ہادیہ
محفلین
السلام علیکم۔ مجھے آج اس نمبر([فون نمبر محذوف]) سے کال آئی ہے۔ ایک لڑکی بات کررہی تھی۔ پہلے پوچھا آپ کا جاز کا نمبر ہے پھر کہتی ہے میم اللہ نا کرے کوئی حادثہ ہو آپ کے ساتھ۔ ہم آل اوور پاکستان میں حادثات کی صورت فیملیز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مجھ سے نام پوچھا اور کہا اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو آپ کو ہاسپٹل میں پر نائیٹ چارجز 500 روپے ہی دینے پڑیں گے۔ اور جاز نیٹ ورک میں ماہانہ 80 روپے کی کٹوتی ہوگی۔۔ اور بھی بہت کچھ بولتی رہی ۔ میری "مت " بخار نے ماری ہوئی ہے ۔ میں نے بس اتنا کہا نہیں ہمیں ایسی کوئی فی الحال آفر نہیں چاہیئے۔ اب محفلین سے میرا یہ سوال ہے کیا آپ کو بھی کبھی کال آئی ہے ایسے کسی نمبر سے ؟؟ اور دوسری بات کیا یہ بیما پالیسی انشورنس وغیرہ کے متعلق کال تھی؟؟ نیٹ پر سرچ سے پتا چلا ہے یہ کال اور بھی بہت سے لوگوں کو آچکی ہے ۔ مگر ان سے کنفرمیشن وارد کے نمبر کی گئی ہے(آپ بھی گوگل کر سکتے ہیں)۔۔ باقی معلومات آپ سے چاہیئے اگر کسی کو علم ہے
مدیر کی آخری تدوین: