ایک پیغام ایک شعر کی صورت ۔۔ کسی کے نام۔۔۔ نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
ترے ہجر میں خور و خواب کا کئی دن سے یہی سلسلہ
کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا تو خیال تیری طرف گیا !!!
لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
مرے اختیار کی شدتیں مری دسترس سے چلی گئیں
کبھی تو بھی سامنے آگیا تو خیال تیری طرف گیا !!!!!
لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
عشق کو نفئ ذات کا کھیل سمجھ رہا تھا میں !!!!!
عشق میں ایک دن مجھے خود سے ہی کام پڑ گیا
 

مغزل

محفلین
یار تو یار ہیں اغیار بھی اب محفل میں
میں ترا ذکر نہ چھیڑوں تو برا مانتے ہیں
 

مہ جبین

محفلین
خلا کی تسخیر کا جنوں ہے، نہ چاند تاروں کو ڈھونڈتا ہوں
جو ٹوٹ کر کھوگئے فضا میں ، میں ان ستاروں کو ڈھونڈتا ہوں
حزیں صدیقی
 
میں نے سمجھا تھا کہ تُو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صُورت سے ہے عالَم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سِوا دُنیا میں رکھا کیا ہے؟
تُو جو مِل جائے تو تقدِیر نِگوں ہوجائے
... یُوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا تھا یُوں ہوجائے
اور بھی دُکھ ہیں زمانے میں مُحبّت کے سِوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سِوا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

کون دارائے ملکِ عشق ہُوا کس کو جاگیر چشم و زلف ملی
خونِ فرہاد، برسرِ فرہاد“ قصرِ شیریں پہ اختیار کسے
(احمد فراز)
 
ترے ہجر میں کیا بتاؤں ستم گر
بہے خوب آنکھوں سے چشمے اہل کے
کسی بیوفا کی جدائی میں اے دل
مزا تو یہی ہے کہ آنسو نہ چھلکے

(مزمل شیخ بسمل)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
مقدر آزمانے میں زمانے بِیت جاتے ہیں
مرادیں دل کی پانے میں زمانے بِیت جاتے ہیں

نہیں رکھتا کوئی ہمت اگر اظہار الفت کی
زبان پر بات لانے میں زمانے بِیت جاتے ہیں

محبت زندگی میں جو بڑی مشکل سے ملتی ہے
مگر اس کو نبھانے میں زمانے بِیت جاتے ہیں

اگر ایک بار آنکھوں میں اچانک آ بسے کوئی
تو اسے دل سے بھلانے میں زمانے بِیت جاتے ہیں

(شاعر نامعلوم)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک دن
اس نے یوں ہی ہنستے ہوئے مجھ سے پوچھا
بوجھو تو میں کہاں ہوں؟
میں نے کہا،
میرے دل میں
میری دھڑکن میں
میری روح میں
میری سانس میں
میرے دن میں
میری رات میں
میری ذات میں
میرے جذبات میں
یہ سن کر وہ خاموش ہو گئی
پھر اس نے پوچھا
اور میں کہاں نہیں ہوں؟
یہ سن میری آنکھوں میں آنسو آ گئے
اور
میں نے کہا
"میری قسمت میں"
 
Top