ایک نیا ریکارڈ

شمشاد

لائبریرین
جنگ اخبار کی خبر

2-15-2014_10697_1.gif
 
سلمان حمید

محفلین
ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بہت ہے۔ نہیں ہے تو تعمیری کاموں کے لیے وقت نہیں ہے۔
لیکن میں ایسے کسی ریکارڈ کے بارے میں یہاں کسی کو بتا تو نہیں سکتا نا کہ دیکھو ہمارے پاکستانیوں کا ریکارڈ۔ وہ تو طنزیہ ہنسیں گے نا۔
میں تو شرمندہ شرمندہ پھروں گا اس ریکارڈ کا بتا کر بھی کسی کو :(
 
ماہی احمد

میرا خیال ہے مولیاں زیادہ نہیں بولتیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں سلمان بھائی۔ کروڑوں روپے لگا دیئے ہوں گے اور حمزہ شریف کو خوب کوریج بھی ملی ہے۔
اس سے اچھا تھا کہ یہی پیسہ گیس، پیٹرول، بجلی یا صحت کے کسی منصوبے پر خرچ کرتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل بھی نہیں۔ کوئی سیاسی بحث نہیں ہو گی۔

ویسے یہ جھنڈا بنانے کا پاکستانی عوام کو فائدہ کیا ہوا ہے؟
 
سلمان حمید

محفلین
صحیح کہہ رہے ہیں سلمان بھائی۔ کروڑوں روپے لگا دیئے ہوں گے اور حمزہ شریف کو خوب کوریج بھی ملی ہے۔
اس سے اچھا تھا کہ یہی پیسہ گیس، پیٹرول، بجلی یا صحت کے کسی منصوبے پر خرچ کرتے۔
چاہے ایسے نہ بھی کوئی منصوبے پہ لگاتے، اپنے پاس ہی رکھتے یہ پیسہ لیکن اتنے طالبعلموں اور طالبات کا وقت ضائع کیا، پورے شہر کی ٹریفک روکی ہو گی، اور سب سے بڑھ کر بد نظمی پھیلی ہو گی کیونکہ ہمارے نوجوان ایسے موقعوں کے ہی تو انتظار میں رہتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
مولیاں سفید ہوتی ہیں اور ان کے کھانے سے رنگ سفید ہوتا ہے کالا نہیں۔
اور میں نے اکیلے ہی نہیں کھائے تھے، میری امی، میری خاتون خانہ اور میرا بیٹا بھی شامل تھے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مولیاں سفید ہوتی ہیں اور ان کے کھانے سے رنگ سفید ہوتا ہے کالا نہیں۔
اور میں نے اکیلے ہی نہیں کھائے تھے، میری امی، میری خاتون خانہ اور میرا بیٹا بھی شامل تھے۔
اوووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔ ویری گُڈ۔
 
نایاب

لائبریرین
زبردست ۔۔۔۔۔۔
شاباش ان بچوں کو جنہوں نے بارش کے باوجود اپنے نظم و ضبط کو قائم رکھتے پاک وطن کے جھنڈے کو اپنے وجود سے قائم کیا ۔۔
اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان ابھی اپنے عوام سے نا امید و مایوس نہیں ہوا ۔
یہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں ۔ سیاستیں اپنی جگہ مگر بچوں میں یہ جذبہ ابھارنا بھی اک اچھا فعل ہے ۔۔۔۔۔
پاکستان زندہ باد پائندہ آباد
سدا سلامت رہے میری سوہنی دھرتی اور ستارے بن چمکیں اس کے نونہال ۔ ۔۔آمین
 
Top