ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

یاسر شاہ

محفلین
منیب !اگر آپ نے جنگ کے دوران یہ نظم پڑھی تھی تو غلط کیا تھا -اس وقت تو قوم کو بہادری کی ترغیب کی ضرورت تھی -میری دفتر میں بھی اپنے سینیرز سے تکرار ہوئی تھی اس موضوع پہ، جو عین جنگ کے دوران بزدلی کی باتیں کر رہے تھے -وہ تو وہ وقت تھا کہ نوجوانوں کو آمادہ کیا جائے کہ فوج اگر لڑنے والے رضاکاروں کی فہرست بنائے تو ہم بھی اپنے نام لکھوائیں-
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے
آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
ساحر کا یہ شعر میرے تو پلّے نہیں پڑتا-ہاں آپ جنگ کی آرزو نہ کریں اور یہ دعا کریں کہ کبھی جنگ نہ ہو -یہ کیا کہ جنگ ٹلتی رہے -ٹلنا عموماً انگریزی کے carry farward کے مترادف استعمال ہوتا ہے جیسے آج کا کام کل پہ ٹالنا،پاخانہ ٹالنا وغیرہ گویا اس وقت ہم جنگ ٹالتے تو اپنی اولاد کی طرف ٹالتے -آج ہم بچپن کے اصلی گھی کھا کر نہ لڑے تو ہماری اولاد بسکٹ برگر کھا کر کیا خاک لڑتی -ہم نے تو پھر بچپن کے نصاب میں جہاد کو پڑھا ہے ان کو تو پتا ہی نہیں جہاد کس چڑیا کا نام ہے -

ویسے نواز شریف ہوتا تو جنگ ٹل جاتی اور عوام خوش ہوتی کہ چلو جنگ نہیں ہوئی انھیں خبر بھی نہ ہوتی ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے -جو انڈیا کو مطلوب تھے ان کو حوالے کر دیا جاتا اور عوض میں شاید وہیں پہ ایک کارخانہ کھڑا کر دیا جاتا -عجیب مثل ہے خدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا -آپ غور کیجئے کوئی بہادر فطری گنجا نہیں ہوتا -مجاہدین کے بھی بڑے بڑے بال ہوتے ہیں اور ببر شیر کے بھی، الا ماشاء اللہ -:)

مجھے عمران خان کے حالیہ فیصلوں نے بہت متاثر کیا ہے حالانکہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا -ہزار برائیوں ہوں اس میں ،جیسا بھی ہو ،مگر بہادر ہے ،ملک سے مخلص ہے اور احساس کمتری کا مریض نہیں -اس نے قوم کا مورال بلند کیا ہے -ماضی کے رہنما نواز شریف ،زرداری مشرف وغیرہ بزدل فراڈیے اور احساس کمتری کے مریض تھے جنھوں نے قوم کا مورال پست ہی کیا تھا، انھیں کی حکومتوں میں سے کسی ایک میں، امریکا نے کہا تھا :پاکستانی قوم نہایت ہی کم قیمت میں اپنی ماں کو بھی بیچ دے گی -
 
فرخ منظور

لائبریرین

نام لکھوانے کی اور مزید اولادوں کو لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس ایٹمی جنگ میں کوئی بچے گا ہی نہیں۔ :)
 
یاسر شاہ

محفلین
ایٹم بم کے ہوتے ہوئے کیا زمینی جنگیں نہیں ہوتیں ؟-افغانستان میں کیا ایٹم بم پھینک دیا گیا ؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
ایٹم بم کے ہوتے ہوئے کیا زمینی جنگیں نہیں ہوتیں ؟-افغانستان میں کیا ایٹم بم پھینک دیا گیا ؟

افغانستان میں انڈیا اور پاکستان کی جنگ نہیں ہوئی تھی۔ انڈیا اور پاکستان اتنے ذہین نہیں ہیں دونوں انتہائی جذباتی قومیں ہیں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
افغانستان میں انڈیا اور پاکستان کی جنگ نہیں ہوئی تھی۔ انڈیا اور پاکستان اتنے ذہین نہیں ہیں دونوں انتہائی جذباتی قومیں ہیں۔
یعنی آپ یہ چاہتے ہیں کہ ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے کوئی ہم پہ جنگ مسلّط کر دے اور ہم ساحر کی نظم پڑھ کے چین کی بانسری بجاتے رہیں -اس لطیفے کی طرح کہ ایک صاحب ننگ دھڑنگ صرف چڈی پہنے اپنے والد کے پاس پہنچے -ابّا نے پوچھا کپڑے کہاں گئے؟ تو بولے ڈاکو لے گئے -پوچھا گھڑی؟، بولے وہ بھی لے گئے بدبخت -پوچھا بٹوا ؟،بولے بٹوا کہاں چھوڑتے ،لے گئے وہ بھی -پھر ایک دم سے چڈی سے بھرا ہوا پستول نکال کے بولے اچھا ہوا ظالموں نے یہ نہیں دیکھا ورنہ یہ بھی لے جاتے -
 
ایٹمی جنگ کوئی لطیفہ نہیں ہے۔ خدا کرے کہ آپ کو ایٹمی جنگ دیکھنی نصیب ہو لیکن یہاں نہیں کسی اور ملک میں :)
 
فاتح

لائبریرین
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے
آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
ساحر کا یہ شعر میرے تو پلّے نہیں پڑتا-ہاں
ٹلنے پر پھر کبھی بات ہو گی فی الحال تو یہ عرض کرنا تھا کہ یہ شعر نہیں ہے۔
یہ دو اشعار پر مشتمل ایک بند ہے۔۔۔ پہلا شعر:
اس لئے اے شریف انسانو!
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے

دوسرا شعر:
آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے
 
فاتح

لائبریرین
آپ "ٹلنا " کے معنوں کے لیے اردو سے انگریزی لغات کی بجائے محض اردو لغات سے استفادہ کرتے تو یہ اشکال نہ ہوتا۔
ذیل میں "ٹلنا" کے معانی تین مختلف اردو لغات میں ملاحظہ فرمائیں:

نور اللغات
  1. جگہ سے ہٹنا۔ بے جگہ ہونا۔ (فقرہ) رک گئی ٹل گئی۔
  2. دور ہو جانا جیسے آفت ٹل گئی۔
  3. حیلے بہانے سے ادھر ادھر ہو جانا۔ (فقرہ) وہ اس موقع سے ٹل گئے۔
  4. گزرنا۔ ہٹنا۔ (فقرہ) وقت ٹل جاتا ہے بات رہ جاتی ہے۔

فرہنگ آصفیہ
  1. جگہ سے ہٹنا۔ بے جگہ ہونا۔ سرکنا۔ اکسنا۔ الگ ہونا۔ بچنا۔
  2. غائب ہونا۔ چلا جانا۔
  3. بہانے سے چلا جانا۔
  4. آہستہ آہستہ چلا جانا۔
  5. گزرنا۔ بیتنا۔

فیروز اللغات
  1. جگہ سے ہٹنا۔
  2. کسی کام سے باز رہنا۔
  3. ہٹ جانا۔
  4. حیلے بہانے سے ادھر ادھر ہو جانا۔
  5. کسی خاص وجہ سے موقع پر موجود نہ رہنا۔
  6. گزرنا۔ بیتنا۔

اگر اب بھی آپ کو لگتا ہے مندرجہ بالا میں سے کوئی بھی معنی "جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے" میں درست نہیں بیٹھ رہا اور ٹلنا بمعنی موقوف ہونا ہی لیا جانا چاہیے تو معذرت خواہ ہوں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
فاتح صاحب مرحبا -اس بہانے آپ سے شرف تلمذ حاصل ہو گیا -
ویسے میں نے اس کے مطلب کے لئے کوئی لغت سرے سے دیکھی ہی نہیں -میں نے اس لفظ کے بارے میں یہی کہا تھا :
ٹالنا عموماً انگریزی کے carry farward کے مترادف استعمال ہوتا ہے جیسے آج کا کام کل پہ ٹالنا،پاخانہ ٹالنا وغیرہ
لہٰذا "عموماً" میں آپ بھی غلط نہیں اور میں بھی -

مزے کی بات شعر میں بھی قرینہ اس کا ہے کہ یہ لفظ carry forward کے لئے آیا ہے کیونکہ آگے "رہے "بھی ہے جس میں استمرار ہے -ٹل جانا ،ٹلتے رہنا میں فرق ہے -یعنی یہ آرزو ہے کہ چھڑتی جنگ مسلسل ٹلتی رہے - زیادہ مقصود میرا اس گفتگو سے بند کاسیاسی پہلو تھا نہ کہ ادبی پہلو لہٰذا میں نے یہ نہیں کہا کہ شعر ناقص ہے یا غلط ہے بلکہ عرض کی تھی :
ساحر کا یہ شعر میرے تو پلّے نہیں پڑتا-

ویسے مبارک ہو آپ اس بحث کے فاتح قرار پا گئے کیونکہ جج صاحب نے زبردست کی ریٹنگ کی صورت میں آپ کو دو جگہ ایک ایک عدد ریوڑی بانٹ دی ہے -اللہ ہمیں ادبی بحث پڑھنے کے بھی آداب نصیب کرے آمین -
 
ویسے مبارک ہو آپ اس بحث کے فاتح قرار پا گئے کیونکہ جج صاحب نے زبردست کی ریٹنگ کی صورت میں آپ کو دو جگہ ایک ایک عدد ریوڑی بانٹ دی ہے -اللہ ہمیں ادبی بحث پڑھنے کے بھی آداب نصیب کرے آمین -
یاسر شاہ بھائی! اردو محفل کے منتظمین نے ہمارے ذمہ ادبی سیکشن کی ادارت ڈالی ہے اور یہ زمہ داری نبھاتے ہوئے ہم کام کر گزرتے ہیں۔ ادھر ہم مدیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محفلین بھی ہیں۔ اس حیثیت میں ہم اپنی رائے، پسند ناپسند کا اظہار بھی کرسکتے ہیں اور کرتے ہیں۔

اگر آپ کا مراسلہ اردو محفل کی پالیسی کے خلاف ہوتا تو ہم اپنی ادارت کی تلوار چلا چکے ہوتے۔ یہاں صورتحال یہ تھی کہ ہم نے اس دھاگے میں آپ کی رائے کے مقابل فاتح بھائی کی رائے کو زیادہ پسند کیا لہٰذا پسند اور زبردست کا ٹیگ دیا، اس وقت ہم جج نہیں بلکہ سیاسی طور پر فاتح بھائی کی رائے سے اتفاق کررہے تھے کہ ہمیں بھی اس کا حق حاصل ہے۔

یاد رکھیے کہ اس اختلاف رائے نے ہی اردو محفل کو وہ مقام عطا کیا ہے جس پر ہم سب محفلین کو فخر ہے۔ کم از کم اس فورم پر متبادل بیانیے کے لیے جگہ موجود ہے۔ وہ متبادل بیانیہ جو ہمارے پاکستانی معاشرے میں کہیں کھویا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

خلیل صاحب یہی تو ہم چاہ رہے ہیں کہ بات کیجیے آپ نے تو نہ رائے دی نہ متبادل بیانیہ -آپ نے محض ریٹنگ دی -اور دو آدمیوں کی بحث کے دوران مجھے یہ دخل در معقولات سا لگتا ہے-ویسے تو دو آدمیوں کے درمیان گفتگو کے دوران بھی بات کرتے ہوئے یہی کہا جاتا ہے دخل در معقولات پہ معذرت -

آپ چونکہ منتظم بھی ہیں تو ایک بات یہ فرمائیے کہ شماریات سے کیا پتا چلتا ہے،جن دنوں ریٹنگ کا نظام نہیں تھا زیادہ ادبی کام ہوتا تھا یا جب ریٹنگ کا نظام آیا ادبی کام زیادہ ہورہا ہے ؟
 
منیب الف

محفلین
یاسر بھائی، آپ کا یہ تبصرہ میں نے پڑھا
منیب !اگر آپ نے جنگ کے دوران یہ نظم پڑھی تھی تو غلط کیا تھا ۔۔۔
اور تبصرہ پڑھ کر دل کیا کہ
اچھا فیصلہ ہے مت لکھیے مگر کچھ نہ کچھ ٹائپ کر دیا کیجیے -
کچھ ”ٹائپ“ کروں مگر ۔۔۔
ٹائپ بھی نہیں کیا جا رہا۔
شاید اسے انگریزی میں writer's block کہتے ہیں۔
میں پچھلے دو تین ماہ سے اسی کیفیت میں ہوں۔
نہیں،
شاید اِس کیفیت میں نہیں ہوں۔
ایسا نہیں ہے کہ کچھ لکھا نہیں جا رہا، بس مجھے احساس ہونے لگا ہے کہ لکھائی ادھوری ہے،
اِس میں میں پورا سماتا نہیں ہوں۔
یا یہ مجھے سما نہیں پاتی۔
یا میں اِس میں خود کو سما نہیں پاتا۔
خیر جو بھی ہے، کوشش کر کے اِس نظم کے بارے میں ایک دو باتیں کہتا ہوں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں
(نہیں جانتے تو اب جانیں)
کہ سیاست میرا میدان نہیں۔
مجھے خبریں پڑھنا، سننا، ایسے لگتا ہے جیسے ۔۔ کیا کہوں ۔۔ ڈرامے دیکھنا
اور ڈرامے دیکھنا مجھے پسند نہیں۔
اس لیے بالکل بےخبر آدمی ہوں ملکی و غیر ملکی صورت حال سے۔
ہاں بڑی خبریں جو آس پاس سے سننے کو مل جائیں، سن لیتا ہوں۔
کچھ ہفتوں سے سن رہا تھا کہ پاک بھارت تعلقات خراب ہیں، جنگ کا خطرہ ہے۔
ساتھ ہی ساحر کی یہ نظم پہلی بار نظر سے گزری۔
مجھے اچھی لگی۔ میں نے سوچا اسے پڑھ کر یوٹیوب پر رکھتا ہوں۔
اب آتا ہوں آپ کے تبصرے پر اور اس نظم پر۔
بات یہ ہے کہ میں نہیں چاہتا جنگ ہو۔
کہتے ہیں اچھائی کا خیال آئے تو آج کر لو۔
برائی کا آئے تو کل پہ ٹال دو۔
اچھائی آج کر لیں، برائی کل کر لیں گے۔
چونکہ کل کبھی آتا نہیں۔
روزانہ آج ہی ہوتا ہے، اس لیے برائی کو infinitely ٹالا جا سکتا ہے۔
میں نے انھی معنوں میں ”جنگ ٹلنے“ کو لیا ہے۔
اگر ہم ہر بار یہی کہیں کہ جنگ ٹل جائے تو ٹلتے ٹلتے ٹل ہی جائے گی، کبھی لگے گی نہیں۔
لیکن انسانی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی جنگ نہیں ٹالی۔
لڑتے ہی رہے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ اب ہم لڑائی لڑائی معاف کریں، اللہ کا گھر صاف کریں۔
البتہ بہادری کیا ہے؟ بزدلی کیا ہے؟
کیا جنگ لڑنا بہادری ہے؟ جنگ کو ٹالنا بزدلی ہے؟
تو ان سوالات پر بہت بحث ہو سکتی ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
روزانہ آج ہی ہوتا ہے، اس لیے برائی کو infinitely ٹالا جا سکتا ہے۔
میں نے انھی معنوں میں ”جنگ ٹلنے“ کو لیا ہے۔

یہی تو میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ شعر کی یہ بات میرے پلّے نہیں پڑتی کہ مسلّط جنگ قیامت تک کیسے ٹلے اور موقوف ہو -ہاں یہ آرزو ہو کہ جنگ ہو ہی نہیں کبھی اور سارے تنازعے حل ہو جائیں تو بات معقول ہے -

میرے تین سالہ بچہ عبدللہ کو گزشتہ دنوں شدید قبض رہا ،بڑی اذیّت میں مبتلا تھا - وجہ اس کی پوٹی ٹریننگ بنی -ماں نے بیت الخلاء کو اس کے لئے ہوّا بنا دیا تھا -جب شرارت کرتا دھمکی دی جاتی کہ بیت الخلا میں بند کر دونگی لہٰذا جب اجابت محسوس کرتا یہی سوچتا کہ پاخانہ ٹلتا رہے تو بہتر ہے آخر اینما (enima) کی نوبت آئی-جو بجائے خود اذیت ناک ہے -

بہر حال بحث کا فائدہ یہ ہوا کہ ادبی شخصیات سے گفتگو ہوئی -اگر دو چار بحثیں اور چھڑ جائیں نہ جانے کہاں کہاں سے کون کون لوٹ آئے -اور ایک اور فائدہ یہ ہوا کہ آپ کی نہ لکھنے کی توبہ ٹوٹی -بقول مجذوب ؒ

توبہ تو بار بار کی ،بات تھی اختیار کی
توبہ مگر بہار کی ہائے کبھی نبھی نہیں
 
Top