اے ٹی ایم کی طرز پر کتابیں فراہم کرنے والی مشین

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، ممکن ہو تو کسی وقت اس لائبریری کے بارے میں کچھ معلومات معہ تصاویر فراہم کیجئے۔
میں نے ایک بار اپنے بلاگ پر کچھ لکھا تھا۔ ڈھونڈتی ہوں اگر وہ پوسٹ بلاگ کی بیماری کے دنوں میں گم نہ ہو گئی ہو تو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، ممکن ہو تو کسی وقت اس لائبریری کے بارے میں کچھ معلومات معہ تصاویر فراہم کیجئے۔
یہاں دیکھیں
تصویریں زیادہ اچھی نہیں ہیں۔ کیونکہ میں ان دنوں نئی نئی یہاں آئی تھی اور مجھے ڈر لگتا تھا کہ کیمرہ نکالتے ہوئے کوئی ڈانٹ ہی نہ دے۔ ثابت ہوا کہ چُھپ چُھپا کر کام کیا جائے تو نتیجہ ایسا ہی آتا ہے جیسی یہ تصویریں ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین

بہت خوب۔ ابھی دیکھتا ہوں۔
میں نے گزشتہ دو روز میں اپنے کالج کے گردونواح میں واقع مختلف دیہات، ایک جنگل نما علاقے اور نہر اپر چناب کی دو سو زائد تصویریں بنائی ہیں، جنہیں مختلف دھاگے بنا کر جلد ہی محفل میں پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ یہ تصاویر حاصل کرنے کے لئے مجھے اچھا خاصا سفر کرنا پڑا اور زیادہ تر تصاویر یوں لی گئیں کہ ایک ہاتھ سے ڈرائیونگ کررہا تھا اور دوسرے ہاتھ سے تصاویر بنارہا تھا!
 
انتظار رہے گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
نین بھائی، میں خود ایک مترجم کے طور پر کام کرتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ پاکستان میں ایک مترجم کو اس کی محنت کے عوض جتنا شرمناک معاوضہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ سے کئی قابل لوگ ترجمے کا کام کرنے کی طرف آتے ہی نہیں۔ ناشرانِ کتب مصنفین و مترجمین کو معاوضے کی ادائیگی کے سلسلے میں جتنا ذلیل کرتے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ ہمارے ہاں لکھنے پڑھنے سے گھٹیا کوئی اور کام ہو ہی نہیں سکتا!

بٹ جی، باقی سب سے تو متفق ہوں، لیکن آخری فقرے میں لفظ 'گھٹیا' سے نہیں۔ اس سچے (پ کے اوپر پیش) کی درجہ بندی کا معیار صرف معاوضہ یا مقدار معاوضہ ہی نہیں ہو نا چاہئے۔ میرے خیال میں تواسی کے دم سے دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے اورمیں اور آپ سب یہاں پر نظر آرہے ہیں:)
 
تلمیذ

لائبریرین
اے ٹی ایم کی طرز پر کتابیں فراہم کرنے والی مشین

محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی!

ایک شعر بھی ذہن میں آرہا ہے:
ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویربنا آتی ہے

( لگ رہاہے کہ مجھے یہ شعر ٹھیک طرح سے یاد نہیں، اگر غلط ہو تو جناب محمد وارث صاحب سے تصحیح کرنے کی گذارش ہے)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
379261_10151193349111437_1794022218_n.jpg

تصویر دکھائی نہیں دے رہی
 
پردیسی

محفلین
میں بھی چاہتا ہوں کہ میرے پاس تمام موضوعات پر بے شمار کتابیں ہوں جنہیں میں گاہے بگاہے پڑھتا رہوں اور لوگوں پر اپنے علم کا رعب جما سکوں۔:)
مگر میرے پاس تھوڑی کتابیں خریدنے کے لئے تو پیسے ہیں مگر زیادہ کے لئے نہیں
میری خواہش ہے کہ کوئی مجھے بھی مفت میں کتابیں دے دے
پھر سوچتا ہوں کہ لوگ تو کتابیں بیچ بیچ کر اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔۔۔وہ میرا دماغ کیا بھریں گے۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے یہ مشین کام کر رہی ہے۔ اسی طرح لندن میں پرانے ٹیلی فون بوتھ کو بھی منی لائبریری میں بدل دیا گیا تھا۔ یہاں فننش لائبریریوں میں اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ پرانی کتب مفت تقسیم کے لئے رکھ دی جاتی ہیں جو کسی بھی زبان کی ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات تبادلے کے لئے بھی موجود ہوتی ہیں کہ جتنی کتب اٹھائیں، اتنی دیگر کتب رکھ دیں۔ بعض اوقات یہ کتب انتہائی سستے داموں جیسا پچاس سینٹ سے ایک یورو کی قیمت میں بھی برائے فروخت ہوتی ہیں۔ اکثر ریڈرز ڈائجسٹ ٹائپ کے دس یا بارہ شمارے ایک یورو کے مل جاتے ہیں
 
سب مزے مغربی ممالک میں ہی ہیں۔ ہمارے ہاں تو لوگ لائبریری سے مستعار لی ہوئی کتابیں بھی واپس نہیں کرتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سب مزے مغربی ممالک میں ہی ہیں۔ ہمارے ہاں تو لوگ لائبریری سے مستعار لی ہوئی کتابیں بھی واپس نہیں کرتے۔
جی یہ افسوسناک امر ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میرے کزن نے جب ایم آئی ایس کیا تھا تو انہوں نے لائبریری کی ایک کتاب کو قریب چار سال تک اپنے پاس رکھا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے واپس جاتے ہوئے۔ تم یہ واپس کر دو اور یہ لو پیسے، جتنا بھی جرمانہ ہو، بھر دینا۔ انہوں نے قریب 10000 روپے دیئے تھے جرمانے کی خاطر مجھے۔ لائبریری گیا تو پتہ چلا کہ کل جرمانہ 71 روپے کچھ پیسے تھا۔ باقی پیسے وصول کر کے میرے کزن کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی
یہاں فن لینڈ لائبریری میں یہ فائدہ ہے کہ کتاب کو آن لائن ری نیو کرا سکتے ہیں۔ ہر چار ہفتے بعد کتاب ری نیو ہوتی ہے۔ پانچ بار ری نیو کے بعد کتاب کو واپس کسی بھی لائبریری لے جا کر ری نیو کرانا ہوتا ہے۔ اگر کسی اور بندے کو وہ کتاب درکار نہ ہو تو کتاب آسانی سے ایشو ہو جاتی ہے۔ تاہم اگر رینیو کراتے ہوئے دیر ہو جائے تو 15 سینٹ روزانہ کا جرمانہ الگ سے لگتا ہے اور ہر بار جب وہ یاد دہانی کراتے ہیں تو خط کی قیمت ڈیڑھ یورو اور ای میل سے یاد دہانی کی قیمت 35 سینٹ ہوتی ہے۔ جب تک جرمانہ ادا نہ ہو، تب تک آپ کوئی نئی کتاب نہیں لے سکتے۔ یہ سب کچھ لائبریری کارڈ کی مدد سے ہوتا ہے
یہ بھی اچھی بات ہے کہ آپ کتاب کو آن لائن بیٹھ کر کسی بھی لائبریری سے اپنی نزدیک ترین لائبریری منگوا سکتے ہیں جو اڑھائی یورو کی لاگت سے آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی ادارے جیسا کہ ہمارے کالج میں ہر ہفتے لائبریری کی بس آتی ہے۔ جو کتب آپ نے بک کرائی ہوں، وہ آپ کو لائبریری بس لا دے گی۔ اس بس میں انٹرنیٹ کنکشن بھی ہوگا، پرنٹ کی سہولت بھی اور دیگر سہولیات بھی ملتی ہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی یہ افسوسناک امر ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میرے کزن نے جب ایم آئی ایس کیا تھا تو انہوں نے لائبریری کی ایک کتاب کو قریب چار سال تک اپنے پاس رکھا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے واپس جاتے ہوئے۔ تم یہ واپس کر دو اور یہ لو پیسے، جتنا بھی جرمانہ ہو، بھر دینا۔ انہوں نے قریب 10000 روپے دیئے تھے جرمانے کی خاطر مجھے۔ لائبریری گیا تو پتہ چلا کہ کل جرمانہ 71 روپے کچھ پیسے تھا۔ باقی پیسے وصول کر کے میرے کزن کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی

یہ کس لائبریری کا ذکر ہے یا لائبریری کہاں ہے؟
 
Top