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
یعنی اس خطے کا نام (ملک نہیں لکھوں گا لوگ مِلک (ملکیت والا) سمجھ بیٹھے ہیں)
اب ’’ سیکیولر آمریہ مشرفستان المعروف امریکستان ہونا چاہیئے۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ مکمل طور پر پاگلوں اور احمقوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہو گیا ہے جن کی نفساتی صحت کے بارے میں بجا طور پر شک کیا جا سکتا ہے۔
روٹی کپڑا مکان کے نام پر آکر مفت شناختی کارڈ کے اجرا میں رحمان ملک اور گیلانی صاحب شریک ہو رہے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ نادرا کا سیٹ اپ تو پہلے ہی موجود تھا انہوں نے کیا کیا ہے؟ یہ بھی واضح رہے کہ یہ رعایت صرف پہلی دفعہ کارڈ بنوانے پر ہے۔ بڑااحسان فرمایا جناب۔ بڑی مہربانی۔
مری روڈ کو بے نظیر روڈ، ائیرپورٹ کو بے نظیر جنرل ہسپتال کو بے نظیر یہ کیا بدمعاشی ہے؟ :mad:
جن لوگوں کی مری روذ سے یادیں وابستہ ہیں وہ کہاں جائیں؟ ایسے بھی تو ہوں گے جنہوں نے اپنا زمانہ طالب علمی اس سڑک پر سائیکل چلاتے گزارا ہوگا آج جانے کہاں ہوں گے؟
نئی سڑک بنا کر اس کا نام رکھیے سیدہ بے نظیر رحمتہ اللہ علیہ۔ وہاں پوجا و آرتی کا بھی اہتمام کیجئے۔ مانا بڑا سانحہ ہو گیا لیکن لاش پر سیاست سے کبھی تو باز بھی آئیے کہ آپ رہے مجاور کے مجاور۔
نیا ہسپتال بنا دیجئے پھر اسے نام دیجئے حضرت زرداری مدظلہ العالی۔
نیا ائیرپورٹ ہی بنا دیجئے؟
ادھر سیالکوٹ والوں نے تو چندہ کر کے بنایا۔ حکومت کیا ہے؟ :mad:
گیلانی صاحب محض کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں۔
قومی اسمبلی میں ان کا حال دیکھ چکا ہوں۔ اقتدار اس وقت بھی کہیں اور ہے۔ زرداری کے ہاتھ میں بھی نہیں ہے۔
سی آئی اے کے payroll پر رحمان ملک صاحب سب چلا رہے ہیں۔
:mad:
اور یہ فرعون مصر ہیں کیا؟ انہیں اختیار کس نے دیا ہے سزائيں معاف کرنے کا؟
بے نظیر کے نام پر مزید پاپ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
 

زینب

محفلین
بہت خوب محسن اپ نے تو سب کے دلوں کی آؤاز کو زبان دے دی۔مجھے بھی اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے پے سخت اعتراض ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور میں احتجاجا اب بھی اسے اسلام آباد ائر پورٹ‌ہی کہوں‌گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سنگین جرم سے مراد غالباً دہشت گردی کی کوئی واردات میں پکڑا جانا ہوگا یا پھر قومی نوعیت کا(جسمیں‌چھوٹ ویسے بھی مل جاتی ہے).

آپ کی بات درست لگ رہی ہے

کسی کو فائدہ ہو نا ہو سب سے بڑا فائدہ سربجیت سنگھ کو ہو گا

اس معافی سے سربجیت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ بات وہ لوگ واضح کر چکے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی ابھی آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا، ابھی تو ابتدا ہے۔
پاکستان میں چھوٹی انڈسٹری کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے، سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں، نہ بجلی ہے، نہ پانی ہے اور نہ ہی گیس اور سنا ہے گیس کے نرخ میں مزید تیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ ملک پاکستانیوں کا ہے ہی کب؟ یہ تو چند وڈیروں کی ذاتی جاگیر بن کے رہ گیا ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

محمداحمد

لائبریرین
'


یہ سب کچھ بہت تکلیف دہ ہے مگر سچ ہے۔

اُس کی خواہش ہے کہ اب لوگ نہ روئیں نہ ہنسیں
بے حسی وقت کی آواز بنادی جائے



'
 

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی ابھی بجلی کے نرحوں میں سو فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ واپڈا کو قرض دیا گیا تھا آئی ایم ایف کی طرف سے اور شرائط میں شامل ہے کہ واپڈا ٹیرف میں سو فیصد اضافہ کرے گا تاکہ آئی ایم ایف کو اقساط بروقت ادا کی جا سکیں۔
یہ ابھی بے نظیر سے ہی نہیں ہٹ رہے۔
 

ابوشامل

محفلین
پیپلز پارٹی والے بے وقوف ہیں یا قوم کو بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کے اتنے بڑے بڑے مسائل موجود ہيں اور انہیں سب سے بڑے مسائل یہی نظر آ رہے ہیں کہ مری روڈ اور اسلام آباد ایئرپورٹ اور جنرل ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا جائے؟ یا پھر سزائے موت ختم کر دی جائے؟ کیا ایئرپورٹ کا نام تبدیل ہونے سے ملکی مسائل حل ہوجائیں گے؟ لاحول ولا قوۃ۔
پیپلز پارٹی کے پاس ویسے بھی آخری موقع تھا حکومت میں آنے کا وہ بھی بی بی کے مارے جانے کی وجہ سے ملا، اب جو کردار پی پی ادا کر رہی ہے وہ انتہائی گھناؤنا اور افسوسناک ہے۔ بلکہ میں تو کہوں گا کہ اس وقت حکومت پاکستان کا کردار بالکل ان NGOs جیسا ہو گیا ہے جو نان ایشوز پر کام کر کے غیر ملکی donors سے پیسے بٹورتی ہیں اور یہ حکومت بھی ایسے ہی نان ایشوز اٹھا کر بیرونی امداد گھسیٹنے کے چکر میں ہیں۔ جی ہاں! سزائے موت کا خاتمہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پیسے بٹورنے کا ہی چکر ہے۔
شمشاد بھائی کاکہنا بالکل درست ہے، مقامی صنعت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، بڑے بڑے ادارے تک بند ہوتے جا رہے ہیں۔ بجلی ندارد، صاف پانی نایاب اور اب گیس بھی کمیاب ہوتی جارہی ہے اور 8،8 گھنٹے بجلی غائب رہنے کے باوجود بل ہزاروں روپے میں۔ میرے خیال میں ضعیفی کے جرم کی اتنی کڑی سزا پوری قوم کو اجتماعی طور پر دی جا رہی ہے۔ اللہ ہمارے حالوں پر رحم کرے اور اس نظام کو بدلنے کی توفیق دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ بے نظیر سے کیسے ہٹیں گے، اسی کی لاش پر تو یہ سیاست ہو رہی ہے۔
 
Top