ایک معلومات چاہیئے

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم۔ مجھے آج اس نمبر([فون نمبر محذوف]) سے کال آئی ہے۔ ایک لڑکی بات کررہی تھی۔ پہلے پوچھا آپ کا جاز کا نمبر ہے پھر کہتی ہے میم اللہ نا کرے کوئی حادثہ ہو آپ کے ساتھ۔ ہم آل اوور پاکستان میں حادثات کی صورت فیملیز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مجھ سے نام پوچھا اور کہا اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو آپ کو ہاسپٹل میں پر نائیٹ چارجز 500 روپے ہی دینے پڑیں گے۔ اور جاز نیٹ ورک میں ماہانہ 80 روپے کی کٹوتی ہوگی۔۔ اور بھی بہت کچھ بولتی رہی ۔ میری "مت " بخار نے ماری ہوئی ہے ۔ میں نے بس اتنا کہا نہیں ہمیں ایسی کوئی فی الحال آفر نہیں چاہیئے۔ اب محفلین سے میرا یہ سوال ہے کیا آپ کو بھی کبھی کال آئی ہے ایسے کسی نمبر سے ؟؟ اور دوسری بات کیا یہ بیما پالیسی انشورنس وغیرہ کے متعلق کال تھی؟؟ نیٹ پر سرچ سے پتا چلا ہے یہ کال اور بھی بہت سے لوگوں کو آچکی ہے ۔ مگر ان سے کنفرمیشن وارد کے نمبر کی گئی ہے(آپ بھی گوگل کر سکتے ہیں)۔۔ باقی معلومات آپ سے چاہیئے اگر کسی کو علم ہے:)
 
مدیر کی آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
سب فراڈ ہے!! حتیٰ کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی اعلانیہ سیکیورٹی بھی فراڈ ہے۔ ذرا سوچیے کہ آپ کو ایک نمبر دیا جائے اور کہا جائے کہ کسی حادثے کی صورت میں اس نمبر پہ رابطہ کریں اور دوسرے ہی دن اس نمبر پہ دوستی کے پیغامات اور ان گنت کالیں موصول ہوں تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ سب فراڈ ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
لیکن وارث بھائی سوچنے کی بات یہ ہے اگر یہ فراڈ ہے تو ایک ہی نمبر سے کال کیوں کرتے ہیں ۔ اس طرح تو آسانی سے پکڑے جائیں گے۔۔
 
ہادیہ

محفلین
کتنے بدتمیز ہیں لوگ۔۔ اچھی بھلی سورہی تھی ۔۔ ایک تو اٹھا دیا اور دوسرا ایویں تھریڈ بنایا۔ وہ مجھے تجسس تھا بس:ڈی
 
موبائل ٹیلی کمیونیکشن والے آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا ذاتی موبائل نمبر مختلف اشیاء بیچنے والوں کے حوالے کر دیتے ہیں اور سیلز مارکیٹنگ کے آن لائن کاروبار کرنے والے ان ہی کمپنیز کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے ہمیں فون کال یا میسج کے ذریعے اپنی پروڈکٹ کی معلومات فراہم کرکے خریدنے کے لیے اکساتے ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
ہمارے یہاں ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ڈی این ڈی یعنی ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ سروس پیش کرتی ہیں جسے ایکٹویٹ کر کے ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچا جا سکتا ہے۔
 
ہمارے یہاں ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ڈی این ڈی یعنی ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ سروس پیش کرتی ہیں جسے ایکٹویٹ کر کے ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچا جا سکتا ہے۔
بھائی "ڈوناٹ ڈسٹرب"سروس کا صارف معاوضہ ادا کرتا ہوگا یا فری سروس ہے۔یہ سہولت تو یہاں کی کمپنیز بھی صارف کو معمولی معاوضے کے ساتھ دیتی ہیں۔
 
بالکل فری، ایکٹیویشن چارجز بھی نہیں لگتے ۔
بھائی میں نہیں مانتا کہ فری ہوئی ۔آپ سروس میسج یا کال پر ایکٹیو کرتے ہیں تو میسج یا کال کے چارجز تو ادا کرتے ہیں۔مطلب ہر صورت میں کمپنیز کما رہی ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس دور میں سچ اور جھوٹ کا ملغوبہ ہے؛ فریب کاریاں بڑھی جاتی ہیں، تاہم، اگر آپ کو مصدقہ معلومات درکار ہیں تو ان روابط پر کلک فرمائیے۔

جاز کے لیے
ربط
وارد کے لیے
ربط
 
ہادیہ

محفلین
ہمارے یہاں ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ڈی این ڈی یعنی ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ سروس پیش کرتی ہیں جسے ایکٹویٹ کر کے ایسے کالز اور ایس ایم ایس سے بچا جا سکتا ہے۔
یہ آپشن تو میرے سیل میں بھی ہے کیا اسے ایکٹیویٹ کرکے ایسی ہر کال کو بلاک کیا جاتا ہے؟؟
 
ہادیہ

محفلین
اس دور میں سچ اور جھوٹ کا ملغوبہ ہے؛ فریب کاریاں بڑھی جاتی ہیں، تاہم، اگر آپ کو مصدقہ معلومات درکار ہیں تو ان روابط پر کلک فرمائیے۔

جاز کے لیے
ربط
وارد کے لیے
ربط
بہت شکریہ۔ کال تو مجھے بھی اسی سلسلے میں آئی تھی۔ اور پراسس بھی تقریبا یہی بتارہی تھی چارجز ہوں گے آپ کے ۔ ہاسپٹل وغیرہ کے بھی۔ جو ربط آپ نے دیا اسکے مطابق انشورنس کرتے ہیں ۔ اور باقی واللہ اعلم۔ یہ فیک تھی یا نہیں۔ لیکن انشورنس تو ہم نے کروانی نہیں ۔ اس لیے مٹی پاؤ:)
 
یہ آپشن تو میرے سیل میں بھی ہے کیا اسے ایکٹیویٹ کرکے ایسی ہر کال کو بلاک کیا جاتا ہے؟؟
بہنا ! آپ سروس سینٹر کال کر کے مارکیٹنگ سروس آف کروا لیں تب ہی آپ کی جان چھوٹے گی غیر ضروری کالوں اور میسج سے۔
 
Top