اے صدرِ وقت تجھے ہوا کیا ہے۔۔۔۔۔ برائے گرو

گرو جی

محفلین
اے صدرِ وقت تجہے ہوا کیا ہے
آخر تیرے جانے کی دعا کیا ہے
وہان معجزے کا انتظار، ہم بیزار
ایے پروردگار، یہ محاجرا کیا ہے
ہم بھی کچھ احساسات رکہتے ہیں
کبہی پوچھ ہی لیں کہ مدعا کیا ہے
ہمیں ان سے ہے مستفع کی امید
جو نہیں جانتے کہ استفاہ کیا ہے
ہاں صدارت چہوڑ دو بھلا ھوگا
اور اس غریب عوام کی ُدعا کیا ہے
سب نے مانا کہ کچھ نہیں بدلے گا گرو
مگرہو جائے تو اس میں برا کیا ہے


امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو پسند آئے گی
 

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ اپنی املا ٹھیک کریں ورنہ آپ کا لکھا پھر کسی کو بھی پسند نہیں آئے گا - بہت شکریہ! :)
 

محسن حجازی

محفلین
حضور املا کہاں سے درست کریں؟ اس میں تو دس بارہ برس درکار ہوتے ہیں، مرغ بافی کا جائزہ بحیثیت مرغ لینا پڑتا ہے۔:grin:
 

گرو جی

محفلین
حضور املا کی بات ہوئی ہے عملے کی نہیں کہ برس لگ جائیں
آپ کی باتیں آپ ہی جانیں
 

محسن حجازی

محفلین
گویا آپ مرغ اور تعلیمی نظام کے باہمی تعلق کے لطیف و باریک اشارے کو دیدہ دانستہ نظر انداز کر رہے ہیں۔:grin:
 

محسن حجازی

محفلین
جھوٹ! سفید جھوٹ سرکاری سکولوں میں پڑھے ہوتے تو ضرور ہوتا! :grin:
'ماشٹر' لوگ تو آئن سٹائن کو بھی مرغا بنانے کا بہانہ نکال لائیں سو یہ مت کہئے کہ میں بہت لائق فائق تھا۔:grin:
 

گرو جی

محفلین
جھوٹ! سفید جھوٹ سرکاری سکولوں میں پڑھے ہوتے تو ضرور ہوتا! :grin:
'ماشٹر' لوگ تو آئن سٹائن کو بھی مرغا بنانے کا بہانہ نکال لائیں سو یہ مت کہئے کہ میں بہت لائق فائق تھا۔:grin:

سر پہ کاری ضرب لگانے والے اسکولوں میں نہیں پڑھا میں نے
اور ویسے بھی میں کرسی بنتا تھا
مرغا نہیں ورنہ سر اذان کا بھی کہہ دیتے اور مرغی ملنی نہیں تھی لہذا میرے اسکول میں یہ رواج نہیں پنپ سکا
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو مرغا کھانے کی بات ہے تو میں شامل ہوتا ہوں، ورنہ میں باہر ہی سے نظارہ کرتا رہوں گا۔
 
Top