مہمان ایک مسحور کن صبح اپنے پیارے ہر دلعزیز عاطف بھیا سے پہلی ملاقات کا احوال

سیما علی

لائبریرین
اس مخمصے کا شکار ہونے سے بہتر ہے آپ امین بھائی کا دوسرا نکاح کرائیں اور تجربہ کر لیں۔ 🫣
ایسا نہ کریں روفی بھیا ہماری بٹیا اداس ہونگی ۔۔یہ ماشاء اللہ ہیر رانجھے کی جوڑی ہے اللہ پاک نظر بد سے محفو ظ رکھے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ایک جھٹ پٹ ملاقات کا احوال۔۔ماشااللہ! اگر اتوار کا دن ہوتا تو شاید زیادہ لوگ موجود ہوتے۔ آپ کی کیا بات ہے، @سیما آپا!
ہر جگہ ہمیں یاد رکھنے کا شکریہ۔ سلامت رہیں، آمین
شکر ہہے بٹیا کچھ آڑا ٹیڑھا لکھا تو گیا ہم سے پہلی ملاقات یاد ہے بٹیا ؀؀
شاک پر شاک!!!
یاد ہے منتیں کر کر تھکے روداد غائب دنگل شروع😊😊😊😊😊😊
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسا نہ کریں روفی بھیا ہماری بٹیا اداس ہونگی ۔۔یہ ماشاء اللہ ہیر رانجھے کی جوڑی ہے اللہ پاک نظر بد سے محفو ظ رکھے آمین
آمین، آمین۔۔۔
میں تو صرف ہیر کو تنگ کر رہا ہوں کہ اپنے رانجھے کے لیے ایک اور ہیر بھی دیکھ لیں۔ تاکہ اس داستان کو چار چاند نہ سہی دو چاند تو لگیں 😜😂😂
 
ایک مسحور کن صبح اپنے پیارے ہر د لعزیز
سید عاطف علی بھیا سے پہلی ملاقات کا احوال

عاطف بھیا سے ملاقات کا پلان پچھلے ہفتے سے بن رہا تھا پر ہماری طبعیت کی ناسازی آڑے آئی ۔۔ پھر وہ خوبصورت صبح آ گئی جب ہماری دیرینہ خواہش پوری ہوئی اور ہفتے کی صبح ہمارے پیارے عاطف بھیا سے ملاقات ہوئی ۔۔
ہم فہیم ڈاکٹر فاخر رضا عاطف بھیا کراچی جمخانہ میں پہنچے ۔۔۔۔
باتوں میں باتیں نکالنا اور دیر تک بولنا یہ ایک ایسی مہارت ہے جو کم کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ اور یہ مہارت جس کمی کل شدت سے محسوس ہوئی کیونکہ بر جستہ اور بر محل بولنے والے مفتی صاحب آپنی مصروفیات کے باعث غیر حاضرتھے ۔۔
عاطف بھیا کم گو شرمیلے اور انتہائی نرم دل رکھنے والے انسان ہیں ۔۔دھیمے مزاج اور دھیما بولتے ہیں اور زیادہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسروں کی باتیں توجہ سےسنیں
پھر کوئی انکے ہم منصب شاعربھی نہ تھا۔ صابرہ امین بٹیا کی کمی بھی بڑی شدت سے محسوس ہوئ شاید دو تین شاعر یا ادیب ہوتے ہمارے پیارے سے بھیا شاعربھیا کچھ کچھ کھلتے ۔۔۔لیکن ان سب کہ باوجود ہم بھائی بہن کی خوب بنی ایسا لگتا تھا ہمیشہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور یوں محبت میں گھل مل گئے کہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ پہلی بار ملے ہیں ۔۔
فہیم بھی کم گو ہیں بس کچھ ذکر محفل ہوا اس میں محمد خلیل الرحمٰن بھیا ، زیک ، جیہ ،
الف عین استاد محترم کی اردو محفل سے محبت
نین بھیا کا ذکر خیر صائمہ شاہ صاحبہ فرحت کیانی صاحبہ
نور وجدان بٹیا
شمشاد بھیا فیصل عظیم فیصل
عظیم میاں کا ذکر ہوا ۔۔۔

سب سے زیادہ یاد کیا گیا ۔وارث میاں کو ۔دعائے مغفرت ۔اور اگلی منزل کی آسانیوں کی دعا اور انکے لواحقین کے لئے ہر قدم پر آسانیوں کی دعا ہر دل سے نکلی
پروردگار انکے لواحقئن کے لئے آسانیاں عطا فرمائے۔آمین
روایتی ناشتہ حلوہ پوری کے علاوہ تھوڑا ناشتہ ، آملیٹ پراٹھا ۔ کافی چائے کے ساتھ صحیح انصاف نہ ہوسکا!!!کانٹئینٹل ناشتے کا شوق ہم میں سے کسی کو نہ تھا ---
اسی لئے دیسی ناشتہ پر اکتفا کیا سب نے ۔۔
کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا وقت بہت قیمتی تھا اور ان کو واپس جاکر اہسپتال میں مریضوں سے انصاف کرنا تھااور ہمارے شرمیلے اور ملنسار بھیا نے بھی بہت تکلف سے کھایا۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب اپنی ادبی بھوک نہ مٹا سکے کیونکہ خلیل بھائی اور اکمل بھائی، عدنان بھائی کی کمی بڑی شدت سے محسوس لی گئی کیونکہ وہ اپنی مصروفیت کے باعث معذرت کر چکے تھے ۔۔
ناشتے کے اختتام پر ڈاکٹر فاخر رضا صاحب کو کیونکہ ہسپتال پہنچنا تھا اور فہیم کو اپنے اہل وعیال کو سسرال شریف اور عاطف بھیا کو اپنی نصف بہتر یعنی ہماری بھاوج کے پاس پہنچنے کی جلدی کی وجہ سے نشست برخاست ہوئی ۔ اور ہم سب محبتیں سمیٹتے اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوئے۔۔اگلے پروگرام کی تیاری کرتے ہوئے کہ اب اگلی ملاقات ہمارے گھر میں ہو گئ ان شاء اللہ ۔۔۔😊😊😊😊
آپ سب پر سدا سلامتی ہو۔ آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
آمین، آمین۔۔۔
میں تو صرف ہیر کو تنگ کر رہا ہوں کہ اپنے رانجھے کے لیے ایک اور ہیر بھی دیکھ لیں۔ تاکہ اس داستان کو چار چاند نہ سہی دو چاند تو لگیں 😜😂😂
آپ لگائیے چار چاند کہ آپ کو اجازت ہے۔۔ بلکہ چاند چڑھائیے!! 😁
 
نور وجدان

لائبریرین
بڑی خوشی ہوتی ہے اسطرح کی محافل کا ذکر سنتے ...میرا بھی ذکر رہا محفل میں ...باعث خوشی ہے پر تجسس ہے کہ ذکر کا موضوع کیا رہا ہوگا ....... تصاویر بھی شئیر ہوتی تو کتنا لطف آتا ....جئیں آپ
 
آپ بھی آجائیں
کراچی نور پلیز!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک مسحور کن صبح اپنے پیارے ہر د لعزیز
سید عاطف علی بھیا سے پہلی ملاقات کا احوال

عاطف بھیا سے ملاقات کا پلان پچھلے ہفتے سے بن رہا تھا پر ہماری طبعیت کی ناسازی آڑے آئی ۔۔ پھر وہ خوبصورت صبح آ گئی جب ہماری دیرینہ خواہش پوری ہوئی اور ہفتے کی صبح ہمارے پیارے عاطف بھیا سے ملاقات ہوئی ۔۔
ہم فہیم ڈاکٹر فاخر رضا عاطف بھیا کراچی جمخانہ میں پہنچے ۔۔۔۔
باتوں میں باتیں نکالنا اور دیر تک بولنا یہ ایک ایسی مہارت ہے جو کم کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ اور یہ مہارت جس کمی کل شدت سے محسوس ہوئی کیونکہ بر جستہ اور بر محل بولنے والے مفتی صاحب آپنی مصروفیات کے باعث غیر حاضرتھے ۔۔
عاطف بھیا کم گو شرمیلے اور انتہائی نرم دل رکھنے والے انسان ہیں ۔۔دھیمے مزاج اور دھیما بولتے ہیں اور زیادہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسروں کی باتیں توجہ سےسنیں
پھر کوئی انکے ہم منصب شاعربھی نہ تھا۔ صابرہ امین بٹیا کی کمی بھی بڑی شدت سے محسوس ہوئ شاید دو تین شاعر یا ادیب ہوتے ہمارے پیارے سے بھیا شاعربھیا کچھ کچھ کھلتے ۔۔۔لیکن ان سب کہ باوجود ہم بھائی بہن کی خوب بنی ایسا لگتا تھا ہمیشہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور یوں محبت میں گھل مل گئے کہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ پہلی بار ملے ہیں ۔۔
فہیم بھی کم گو ہیں بس کچھ ذکر محفل ہوا اس میں محمد خلیل الرحمٰن بھیا ، زیک ، جیہ ،
الف عین استاد محترم کی اردو محفل سے محبت
نین بھیا کا ذکر خیر صائمہ شاہ صاحبہ فرحت کیانی صاحبہ
نور وجدان بٹیا
شمشاد بھیا فیصل عظیم فیصل
عظیم میاں کا ذکر ہوا ۔۔۔

سب سے زیادہ یاد کیا گیا ۔وارث میاں کو ۔دعائے مغفرت ۔اور اگلی منزل کی آسانیوں کی دعا اور انکے لواحقین کے لئے ہر قدم پر آسانیوں کی دعا ہر دل سے نکلی
پروردگار انکے لواحقئن کے لئے آسانیاں عطا فرمائے۔آمین
روایتی ناشتہ حلوہ پوری کے علاوہ تھوڑا ناشتہ ، آملیٹ پراٹھا ۔ کافی چائے کے ساتھ صحیح انصاف نہ ہوسکا!!!کانٹئینٹل ناشتے کا شوق ہم میں سے کسی کو نہ تھا ---
اسی لئے دیسی ناشتہ پر اکتفا کیا سب نے ۔۔
کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا وقت بہت قیمتی تھا اور ان کو واپس جاکر اہسپتال میں مریضوں سے انصاف کرنا تھااور ہمارے شرمیلے اور ملنسار بھیا نے بھی بہت تکلف سے کھایا۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب اپنی ادبی بھوک نہ مٹا سکے کیونکہ خلیل بھائی اور اکمل بھائی، عدنان بھائی کی کمی بڑی شدت سے محسوس لی گئی کیونکہ وہ اپنی مصروفیت کے باعث معذرت کر چکے تھے ۔۔
ناشتے کے اختتام پر ڈاکٹر فاخر رضا صاحب کو کیونکہ ہسپتال پہنچنا تھا اور فہیم کو اپنے اہل وعیال کو سسرال شریف اور عاطف بھیا کو اپنی نصف بہتر یعنی ہماری بھاوج کے پاس پہنچنے کی جلدی کی وجہ سے نشست برخاست ہوئی ۔ اور ہم سب محبتیں سمیٹتے اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوئے۔۔اگلے پروگرام کی تیاری کرتے ہوئے کہ اب اگلی ملاقات ہمارے گھر میں ہو گئ ان شاء اللہ ۔۔۔😊😊😊😊
ماشاءاللہ۔ عاطف بھائی تو بیرون ملک نہیں ہوتے تھے؟۔ کیا پاکستان آگئے ہیں؟ چھٹی پر یا مستقل؟
ملنے والے تمام لوگ میرے پسندیدہ محفلین میں سے ہیں۔ کیا خوب ملاقات ہوئی ہو گی۔
اور میری عزت افزائی کہ یاد کیا گیا۔
اب کراچی جانا کم ہو گیا ہے بلکہ پچھلے دو تین سالوں سے بالکل چکر نہیں لگ سکا ورنہ میں سوچتی تھی کہ فہیم اور خلیل بھائی سے لازمی ملنا ہے اور اب تو ما شاءاللہ یہ فہرست طویل ہو گئی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بڑی خوشی ہوتی ہے اسطرح کی محافل کا ذکر سنتے ...میرا بھی ذکر رہا محفل میں ...باعث خوشی ہے پر تجسس ہے کہ ذکر کا موضوع کیا رہا ہوگا ....... تصاویر بھی شئیر ہوتی تو کتنا لطف آتا ....جئیں آپ
السلام علیکم نور
کیسی ہیں آ پ؟
نایاب بھائی کی فیملی سے رابطہ ہے آپ کا؟ وہ لوگ کیسے ہیں؟ غزل کیسی ہیں؟
 
نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم نور
کیسی ہیں آ پ؟
نایاب بھائی کی فیملی سے رابطہ ہے آپ کا؟ وہ لوگ کیسے ہیں؟ غزل کیسی ہیں؟
واعلیکم السلام
میں بالکل ٹھیک ..
وہ اپنے بچوں کو قابل بنا کے گئے تھے. ...ان کی سفر کرجانے سے قبل ہی ان کا بڑا بیٹا اچھے ادارے میں جاب کررہا تھا، اسلام آباد میں ... ویسے دونوں بیٹوں کو اس محفل کا رکن بنا گئے تھے .... گزشتہ برس تک میری بات ہوتی رہی ہے، اس برس حالات زیست اس قدر طولانی تھے کہ کسی بات کی جانب سمت گئی نہیں ہے ...

مجھے جب ملے تھے تو مجھے کہا تھا

میری خواہش ہے میں اپنی بیٹی کو تعلیم یافتہ دیکھ سکوں مگر میری زیست کے دن تھوڑے ہیں .. بس چند اک سال کا مہمان ہوں ...جولائی ۲۰۱۸ کو مجھے بتادیا تھا کہ وہ اس دنیا سے جارہے ہیں ....اور میں اس خبر کی معنویت مکمل تب جان سکی، جب وہ سفر کر گئے... اللہ کے بندوں کے راز، اللہ بہتر جانتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ کے بندوں کے راز، اللہ بہتر جانتا ہے
بیشک ایسا ہی ہے
آپ نے جب جب انکا ذکر کیا ہے انتہائی عزت و احترام سے کیا ہے اور انکی ہر ہر بات اللہ کے نیک بندوں جیسی تھی پروردگار مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واعلیکم السلام
میں بالکل ٹھیک ..
وہ اپنے بچوں کو قابل بنا کے گئے تھے. ...ان کی سفر کرجانے سے قبل ہی ان کا بڑا بیٹا اچھے ادارے میں جاب کررہا تھا، اسلام آباد میں ... ویسے دونوں بیٹوں کو اس محفل کا رکن بنا گئے تھے .... گزشتہ برس تک میری بات ہوتی رہی ہے، اس برس حالات زیست اس قدر طولانی تھے کہ کسی بات کی جانب سمت گئی نہیں ہے ...

مجھے جب ملے تھے تو مجھے کہا تھا

میری خواہش ہے میں اپنی بیٹی کو تعلیم یافتہ دیکھ سکوں مگر میری زیست کے دن تھوڑے ہیں .. بس چند اک سال کا مہمان ہوں ...جولائی ۲۰۱۸ کو مجھے بتادیا تھا کہ وہ اس دنیا سے جارہے ہیں ....اور میں اس خبر کی معنویت مکمل تب جان سکی، جب وہ سفر کر گئے... اللہ کے بندوں کے راز، اللہ بہتر جانتا ہے
جی ان کے بڑے بیٹے کے بارے میں تو مجھے علم تھا لیکن پھر درمیان میں کچھ عرصہ بات نہیں ہو پائی۔
اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور جو خواب انھوں نے اپنے بچوں کے لیے دیکھے تھے ،پورے کرے۔ آمین
 
آمین الہی آمین
 
فہیم

لائبریرین
اب کراچی جانا کم ہو گیا ہے بلکہ پچھلے دو تین سالوں سے بالکل چکر نہیں لگ سکا ورنہ میں سوچتی تھی کہ فہیم اور خلیل بھائی سے لازمی ملنا ہے اور اب تو ما شاءاللہ یہ فہرست طویل ہو گئی ہے۔
تو پھر وقت نکال کر ایک چکر لگا جائیں کراچی کا :)
 
Top