ایک ہچکی اور بس

نایاب

لائبریرین
مذاق مذاق میں یہ دھاگہ سو مراسلوں کے ہندسے تک پہنچ گیا۔ اب مذاق ختم۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ عمران کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اسے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
آمین ثم آمین
اللہ تعالی ہر محلفین کو اپنی امان میں رکھے اور سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
 
عسکری

معطل
یہ الٹا سسٹم ہے دنیا کا جنہیں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ملتی نہیں اور جنہیں ضرورت نہیں ہوتی وافر ملتی ہے :D
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا جی اور کوئی نئی تازی سنائیں :ROFLMAO:
اور کیا سناؤں ؟ بس اس کی شادی ہی نئی تازی خبر ہے ۔ اس کے پہلے عید ہے ۔ عید + شادی کے بعد کالج ٹرپ کا پلان ہے لاہور ۔ اور اس سب کے بعد پھر ہم عید ملن پارٹی کریں گے ۔ پھر وہی بورنگ روٹین ۔ کالج، گھر ، پڑھائی ، کھانا ، سونا وغیرہ وغیرہ ۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
میں آج واپس آ رہا تھا تو ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچ رہا تھا کہ یار پچھلے مہینے کے پیسے اور اس مہینے کے بھی جیب میں پڑے ہیں 12 ہزار کچھ سو ریال ان کو کہیں رکھ دوں جا کر ایسا نا ہو گر جائیں یا ادھر ادھر ہو جائیں بٹوے سے ۔کیونکہ اب میری سیلری بنک اکاؤنٹ کی بجائے پے رول کارڈ سے اے ٹی ایم سے نکلتی ہے تو اسے وہاں رکھا نہیں جا سکتا میرا اکاؤنٹ بلاک ہوا تو میں نے دوسرا نہیں کھلوایا ۔ ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ مجھے ہچکی آئی پھر ایک کے بعد دوسری آتی گئی تو میرے دماغ میں خیال آیا ایک دن ایسی ایک ہچکی آئے گی اور سب ختم نا یہ پیسے نا یہ سانسیں نا یہ باتیں نا کام کاج نا گاڑی نا گھر سب مٹی میں مل جائے گا میرے لاکھوں روپے ایسے پڑے رہے ہیں گے ۔ ان سوچوں نے ناک میں دم کر دیا پر جان نہیں چھوڑ رہی حتی کہ سر میں درد ہو گیا ہے میرے اب ۔ہم لوگ صرف ایک ہچکی کے سہارے زندہ ہیں
کلمہ پڑھ لو،
اللہ نے پہلے بھی رحم کیا ہوا ہے
ان شاء اللہ بعد میں بھی جوار رحمت میں جگہہ عطا کرے گا۔
 
عسکری

معطل
اور کیا سناؤں ؟ بس اس کی شادی ہی نئی تازی خبر ہے ۔ اس کے پہلے عید ہے ۔ عید + شادی کے بعد کالج ٹرپ کا پلان ہے لاہور ۔ اور اس سب کے بعد پھر ہم عید ملن پارٹی کریں گے ۔ پھر وہی بورنگ روٹین ۔ کالج، گھر ، پڑھائی ، کھانا ، سونا وغیرہ وغیرہ ۔
اصل میں کھانا پینا سونا اور کام کرنا ہی ہماری لائف ہے میں اسے سکون والی لائف کہتا ہوں ہلا گلا اور یہ سب تو بے آرامی لاتے ہیں ۔ شاپنگ مالز کے باہر رش دیکھ کر میں سوچتا ہوں لو اس بار پھر ہماری عید بغیر ایک ٹکے خرچ کیے ہو رہی ہے :D
 
آپ بہت بورنگ انسان ہیں پھر ۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ہمارا ایک ہندو دوست تھا سکول کے زمانے میں گلشن اسے بھی آتا تھا :D
لگ رہا ہے آج بہت خوش ہیں
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر،
دو مہینوں کی تنخواہ اکھٹے مل گئی ، ان شاء اللہ اب مرغی اور دال روٹی بھیگ نہیں لینی پڑے گی بلکہ ان شاء اللہ اب دینگے۔
 
انتہا

محفلین
بھائی جان، آپ ہچکی سے کہاں ڈرنے لگے!؟ یہ باتیں یہاں کرنے کی نہیں ہیں، ویسے ہی مخبر پیچھے پڑےہوئے ہیں۔ اور پیسے جمع کرانے کے لیے اپنی پاکستانی فوج ہے نا، فکر کاہے کا؟؟؟
 
Top