فاروق صاحب،
1۔ میری ناقص رائے میں یہ ایک اختلافی نظم ہے اور مسلمانوں کے ایک گروہ کی مسلمانوں کے دوسرے گروہ پر اپنے نظریات کے حوالے سے تنقید ہے۔
2۔ اگر ان اختلافی امور پر اس محفل میں بحث کی اجازت ہوتی تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور میں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے اچھے طریقے سے بحث کی بہت حامی ہوں۔
3۔ مگر اس سے قبل ہمارا اتفاق ہو چکا ہے کہ ہم محفل میں ان اختلافی فرقہ واریت امور پر بحث نہیں کریں گے۔ لہذا میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ خود اس پوسٹ کو ڈیلیٹ فرما دیجئیے۔
اور اگر آپ ان امور پر گفتگو کرنا چاہیں تو شاکر القادری برادر کے القلم فورم پر کی جا سکتی ہے۔
http://www.alqlm.org/forum/index.php
بلکہ ادھر آپ کو شاعری کا جواب شاعری سے بھی مل جائے گا اور اُنکا موقف کچھ ایسی "
ابلیسانہ توحید" ہو گا جو "
قل ھو واللہ احد، اللہ الصمد، لم یلد ولم یلد، ولم یکن لہ کفوا احد" کے ماننے والوں کو فرعون و نمرود سے بڑا کافر و مشرک بنا دے گا۔
میرے نزدیک ایسی دونوں قسم کی شاعری بے کار کی چیزیں ہیں اور اس سے امت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا (بلکہ یہ فتنہ ہیں)۔ مگر اس کی جگہ اگر اللہ کے بتائے ہوئے اچھے طریقے سے ایک دوسرے سے گفتگو کی جائے تو "قل ھو اللہ احد" کے ماننے والے ان دونوں گروہوں کو اپنے اختلافات سمجھنے کا اچھا موقع شاید ہاتھ آ سکے۔
والسلام۔