بغیر بحث و مباحثہ کے کونسی ایکطرفہ دلیل ہوتی ہے جسپر آنکھیں بند کرکے یقین کرلیا جائے؟ آپ مجھے اسبارہ میں ایک بھی عقلی اور منطقی دلیل لا کر دکھادیں کہ دین اسلام چھوڑنے والے کو کس بنیاد پر قتل کرنا جانا جائز ہے جبکہ وہ اس دین کا حصہ ہی نہیں رہا جس میں یہ سزا بعض کے نزدیک ہونی چاہئے؟
بھائی، ہمیشہ بحث کرنے سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جس شخص کے ساتھ آپ بحث کر رہے ہیں، اسکے نزدیک کس قسم کے دلائل قابلِ قبول ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر:
1- اگر ایک شخص خدا کو ہی نہیں مانتا تو اسے کسی بھی آسمانی کتاب (مثلاّ قرآن، انجیل، تورات، زبور وغیرہم) کا حوالہ دینا مھض وقت کا ضیاع ہوگا۔ چنانچہ اسے دلائل مختلف نوعیت کے دئے جائیں گے۔
2-اگر کوئی شخص خدا کو تو مانتا ہے، لیکن الہامی کتابوں کو نہیں مانتا، تو اسے بھی دلائل مختلف نوعیت کے دئے جائیں گے، ان الہامی کتب کے حوالے اسکے لئے قابلِ قبول نہیں ہونگے۔
3-کوئی شخص الہامی کتب میں سے کچھ کو مانتا ہے، لیکن قرآن کو نہیں مانتا، تو اسے قرآن کا حوالہ دینے کی بجائے اسکے نزدیک معتبر الہامی کتب یا دوسرے قسم کے دلائل دینا ہونگے۔
4- اگر کوئی شخص قرآن کو تو مانتا ہے لیکن احادیث کا منکر ہے تو اسے احادیث کا حوالہ دینا فائدہ مند نہیں ہوگا۔
5- اگر کوئی شخص قرآن کو بھی مانتا ہے اور احادیث کو بھی، لیکن انہی احادیث کو جنہیں اسکے مسلک کے علماء نے قبول کیا، تو یہاں دوسرے مسلک کے علماء کی تدوین کی گئی کتبِ احادیث کا حوالہ نہیں چلے گا (مثلاّ اہلسنت کے نزدیک صحیحین معتبر ہیں، جبکہ اہلِ تشیع کے نزدیک نہیں )۔
6- اگر کوئی شخص قرآن کے ساتھ ساتھ ان کتب کو بھی معتبر مانتا ہے جو آپکے نزدیک معتبر ہیں، لیکن وہ آپکی پیش کردہ تشریح و تاویل کو درست نہیں سمجھتا، اور اپنے موقف کے حق میں انہی کتب سے دلائل پیش کرتا ہے جو آپکے نزدیک بھی معتبر ہیں، تو اس صورت میں یہ اختلاف کفر و اسلام یا حق و باطل کا اختلاف نہیں ہوگا، بلکہ درست اور غلط یا صواب اور خطا کی نوعیت کا اختلاف ہوگا۔
واضح ہو کہ General سے Particular کے اس سفر میں ابھی اور بھی بہت سے مقامات ہین، میں نے صرف ان 6 صورتوں کا ذکر کیا ہے لیکن یہ صرف 6 ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سی Divisions ہوسکتی ہیں۔
آپ نے صرف اور صرف عقلی اور منطقی دلیل کا مطالبہ کیا ہے تو کیا اس سے یہ سمجھ لیا جائے کہ آپکے نزدیک قرآن و سنت معیار نہیں ہیں؟۔۔۔اگر ایسی بات ہے تو اسکا اظہار کرنا ضروری ہے اور اگر نہیں تو پھر مذکورہ بالا اقسام نمبر4 سے 6 تک میں سے آپ کس قسم سے تعلق رکھتے ہیں ، وہ بھی بتادیجئے تاکہ بے مقصد بحث نہ ہوسکے۔۔۔میرا خیال ہے کہ یہی مقصد تھا
رمان غنی صاحب کی پوسٹ کا۔۔۔
واللہ اعلم