ایک پیغام ایک شعر کی صورت ۔۔ کسی کے نام۔۔۔ نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
تم ناحق ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اُس شخص سے پوچھا جس کےنین نشیلے تھے
غلام محمد قاصر، اٹک (مرحوم)
 

کاشفی

محفلین
اشک سے نام نہیں لیتے کہ سُن لے نہ کوئی
دل ہی دل میں اُسے ہم یاد کیا کرتے ہیں
(شیخ امام بخش ناسخ)
 

مغزل

محفلین
کمر دھوکہ، دہن عقدہ، غزال آنکھیں، پری چہرہ
شکم ہیرہ، بدن خوشبو، جبیں دریا، زباں عیسیٰ !!!!
(نام ذہن سے محو ہوگیا)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کمر دھوکہ، دہن عقدہ، غزال آنکھیں، پری چہرہ
شکم ہیرہ، بدن خوشبو، جبیں دریا، زباں عیسیٰ !!!!
(نام ذہن سے محو ہوگیا)

بہت خوب
ہا ہا ہا ہا یہی ہونا تھا،اتنا کچھ یاد رکھنے کے بعد بچارے شاعر کا نام کب یاد رہتا ہے۔ ۔ ۔
" کچھ بھی نہ رہا یاد وہ جب یاد آگئے"
 

کاشفی

محفلین
ناز ہے گُل کو نزاکت پہ چمن میں اے ذوق
اس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے
(شیخ ابراہیم ذوق)
 

مغزل

محفلین
اشعار کے پردے میں ہم جن سے مخاطب ہیں
وہ جان گئے ہوں گے کیوں نام لیا جائے
(شاعر کے نام کا علم نہیں )
 

کاشفی

محفلین
کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا
پرسُش ہے اور پائے سخن درمیاں نہیں

ہم کو ستم عزیر ستم گر کو ہم عزیز
نامہرباں نہیں ہے اگر مہرباں نہیں
(غالب رحمتہ اللہ علیہ)
 

زبیر مرزا

محفلین
عش۔۔۔۔۔ق اُج۔۔۔۔۔رت طلب نہ تھا ورن۔۔۔۔۔ہ
ہم تی۔۔۔۔۔رے در پ۔۔۔۔ہ نوک۔۔۔۔۔ری ک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رتے
( شاعرنامعلوم)
 

کاشفی

محفلین
صبر مشکل ہے نہ کر صبر کا دعویٰ ہرگز
عشق میں تجھ سے ظفر یہ کبھی ہونے کا نہیں
(بہادر شاہ ظفر)
 

کاشفی

محفلین
واعظ کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراد
دنیا جو چھوڑدی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے
واعظ ثبوت لائے جو مئے کے جواز میں
اقبال کو یہ ضد ہے کہ پینا بھی چھوڑ دے
(شمس العارفین، شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
 

مغزل

محفلین
میں خفا کس سے ہوں کتنا ہوں اگر بتلا دوں
یار اغیار مجھے سارے منانے لگ جائیں !!!!!!
لیاقت علی عاصم
 
Top