ایک چھوٹی سی یاد دہانی ۔

السلام علیکم

کچھ عرصے سے پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید اسموگ ہے۔ اس شدید دھند و اسموگ سے انسانوں کے ساتھ چرند وپرند بھی مسائل کا شکار ہورہے ہیں ۔ پرندو کو خوراک کی تلاش میں شاید پریشانی کا بھی سامنا ہو رہا ہو گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں اور درختوں کے قریب باجرہ گندم گھر کے بچے چاول ڈال کر پرندوں کی خوراک کا اہتمام کریں۔

خود بھی عمل کریں دوسروں کو بھی بتائیں۔ یاد رکھیں ان معصوم پرندوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
پرندے ،جانور یہ بے زبان مخلوق۔۔یہ بھی ہمارے حق میں دعائیں کرتے ہیں اگر ہم ان کا احساس کریں اور ان کا خیال رکھیں
 
عثمان

محفلین
شہروں میں رہنے والے جانور اور پرندے کافی وسائل کے حامل ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ انہیں اس طرح خوراک دے کر انسانی آبادیوں میں ان کی دراندازی اور اور انسانوں پر ان کے انحصار میں اضافہ کرتے ہیں۔
اس لیے ماہرین حیاتیات اور Conservationists کے نزدیک یہ درست عمل نہیں ہے۔
 
اس کی وضاحت کریں گے پلیز؟ کس طرح سے درست نہیں؟
 
ہادیہ

محفلین
وضاحت میرے تبصرے میں موجود ہے۔
وہ تو پڑھ لیا تھا میں نے۔ مگر یہ عمل اگر صحیح نہیں تو لوگ خاص طور پر گرمیوں میں کیوں گھر کی چھت پر پانی اور خوراک کا انتظام کرتے ہیں؟ وہ انسانوں پر انحصار نہیں کرتے ۔انسان صرف وسیلہ بنتے ہیں۔ کہیں بھی ہوں گے کوئی نا کوئی ذریعہ تو لازمی بنتا ہے۔
 
جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ لاعلمی میں غلط کرتے ہیں۔
انحصار وسائل ہی پر کیا جاتا ہے۔ وسائل اگر فطری اور خود سے دریافت کردہ ہوں تو یہ جانوروں کے نشودنما کے لیے بہتر ہے۔ جنگلی حیات کی انسانی آبادی میں مداخلت انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتی۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
ابھی ہم میں سے کوئی بھی جنگل میں نہیں رہتا۔۔ ہم جہاں رہتے وہیں کی بات کررہے ہیں۔

Stray dogs and cats کو عام طور پر جنگلی ہی کہا جاتا ہے۔ ان کو پالتو بنانا بے انتہا مشکل ہوتا ہے اور کسی حد تک خطرناک بھی۔ ان کا انسانوں سے چونکہ زیادہ میل جول نہیں ہوتا تو ان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ انسانوں سے کس طرح interact کرنا ہے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ دوسری بات یہ بہت ساری بیماریاں بھی carry کرتے ہیں جیسے rabies۔ یہی معاملہ پرندوں کا بھی ہے۔ کبوتروں کو ہمارے یہاں کھلانے کا بے انتہا شوق پایا جاتا ہے۔ یہ جنگلی کبوتر بھی طرح طرح کی بیماریاں carry کرتے ہیں جیسے Salmonellosis انکی droppings کی بدولت ہوتی ہے۔ گندگی الگ انسانی آبادیوں میں بے انتہا پھیلاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
بھئی گھر میں کون رکھ رہا ہے؟آپ کی بات ٹھیک ہے سین کہ جانوروں سے بیماریاں جلد پھیلتی ہیں۔ مگر میں صرف پرندوں کی بات کررہی ہوں ۔ جیسے چڑیا۔۔ کبوتر اکثر لوگ پالتے ہیں مگر وہ قید کر کے رکھتے ہیں ۔ لیکن بات ان پرندوں کی ہورہی جو گھونسلوں میں رہتے۔ ویسے ہمارے ہاں یہ کلچر ابھی اتنا عام نہیں کتے بلی وغیرہ وغیرہ کو گھر رکھنے کا۔ (سوائے دیہات کے)۔۔بات صرف اتنی ہورہی کہ پرندے جب خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں تو چونکہ موسم بہت زیادہ دھند سردی کا ہورہا۔ تو ہم اگر گھر کی چھت اور درختوں کے نزدیک پر پانی دانے کا انتظام کریں گے تو ان پرندوں کے لیے بھی آسانی ہوگی انہیں شدید دھند اور اسموگ میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔
 
ہادیہ

محفلین
ویسے کچھ لوگ "کتے" اور "بلی" کو گھر میں پالتے ہیں۔جیسے انگریزوں کو دیکھیں ۔اپنے ماں باپ بچوں وغیرہ وغیرہ سے زیادہ پیار " کتوں" اور " بلیوں" سے ہوتا ہے۔ انہیں ساتھ سلاتے ہیں ۔ تو کیا انگریزوں کو کوئی بیماری نہیں لگتی ان جانوروں سے؟؟
 
آپ نے غالباً جنگل والی جو بات کہی تھی میں نے اس پر کہا کہ گلی محلے کے کتے بلیوں اور پرندوں وغیرہ کو جنگلی ہی کہا جاتا ہے۔

دوسری بات میں نے کبوتروں کے بارے میں لکھا تو ہے۔ ایسا ہی دوسرے آزاد پرندوں کے ساتھ بھی ہے۔ ان کی droppings میں بے انتہا بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ جب یہ کھائیں گے تو ظاہر سی بات ہے گندگی بھی تو پھیلائیں گے ہی نا؟ اور اس گندگی کو ہمارے یہاں کون صاف کرتا ہے؟ ہمارے یہاں شہروں میں کون سا زیادہ صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے؟

یہ دو لنکس دے رہی ہوں۔ ان کو پڑھیں۔ ان میں گھونسلے میں رہنے والے پرندوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔

Birds and their droppings can carry over 60 diseases
What Diseases do Pigeons Carry?

ویسے کچھ لوگ "کتے" اور "بلی" کو گھر میں پالتے ہیں۔جیسے انگریزوں کو دیکھیں ۔اپنے ماں باپ بچوں وغیرہ وغیرہ سے زیادہ پیار " کتوں" اور " بلیوں" سے ہوتا ہے۔ انہیں ساتھ سلاتے ہیں ۔ تو کیا انگریزوں کو کوئی بیماری نہیں لگتی ان جانوروں سے؟؟

پالتو جانوروں کی باقاعدگی سے ویکسین کرائی جاتی ہے۔ ان کو ویٹ کو دکھایا جاتا ہے اور ان کی صحت اور صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس طرح ان سے بیماریاں نہیں لگتیں۔

اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو ان سے بھی بیماریاں لگیں گی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں اور مجھے آپ کی۔ بات ختم۔
ہادیہ دراصل ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دماغ کے بجائے دل سے ہر چیز کو سوچتے اور محسوس کرتے ہیں۔ اسی لیے کسی بھی مباحثے کے دوران جذباتی ہونے لگتے ہیں۔ :) دوران گفتگو منطق کے بجائے ہمارے جذبات زیادہ حاوی رہتے ہیں۔ ہماری اب یہ کوشش ہوتی ہے کہ چیزوں کو ہر زاویے سے دیکھیں اور سوچیں۔ اپنے محدود علم کو وسیع کرنے کی کوشش کریں۔ لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم ہر ایک کی بات سے متفق ہوں۔ :) :)
 
لاریب پہلی بات تو یہ ہے میں نے بحث نہیں کی۔ سین کا اپنا نقطہ نظر تھا اور میری اپنی ایک سوچ۔۔ البتہ ان کی بات جس وے میں تھی وہ مجھے سمجھنے میں مشکل ہورہی تھی ۔ میں نے ان سے ذاتی میں یہ ساری بات ڈسکس کی ہے۔ اور دوسری بات میں جذباتی ضرور ہوں مگر صرف وہاں جہاں مجھے ہونا چاہیے۔ :):):)
 
فرقان احمد

محفلین
غیر عمومی صورت حال میں غیر عمومی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ مشورہ مناسب معلوم ہوتا ہے، یاددہانی کا شکریہ!
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب پہلی بات تو یہ ہے میں نے بحث نہیں کی۔ سین کا اپنا نقطہ نظر تھا اور میری اپنی ایک سوچ۔۔ البتہ ان کی بات جس وے میں تھی وہ مجھے سمجھنے میں مشکل ہورہی تھی ۔ میں نے ان سے ذاتی میں یہ ساری بات ڈسکس کی ہے۔ اور دوسری بات میں جذباتی ضرور ہوں مگر صرف وہاں جہاں مجھے ہونا چاہیے۔ :):):)
ارے!! :) خدانخواستہ ہمارا یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ نے بحث کی۔ ہم مجموعی طور پر اس صورت حال کو بیان کر رہے تھے۔
 
Top