ماہا عطا
محفلین
رواںہو زندگی ہر سو، بہت دلکش ہوں سب منظر
تمہاری کاوشوں کے پھول بکھرا تی رہے خوشبو
دعا ہے اہل گلشن تم ، رہو یوں ہی سلامت اور
زمانے میں تمہارے نام کو خوشبو رکھے ہر سو
رہے بزم چمن روشن تمہارے نور سے ہر پل
چمن بھی جھلملائے گا یونہی جہد مسلسل سے
ہوا دل شاد اور آباد میرا بزم میں آ کر ۔۔۔
کہ اس محفل کا ہر اک رکن اچھا لکھنے والا ہے
سجائی دل کی محفل اور بنایا اردو محفل کو
یہاں جو شخص آتا ہے ہمیشہ مسکراتا ہے
رہو تم بھی سلامت کوئی غم پاؤ نہ دنیا میں
سدا خوش خوش رہو اور کھلکھلاتی زندگی پاؤ
قدم تم جس جگہ رکھ دو دلوں کو جیت تے جاؤ
سنور جاؤ ،نکھر جاؤ محبت ہی ملے تمکو
تمنائیں دعا کرتی ہیں اور کہتی ہیں یہ تم سے
برس یہ آٹھواں تم کو مبارک ہو ، مبارک ہو ۔۔۔