ایک ہندو کی سوچ کیا ہے آج کے مسلمان کو دیکھ کر؟
میںمندر جاتا ہوں تو مزار جاتا ہے
میںپرساد کھاتا ہوں تو لنگر اور نیاز کھاتا ہے
میںناریل چڑھاتا ہوںتو چادر چڑھاتا ہے
میںآشرواد لیتا ہوں تو مُراد لیتا ہے
میںپتھر کے بُت کو سجدہ کرتا ہوں تو پتھر کی قبر کو سجدہ کرتا ہے
میںہاتھ جوڑتا ہوںتو ماتھا ٹیکتا ہے
میری بھی بگڑی بن جاتی ہے تیری مُراد بن جاتی ہے
جب تجھ میںمجھ میںفرق نہیں تو تیرا میرا پروردگار دو کیوںہیں؟
تیرے نبی تو مسجد گئے تو تُو کیوں مزاروں پر جاتا ہے؟
تیرے نبی نے تو اُوپر ہاتھ اُٹھائے تو کیوں قبر والوںکی آگے ہاتھ اُٹھاتا ہے؟
اتنا بتا دے اے مسلمان تجھ میںاور کافر میںکیا فرق ہے؟
ویسے دیکھا جائے اور غور کیا جائے تو کیا کافر لوگ ہمارے بارے میںیہی نہیں سوچتے ہوں گے؟