حزیں صدیقی ایک ڈگر پر چل نادان۔۔۔۔ حزیں صدیقی

مہ جبین

محفلین
ایک ڈگر پر چل نادان
عقل کی سُن یا دل کی مان

ہائے تمنّا کا مقسوم
محرومی ہے دل کی جان

زیست بھی ہے اس کا انعام
موت بھی ہے اُس کا احسان

جب سانس ہے تب تک آس
اُس سے ملنے کا امکان

ساحل موت کی راحت گاہ
زیست کا گہوارہ طوفان

کون سنے دل کی آواز
دھیان کی بات ہے لیکن دھیان؟

شرحِ تمنا کیا اے دوست
ایک فسانہ بے عنوان

قاتل، ظالم اور بے درد
حسن پہ ہیں کیا کیا بہتان

سرکش موجوں کا ٹکراؤ
اور حزیں کیا ہے طوفان

حزیں صدیقی

انکل الف عین کی شفقتوں کی نذر

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے اسکا استعمال آئے گا تو کروں گی ناں ۔۔۔ ۔۔۔ :sad:
ابھی تو طفلِ مکتب ہوں۔۔۔ ۔!!! :(

السلام علیکم بہن جی۔ جب آپ نیا موضوع شروع کرتی ہیں تو جہاں عنوان لکھتے ہیں اسکے ساتھ شروع میں prefix کا اختیار بھی ہوتا ہے۔ وہاں سے شاعر کا نام منتخب کر لیں تو پری فکس لگ جائے گا۔
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم بہن جی۔ جب آپ نیا موضوع شروع کرتی ہیں تو جہاں عنوان لکھتے ہیں اسکے ساتھ شروع میں prefix کا اختیار بھی ہوتا ہے۔ وہاں سے شاعر کا نام منتخب کر لیں تو پری فکس لگ جائے گا۔
وعلیکم السلام محمد وارث بھائی ، رہنمائی کا بہت شکریہ بھائی، اب جب بھی لکھوں گی تو کوشش کروں گی کہ ایسے ہی لکھوں انشاءاللہ
 
Top