زبردست :)
ہم شرکت سے محروم رہ گئے
ارادہ تو سرپرائیز دینے کا تھا
مگر عین وقت پر مینجر بلائے ناگہانی کی طرح نازل ہو گیا
خیر یار زندہ صحبت باقی
انشاءاللہ پھر کبھی سب سے ملاقات ہو گی
 

ناصر رانا

محفلین
انتہائی خوبصورت انداز بیاں میں ملاقاتی احوال
تصویر دیکھ کر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ کاش ہم بھی شریکِ محفل ہوتے اور پراٹھا رول سے لطف اندوز ہوتے (وقت ملتا تو آپ پانچوں سے بھی مل لیتے:p)
یہ پراٹھا رول دیکھنے میں ہی اتنا خوبصورت لگ رہا ہے کھانے میں کیسا ہوگا؟؟ :D
 

ناصر رانا

محفلین
آپ نے تدوین کر لی مگر ہم بھی ایک چالاک ہیں حضور، اقتباس اس لئے لیا کہ یہ خطا امر ہو جائے:LOL:
جی میں نے بھی اسی لیے شکریہ ادا کر دیا تاکہ سند رہے کہ میں اصلاح کرنے والے کا ممنون ہوتا ہوں، اگر مقصد اصلاح ہو. :)
 
آپ کی تصویر کی بیک سائیڈ
20160221_180451_HDR_zpszhou34rk.jpg
سردی زیادہ ہے یا ویسے سعد بھائی کو زیادہ لگتی ہے؟
 

ناصر رانا

محفلین
جی میں نے بھی اسی لیے شکریہ ادا کر دیا تاکہ سند رہے کہ میں اصلاح کرنے والے کا ممنون ہوتا ہوں، اگر مقصد اصلاح ہو. :)
نہیں جی اصلاح کیسی ؟؟:eek:
مجھے یاد پڑتا ہے کسی لڑی میں آپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا تب سے انتقام کی آگ میں جل رہے تھے۔:p
آج کلیجے میں ٹھنڈ پڑی ہے:D

اصل میں حسد ہو رہا ہے کہ میں اتنی اچھی ملاقات میں شریک نہیں ہو سکتا
 
گھر میں ایک عدد دعوت کی وجہ سے میرا پروگرام ڈانواں ڈول ہو چکا تھا۔ مگر میری بیگم نے ہی ہمت بندھائی کہ دعوت بھگتا کر چلے جائیں، کون سا بھاگ جانا ہے لوگوں نے مل کر۔ اوپر جو تاخیر کا تذکرہ آیا۔ اس کی وجہ یہی تھی۔
اس نے بھی کہا، تھوڑی دیر کو جان چھوٹے۔

آپ کی تحریر کا اب شدت سے انتظار رہے گا۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ دوسرے کو جلتے دیکھنا ہماری قوم کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ :devil3:
اس بات کا تو یقین ہو گیا کہ گھر کی دعوت کسی آپ کے ہی رشتے دار کی تھی اگر سسرال والوں کی طرف سے ہوتی تو میں دیکھتی بھابھی کیسے آپ کو اجازت دیتی دعوت میں جانے کی....
 
Top