اسد قریشی

محفلین
برف کے پگھلنے کا چاند کے نکلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
آہ کے مچلنے کا اور دل سنبھلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
کب سفر میں اُلفت کے منزلیں ملی کس کو، راحتیں ملی کس کو
فیصلہ بدلنے کا، ساتھ ساتھ چلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
عشق کی مرے دل میں آگ بُجھ گئی کب کی، صرف راکھ باقی ہے
آگ کے بھڑکنے کا، راکھ میں بدلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
خاک کا قَفس ہے اور روُزنِ تَخیّل ہے، جس کو چھوڑ جانا ہے
روح کے بکھرنے کا، جسم سے نکلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
عمر بھر بھلا کوئی ساتھ کب نبھاتا ہے، ہاتھ چھُوٹ جاتا ہے
دن نیا نکلنے کا اور شب کے ڈھلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
تُم اسد حقیقت کو مان کیوں نہیں لیتے، خواب ٹوٹ جاتے ہیں
سَحر سے نکلنے کا زہر کے نگلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
 
بہت شانداراسد صاحب، جناب آپ کی تو ہر غزل شاہکار ہوتی ہے- اس غزل میں منیرنیازی کا مزہ آ گیا- ( منیر نیازی کا حوالہ تعریف کے لئے ہے۔ کہیں اس جملے کو منفی نہ لے لیجیے گا۔)
 
مغزل

محفلین
زبردستزبردست زبردست
محفل پہ نئے شعراء میں ایک آپ اور ایک مغزل بھائی کی شاعری پڑھنے کا جو لطف آتا ہے وہ کسی اور کی پڑھنے کا نہیں آتا۔

محمد بلال اعظم بھائی محض محبت ہے آپ کی ۔۔ وگرنہ ’’ ہم کہاں اور حرف و شعر کہاں ‘‘
مجھ ناچیز اور آپ کی بھابھی غزل کی جانب سے دعائیں ۔ سلامت باشید

اسد قریشی صاحب ماشا اللہ عمدہ شعری کاوش ہے مالک و مولیٰ مزید برکتیں عطا فرمائے ۔
ہم ( مغل+غزل= مغزل :blushing: ) کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش ہے گر قبول افتد۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم بھائی محض محبت ہے آپ کی ۔۔ وگرنہ ’’ ہم کہاں اور حرف و شعر کہاں ‘‘
مجھ ناچیز اور آپ کی بھابھی غزل کی جانب سے دعائیں ۔ سلامت باشید

دعاؤں کے لئے بہت شکریہ مغزل بھائی۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
خوش رہیں
شاد رہیں
آباد رہیں
آپ اور غزل آپی دونوں۔

اسد قریشی صاحب ماشا اللہ عمدہ شعری کاوش ہے مالک و مولیٰ مزید برکتیں عطا فرمائے ۔
ہم ( مغل+غزل= مغزل :blushing: ) کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش ہے گر قبول افتد۔۔
 
اسد قریشی

محفلین
بہت شانداراسد صاحب، جناب آپ کی تو ہر غزل شاہکار ہوتی ہے- اس غزل میں منیرنیازی کا مزہ آ گیا- ( منیر نیازی کا حوالہ تعریف کے لئے ہے۔ کہیں اس جملے کو منفی نہ لے لیجیے گا۔)

بھائی محمد حفیظ الرحمٰن صاحب آپ کی محبت ہے اور یہ تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے اتنے بڑے شاعر کے کلام سے میرے متروک الفاظ کا موازنہ فرمایا، حقیقتا میں کیسی قابل نہیں محض آپ کی محبت ہے۔ بہت خوش رہیئے!
 
احمد شاکر

محفلین
واہ بہت اعلیٰ جناب

خاص طور پر قفس ، قید ، اسیری ،دیارغیر جیسے اشعار تو میری بہت بڑی کمزوری ہیں

خاک کا قَفس ہے اور روُزنِ تَخیّل ہے، جس کو چھوڑ جانا ہے
روح کے بکھرنے کا، جسم سے نکلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے
لطف آگیا پڑھ کر
 
Top