ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان برائے گرو

گرو جی

محفلین
السلام و علیکم ، میں‌ نے موجودہ صورتحال پر ایک شگفتہ تحریر لکھنے کی جسارت کی ہے، امید کرتا ہون کہ پسند آئے گی

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کچھ عرصے میں بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا۔
اور اس کی وجہ نہیں بتائی۔ گرو کے اندازے کے مطابق اس کی وجہ نئے ڈیم نہیں ہوں گے بلکہ ہر گھر میں جنریٹر ہوگا جس کی وجہ سے پاکستاں بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ پھر حزب اختلاف کس چیز پر سیاست کرے گی۔ گرو کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کو جنریٹر پر اختلاف ہو جائے گا جس کی وجہ ماحولیاتی بگاڑ نہیں بلکہ حکومتی عہدیداروں کا جنریٹر بیچنا ہوگا،
ایک بات تو عیاں ہے کہ آج کل پاکستان میں ہر صنحت ترقی کر رہی ہے، مثلا آٹا،دال،چینی وغیرہ وغیرہ کیوں کے ساری چیزیں کمیاب ہیں اور مانگ ہونے کی وجہ سے اسمگلنگ کی جا رہی ہیں۔
اور گرو کے مطابق شکر ہے کہ جنریٹر پاکستان میں پیدا نہیں ہوتا ورنہ یہ بھی کمیاب ہو جاتا
ویسے تو ہمارے ملک میں بہت سی چیزیں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں‌ جیسے دھوکے باز، عیار، ملاوٹی، سبز باغ دکھانے والے، کرپٹ حکمراں، کرسیوں سے چمٹے ہوئے صدرِ پاکستاں، مہنگائی، دھواں وغیرہ وغیرہ اور انھی خصوصیات کی وجہ سے پاکستاں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جلد یا بدیر شائع ہو جائے گا۔
پاکستاں میں جو صنحت اس وقت پوری آہ و تاب سے چمک رہی ہے وہ مہنگائی کی ہے اور اس زمرے میں لوڈ شیڈنگ اور دھرنے بھی شامل ہو چکے ہیں۔
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے فرمایا ہے کہ جتنے افراد لانگ مارچ میں تھے اس سے زیادہ گورنر ہاؤس میں آتے ہیں۔
خوشی کی خبر ہے ورنہ حکمراں‌تو اس محلے سے بھی گذرنے پر پاندی لگا دیتے ہیں‌جہان وہ رہائش پذیر ہوتے ہیں
اللہ سلمان تاثیر کی زبان میں‌اور تاثیر دے تا کہ ہم ان کے نادر خیالات سے مستفیض ہوتے رہیں
بس اس یہ بات پر اپنا اختتام کرتا ہوں ۔ پڑھنے کا شکریہ
اللہ حافظ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے تو ہمارے ملک میں بہت سی چیزیں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں‌ جیسے دھوکے باز، عیار، ملاوٹی، سبز باغ دکھانے والے، کرپٹ حکمراں، کرسیوں سے چمٹے ہوئے صدرِ پاکستاں، مہنگائی، دھواں وغیرہ وغیرہ اور انھی خصوصیات کی وجہ سے پاکستاں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جلد یا بدیر شائع ہو جائے گا۔

[/color]

ویسے وافر مقدار میں پائے جانے والی چیزوں میں اب یہ بھی شامل ہیں خود ساختہ شریعت کے مذہبی جنونی ۔

باقی کچھ اگر نہ بھی ہو وافر مقدار میں تو صرف ایک یہی وجہ بھی کافی ثابت ہو جائے گی گینز بک کے لیے !
 
میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ہمارا ملک ان چیزوں میں‌بہت امیر ہے۔ اور مذہبی جنوں آپ کی ذہنی آختراع ہے اس پر میں‌کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا ورنہ میرا دھاگے کی شامت آجائے گی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں 47 سال کی عمر میں سمجھ تو آگئی آپ کو یہ بات

آپ بھی میری عمر کا اندازہ لگانے کی کوشش میں تھے :) کچھ اس سے مزید بہتر تحقیقی کام بھی یہاں فورم پر کیے جا سکتے ہیں ، کچھ ان پر بھی توجہ پلیز ! ویسے آپ کا یہ اندازہ تو اصل عدد سے کافی فاصلے پر ہے :)

آپ کی یہ پوسٹ ثابت کر رہی ہے کہ آپ بحث میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں یہ موضوع نہ سہی تو کچھ دوسرا سہی ، دوسرا نہ سہی تو پھر تیسرا سہی ۔ ۔ ۔ :)
!
 
چلیں آپ کے اندازے درست مان لیتا ہوں
اور کچھ ارشاد کرنا چاہیں‌گی کیا
 
مغزل

محفلین
عندنان نہاری ہاؤس ۔۔۔ کی فخریہ پیشکش ۔۔۔ ھوالمزاح ہمیں اچھی لگی۔۔ سلسلہ جاری رکھیئے گا۔۔ گروجی
 
شمشاد

لائبریرین
نہاری سے بہاری کیسے بن سکتا ہے۔ بہاری تو ویسے بھی ایک قوم ہے جس کا تعلق بہار سے ہے۔
 
وجی

لائبریرین
ویسے وافر مقدار میں پائے جانے والی چیزوں میں اب یہ بھی شامل ہیں خود ساختہ شریعت کے مذہبی جنونی ۔

باقی کچھ اگر نہ بھی ہو وافر مقدار میں تو صرف ایک یہی وجہ بھی کافی ثابت ہو جائے گی گینز بک کے لیے !

کیا آپ کوئی عالم دین ہیں جو اتنی آسانی سے ان لوگوں کو خود ساختہ شریعت کے مذہبی جنونی کہ دیا
 
Top