ایک مشترکہ پلیٹ فارم

شازل

محفلین
کل میں فیس بک پر گیا تو ایک جاننے والے نے ایک لنک شیئر کیا ہوا تھا میں‌ کلک کرکے اس صفحے پر پہنچ گیا ۔ ۔ ۔ وہاں پر ایک گروپ بنا ہوا تھا جس کو جوائن کرنے کےلیے دعوت دی گئی تھی،
دائیں طرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کے شان میں گستاخانہ کوشش کی گئی تھی،
میں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس دوست کی ہی شکایت کردی جس نے یہ لنک بھیجا تھا، دماغ کافی دیر تک گرم رہا پھر سوچ آئی کہ اس دوست نے شاید اس نیت سے یہ لنک شیئر کیا تھا کہ ہم اس چینل بنانے والے کی شکایت کریں کہ مسلمانوں کے جذبات سے یوں کھیلنا کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے
میرے دماغ میں ایک تجویز آئی ہے کہ ہم کیوں نہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے کوئی سائیٹ بنائیں جو پورے پاکستان کی نمائندگی کرے اور ہم اسی پلیٹ فارم کے تھرو اپنے جذبات چاہے وہ پول سروے کے زریعے ہی کیوں نہ ہوں باقی دنیا تک پہنچائیں،
رہی یہ بات کہ اس میں سرمائے کی ضرورت ہوگی تو وہ ہم سب دوست احباب حسب توفیق پوری کریں گے،
یہ کوئی اتنا بڑا منصوبہ نہیں ہے کہ ہم کسی سوچ بچار سے کام لیں، بس اللہ کا نام لے کر کسی کو رہنما چن لیں اور اسی کی زیر ادارت
کام کریں، یوں تو کئی دوستوں کے بلاگز اور فورمز ہیں لیکن اردو میں اور علیحدہ علیحدہ ہونے کی وجہ سے کوئی نوٹس نہیں‌لیا جاتا،
ہو سکتا ہے کہ ہم پاکستان کی آواز بن جائیں اور کسی لیول تک اس کا نوٹس بھی لیا جانے لگے،
آپ دوستوں سے مثبت رائے کا انتظار رہے گا۔
 
اسطرح کے کاموں کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا اپنا ایک نیوز پورٹل ہو، جس پر کافی عرصہ سے گفتگو ہو رہی ہے، شاید مستقبل قریب میں کچھ ایسا پراجیکٹ شروع کیا جائے، کیونکہ اب تو محفل پر دنیا بھر سے لوگ شرکت کر رہے ہیں، نمائندوں اور ماڈریٹرز کی بھی کمی نہیں ہے، صرف ڈھانچہ تیار کرنا ہے اور پھر اس کی ادارت مناسب انداز سے کرنا ہوگی تاکہ اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے کہ یہ دائیں بازو سے تعلق رکھتا ہے یا بائیں بازو سے، میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر ایسا کیا جائے تو ہم بی بی سی اردو کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ پھر یہی آواز آپ کی نمائندو آواز بن سکتی ہے۔ اس کا فائدہ یوں بھی دکھائی دیتاہے کہ ہر میڈیا کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، لیکن محفل پر تمام محب وطن چاہے وہ دیس میں‌ہوں یا پردیس میں‌صرف پاکستان کا سوچتے ہیں اور دنیا بھر میں‌نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کی صحیح تصویر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نبیل اگر آپ کی نظر سے یہ موضوع گزرے تو کچھ روشنی ضرور ڈالئے گا ۔
 
مدرس

محفلین
بہت زبر دست خیال ہے
یہ پیغام اس تر تیب کے ساتھ ساتھ جو آپ نے بتائی
یوں‌بھی اضا فہ کیا جائے کہ
جس کے پا س بھی ویب سائٹ کی سہولت وہ اپنی اپنی ویب سائٹ پر اس حوالہ سے گفتگو کرے اور احتجاج ریکاڑد کرائے
اور میں بھی اپنی ویب سائٹ پر اس حوالہ سے محنت کرنے کے لئے تیار ہوں‌اور جو بھی مجھ سے بن پڑا ضرور کروں گا
ان شا ء اللہ تعالیٰ
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست یہ بھول جاتے ہیں کہ محفل فورم پر ہندوستانی بھی ہوتے ہیں۔ ہمارا اصل مقصد اردو کی ترویج کرنا ہے ناکہ کسی سیاسی یا مذہبی ایجنڈے کے لیے کام کرنا۔
 
شازل

محفلین
سب سے پہلے تو ایک ڈھانچہ کھڑا کرنا ہوگا اور یہ کام جتنی جلد ہو سکے ہو جائے تاکہ سرد خانے کی نذر نہ ہو جائے
آپ لوگوں کا ریسپانس بہت اچھا ہے اللہ پاک کی مددشامل حال رہی تو ایک دن مشترکہ پلیٹ فارم سے ہماری آواز ضرور دنیا کو متوجہ کرے گی،
 
آپ دوست یہ بھول جاتے ہیں کہ محفل فورم پر ہندوستانی بھی ہوتے ہیں۔ ہمارا اصل مقصد اردو کی ترویج کرنا ہے ناکہ کسی سیاسی یا مذہبی ایجنڈے کے لیے کام کرنا۔

نبیل جب میں‌ نے نیوز پورٹل کے بارے میں تجویز دی تھی تو اس وقت میرے دھیان میں یہ بات بھی تھی ، جسطرح بی بی س پر ، پاکستان، ہندوستان، آس پاس وغیرہ جیسی کیٹیگریز ہیں ویسے ہی ہم دنیا بھر سے فیڈز لے سکتے ہیں۔ محفل نے جو کام اردو کی ترویج کے لئے کیا ہے بہت کم ایسا دیکھنے کو ملا ہے، اسے بلا تفریق جاری رہنا چاہیے ، تاہم جو ذرائع محفل نے اکھٹے کر لیئے ہیں اس سے مستفید ہونا ایک مثبت عمل ہو سکتا ہے، سیاست یا مذہب بھی ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور ویسے بھی‌ میں‌ موجودہ سیاسی و مذہبی نظام سے بد دل ہو چکا ہوں ، ایک نئی سوچ کو جنم دینا ہوگا جو کہ 2010 اور اس سے آگے کی سوچ رکھتی ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انیس، محفل فورم پر سیاست اور مذہب سے متعلق زمرہ جات مثبت انداز میں رائے عامہ کے اظہار کے لیے موجود ہیں۔ جہاں تک کسی نیوز پورٹل کا تعلق ہے تو کم از کم فورم کے سرورق کو سیاسی یا مذہبی رنگ دینا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے لیے کوئی الگ سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ ویسے موجودہ دین اور مذہب کے نام پر بنی ہوئی سائٹس کو دیکھ کر کم ہی امید نظر آ تی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی مثبت کام ہو سکتا ہے۔
 
شازل

محفلین
ہمیں اس سب کام کو محفل فورم سے ہٹ کر سوچنا ہوگا کیونکہ ہمارا مقصد محفل فورم سے علیحدہ ایک سائیٹ بنانے کا ہے
میرے خیال میں اگر ہم ایک بہترین ٹیم تشکیل دے لیں یعنی ایک تھنک ٹینک تشکیل دے لیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا،
 
طالوت

محفلین
انیس، محفل فورم پر سیاست اور مذہب سے متعلق زمرہ جات مثبت انداز میں رائے عامہ کے اظہار کے لیے موجود ہیں۔ جہاں تک کسی نیوز پورٹل کا تعلق ہے تو کم از کم فورم کے سرورق کو سیاسی یا مذہبی رنگ دینا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے لیے کوئی الگ سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ ویسے موجودہ دین اور مذہب کے نام پر بنی ہوئی سائٹس کو دیکھ کر کم ہی امید نظر آ تی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی مثبت کام ہو سکتا ہے۔

اس معاملہ پر گھنٹوں بحث کی جا سکتی ہے ۔ مجھے نبیل کے آخری جملے سے اتفاق ہے ۔
وسلام
 
مدرس

محفلین
سب سے پہلے تو ایک ڈھانچہ کھڑا کرنا ہوگا اور یہ کام جتنی جلد ہو سکے ہو جائے تاکہ سرد خانے کی نذر نہ ہو جائے
آپ لوگوں کا ریسپانس بہت اچھا ہے اللہ پاک کی مددشامل حال رہی تو ایک دن مشترکہ پلیٹ فارم سے ہماری آواز ضرور دنیا کو متوجہ کرے گی،

آپ کے ذہن میں کیا ہے ذراتفصیل سے پیش کریں تو ممکن ہے کہ مزید آپ کی ہمنوائی ہو
 
Top