ایک ہچکی اور بس

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لو جی تو وہ کس کام کے ہیں ؟ میں گاڑی خراب کر دیتا ہوں مکینک کے پاس لے جاتا ہوں وہ اسے ٹھیک نا کر پائے تو اس میں میرا کیا قصور ہوا ؟:roll:

اگر گاڑی کا بیڑہ غرق ہو جائے او وہ ٹھیک ہونے کے قابل ہی نا رہے تو مکینک کا کیا ٖ قصور ؟؟ اس صورت تو آپکو نئی ہی لینا پڑے گی نا :battingeyelashes:
 

یوسف-2

محفلین
میرا خیال ہے آپ چیریٹی کریں آپکے پاس اتنے پیسے ہیں آپ خوش قسمت ہیں ہے کہ آپکا دینا والا ہاتھ ہے اس سے سکون ملے گا اور کسی بھی لمحے ہکچی آجائے گی تو اس دنیا سے جاتے وقت اطمینان ہوگا کہ کچھ اچھا ہی دنیا میں کیا ہے آپ نے۔۔۔ ۔۔۔
اور میرا خیال ہے کہ آپ پاکستانی بھائی کے نظیات خیالات سے ”آگاہ“ نہیں ہیں :) وہ ان ”فضولیات“ کے قائل ہی نہیں:D
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
وہ ہچکی آنے کے بعد سوچیں گے ۔ ۔ ۔ پاکستانی بھائی :) ابھی تو صرف ”انجوائے“ کر رہے ہیں، ”اُس ہچکی“ کے خیال سے :p
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فائنل ہچکی کا کس کو معلوم،
جب آن پہنچی گی تو سب کچھ لے کے ہی جائیگی،
پھر وقت دھرا کا دھرا رہ جاویگا۔

جب لاد چلے گا بنجارا
سب ٹھاٹ پڑا رہ جاویگا۔

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
دیکھ خدا کیا کرتا ہے

توڑ ڈال منہ ابلس کا
جوڑڈال رشتہ اللہ کا۔
 

یوسف-2

محفلین

یوسف-2

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فائنل ہچکی کا کس کو معلوم،
جب آن پہنچی گی تو سب کچھ لے کے ہی جائیگی،
پھر وقت دھرا کا دھرا رہ جاویگا۔

جب لاد چلے گا بنجارا
سب ٹھاٹ پڑا رہ جاویگا۔

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
دیکھ خدا کیا کرتا ہے

توڑ ڈال منہ ابلس کا
جوڑڈال رشتہ اللہ کا۔
زبر دست اینڈ جزاک اللہ
 

یوسف-2

محفلین
مذاق مذاق میں یہ دھاگہ سو مراسلوں کے ہندسے تک پہنچ گیا۔ اب مذاق ختم۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ عمران کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اسے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

میری تو دعا ہے کہ عمران بھائی سمیت ہم سب کو آخری ہچکی ”ایمان کی تندرستگی“ کے ساتھ آئے۔:)
 

یوسف-2

محفلین
یہ الٹا سسٹم ہے دنیا کا جنہیں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ملتی نہیں اور جنہیں ضرورت نہیں ہوتی وافر ملتی ہے :D
متفق
ایک ایسی ہی ملتی جلتی چینی کہاوت ہے: تجربہ ایک ایسی کنگھی ہے، جو اُس آدمی کوملتی ہے، جو گنجا ہو چکا ہوتا ہے :D
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
چند دن سے ہچکی والا دھاگہ دیکھتا اور چھیڑے بغیر آگے بڑھ جاتا سوچتا تھا کہ ہچکی کے فوائد لکھے ہو نگے مگر
یہاں تو آخری ہچکی کی باتیں ہورہی ہے ایسے لگا جیسے ایک بزرگ (پاکستانی) موت یاد دلارہا ہے اور لڑکے بالے بابے کے سلوکے کی جیبوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
چند دن سے ہچکی والا دھاگہ دیکھتا اور چھیڑے بغیر آگے بڑھ جاتا سوچتا تھا کہ ہچکی کے فوائد لکھے ہو نگے مگر
یہاں تو آخری ہچکی کی باتیں ہورہی ہے ایسے لگا جیسے ایک بزرگ (پاکستانی) موت یاد دلارہا ہے اور لڑکے بالے بابے کے سلوکے کی جیبوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
یار
یہ تومزاق میں دم لینے اور دینے والی بات ہوگئی،،
موت تو ہر کسی کو یاد ہونا چاہیے،،
اسی لئے تو کبھی کبھار اپنے قریب کے قبرستان صرف اس لئے جانا چاہیے کہ ہمیں پتہ چل جائے یہ لوگ جو آج یہاں دفن ہیں کبھی ہمارے ساتھ محلے کی مسجد میں نماز ادا کرتے تھے شادی اور دیگر تقریبات میں شامل ہوتے تھے کل اسی طرح ہمیں بھی سب چھوڑ چھاڑ کر اسی قبرستان میں اسی طرح دفن ہونا ہے اور ہمارے محلے کے لوگ ہماری طرح زیارت اور یاد دہانی کے لئے آئنگے۔
 
Top