شکیل احمد خان23
محفلین
آج مصنوعی ذہانت کی پوسٹ پر ایک دوست نے کمنٹ کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اس غزل پر جو باتیں یعنی پوسٹ لکھی ہے وہ بھی مصنوعی ذہانت ہی سے لکھی ہے۔ مجھے یہ پڑھ کر کچھ غصہ آیا اور کچھ اپنی فکر لاحق ہوئی۔ نئے تجربات کرنے اور پیش کرنے پر کچھ لوگ مجھ ایسے لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ شاید ہم معمولی بات چیت بھی مصنوعی ذہانت ہی کی مدد سے کر رہے ہیں ۔۔۔یہ بہت خطرناک بات ہے اور ایک طرح سے الزام ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ میں تو یہاں اس فورم پر کئی سال گزارنے کے باوجود اس قابل بھی نہیں ہوں کہ اس کی فارمیٹنگ درست کردوں۔ یہ خدشہ مستقبل میں تمام غیر معروف شعرا اور ادبا کو بھی ہوگا۔ لوگ ان پر شک کریں گے یا الزام لگائیں گے۔ اس کی مستقبل میں صورتِ حال نہ جانے کیا ہو لیکن یہ بات بہرحال قدرتی ذہانت سے تخلیق کرنے والے شعرا و ادبا کے لیے تکلیف دہ ہے۔
جی نہیں تاڑنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔آمد ، آورد اور توارد میں فرق اچھی طرح سمجھتے ہیں۔آپ کے تحقیقی مقالے ، آپ کی علمی باتیں ، آپ کے خیال افروز ارشادات، آپ کی فکرانگیزتحریریں، آپ کا قوی الرائے ہونا،آپ کی بالغ نظری،آپ کا تنقیدی شعور، آپ کی طبعِ بلند ، عقیل و فہیم ذہن۔۔۔۔۔یہ سب اوصاف آپ کے مضامین سے صاف مترشح ہیں ،جنھیں کوئی جھٹلانہیں سکتا ۔اِسی عرق ریزی اور دیدہ وری سے یہ علمی مہمات جاری رکھیں وقت بہت بڑا منصف اور عدل گستر ہے،بالضرورآپ کے جلائے ہوئےعلم وہنر کے چراغوں سے اِس جہان ِ آب و گِل کی تزئین وآرائش کاکام لیتا رہے گا، ان شاء اللہ۔
آخری تدوین: