اے پاک سر زمیں!

کیا پاکستان ایک قطعہ اراضی کا نام ہے؟​
کچھ لوگ ابلیس کے وسوسوں میں آ کر یہاں تک ہذیان بکتے ہیں کہ فلاں دور میں فلاں کانگریسی (مسلم نما) لیڈر نے یہ کہا تھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟​
اگر پاکستان بن گیا تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !​
کچھ نیشنلسٹ زر خرید ملاؤں کی باتوں کو اپنے لیے حجت قرار دیتے ہیں۔​
کہ انہوں نے آج سے اتنا عرصہ پہلے مسٹر جناح (قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ) کو انگریز کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔​
اس طرح کے شیطانی وسوسے پھیلانے والے کچھ مذہب کے لبادے میں ہیں۔ کچھ دہریت کے لبادے میں اور کچھ مہاجریت کے۔​
ہر تین طرح کے حاملین کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔ اور وہ ہے​
امت مسلمہ کو تنزل میں دھکیلنا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟​
کبھی اسلام کے خلاف۔ کبھی اسلامی شعار کے خلاف۔ کبھی مسلم ممالک کے خلاف اور کبھی مسلم بزرگوں کے خلاف​
میں ان قوتوں سے صرف یہی کہوں گا کہ​
آپ نے جو فرمایا وہ ایک خاص مکتبہ فکر کے حامل لوگوں کی فکر کا غماز ہے۔ حقیقتا آپ نے ایک قطعہ اراضی کو موضوع بحث بنایا۔ حالانکہ یہ ایک نظریہ حیات یعنی اسلامی نظریہ ہے جو یہ پاکستان کہلاتا ہے۔ آپ کے مکتبہ فکر کی خصوصیت یہی ہے کہ وہ نان ایشو کو ایشو بنا کر غلط طریقے سے درست چیز پر تنقید کرتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ابن علقمی کے پیروکار ابھی زندہ ہیں۔ ان باطل قوتوں کو کچلنے کے لیے پھر سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کسی غلام کی ضرورت ہے۔​
 

محمداحمد

لائبریرین
عبدالرزاق قادری صاحب،

کیا یہ بات کچھ عجیب نہیں کہ آپ نے اس دھاگے کے دوبارہ کھلنے کو نا پسند بھی کیا اور اس کے بعد اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔ آپ کی نا پسندیدگی سے تو یوں ہی گمان ہوتا ہے کہ آپ اس سلسلے میں مزید گفتگو پسند نہیں کرتے۔
 
عبدالرزاق قادری صاحب،

کیا یہ بات کچھ عجیب نہیں کہ آپ نے اس دھاگے کے دوبارہ کھلنے کو نا پسند بھی کیا اور اس کے بعد اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔ آپ کی نا پسندیدگی سے تو یوں ہی گمان ہوتا ہے کہ آپ اس سلسلے میں مزید گفتگو پسند نہیں کرتے۔
میں نے ناپسند کیا تھا اندازِ تکلم۔ نا کہ دھاگے کا کھلنا
 

ساجد

محفلین
عبدالرزاق قادری صاحب ، لکھتے وقت آپ کے حواس قابو میں ہوتے ہیں یا نہیں؟۔ مجھے یہ سخت لہجہ اس لئے اختیار کرنا پڑ رہا ہے کہ آپ کا کم و بیش ہر مراسلہ دوسری تہذیبوں ، افراد ، گروہوں اور نظاموں پر کیچڑ اچھالنے سے بھر پور ہوتا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ سب باتیں اردو محفل کے قواعد کی خلاف ورزی ہیں۔ آپ اپنی بات کہنے کے ساتھ ساتھ دوسروں پر تنقید بھی کر سکتے ہیں لیکن مہذب انداز و الفاظ میں۔ آپ کا ایک مراسلہ اسی بنا پر کچھ عرصہ قبل حذف کیا گیا تھا تو آپ نے بجائے بات سمجھنے کےمحفل کو آخری سلام لکھ بھیجا تھا ۔ کچھ دنوں قبل آپ اپنے فیصلے سے پلٹے ہیں تو پھر اسی روش پر چل نکلے ہیں۔
آپ اپنے بلاگ کی محفل پر تشہیر کریں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس تشہیر کے ساتھ جو سابقہ آپ نے لگایا ہے ذرا اس کی وضاحت فرما دیں اور اس سابقے کو فوری ختم کر دیں۔ محفل پر کوئی مارشل لاء نافذ نہیں ہے کہ آپ کی آواز دبائی جاتی ہے اور آپ اس آواز کو اپنے بلاگ پر لوگوں کو سنا رہے ہیں۔جیسا کہ بتایا گیا کہ آپ کا ایک مراسلہ حذف کیا گیا تھا جو مسلکی منافرت کا شاہکار تھا ۔ اگر آپ اسی قسم کے مراسلے محفل پر پیش کرنا چاہتے ہیں تو سُن لیجئے کہ یہاں ان کی نہ ضرورت ہے نہ گنجائش۔
محمداحمد بھائی کے ساتھ مخاطبت میں آپ نے اپنے جس معاملہ کا اظہار کیا ہے وہ بھی ذرا یہاں بیان کر دیں۔ کیوں کہ محفل کی انتظامیہ آپ اراکین کے مسائل کے حل کے لئے ہی ہے اور اسی انتظامیہ کا ایک حصہ ہونے کے ناطے میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ کی تشفی کر دوں۔ اب ظاہر ہے کہ ناپسند کا بٹن دبانے سے نہ تو آپ کی تشفی ہوئی اور نہ ہی آپ کا کوئی مسئلہ حل ہوا لہذا Through proper channel مجھ سے اپنا مسئلہ بیان کریں۔
 

محمد امین

لائبریرین
قادری صاحب نے میرے بلوگ پر ایک تبصرے میں مجھے بھی ابنِ علقمی کے مکتبۂ فکر کا پیروکار قرار دیا ہے۔ شاید یہ جانتے نہیں کہ میں انہی کے سلسلے میں بیعت ہوں ۔۔ :sad:
 

ساجد

محفلین
قادری صاحب نے میرے بلوگ پر ایک تبصرے میں مجھے بھی ابنِ علقمی کے مکتبۂ فکر کا پیروکار قرار دیا ہے۔ شاید یہ جانتے نہیں کہ میں انہی کے سلسلے میں بیعت ہوں ۔۔ :sad:
جی بالکل ان کے ایسے ہی مزید کارنامے ہیں محفل پہ ۔
 

سارہ خان

محفلین
قادری صاحب نے میرے بلوگ پر ایک تبصرے میں مجھے بھی ابنِ علقمی کے مکتبۂ فکر کا پیروکار قرار دیا ہے۔ شاید یہ جانتے نہیں کہ میں انہی کے سلسلے میں بیعت ہوں ۔۔ :sad:
دل چھوٹا کیوں کرتے ہیں اس طرح تو ہوتاہے اس طرح کے کاموں میں ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرزاق قادری صاحب مجھے بھی ساجد بھائی سے اتفاق ہے۔

آپ اپنے دستخط سے سابقے کو فوری ختم کر دیں، دوسری صورت میں انتظامیہ کو خود ہی یہ نیک کام کرنا پڑے گا۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بڑے بڑوں کا یہ عذر ہوتا ہے کہ وقت ساتھ نہیں دیتا اور سرو سامان اسباب کار فراہم نہیں،لیکن وقت کا عازم و فاتح اٹھتا ہے اور کہتا ہےکہ
اگر وقت ساتھ نہیں دیتا تو میں اس کو ساتھ لوں گا!
اگر سروسامان نہیں تو اپنے ہاتھ سے تیار کر لوں گا!
اگر زمین موافق نہیں تو آسمان کو اترنا چاہیئے!
اگر آدمی نہیں ملتے تو فرشتوں کو ساتھ دینا چاہیے!
اگر انسانوں کی زبانیں گونگی ہوگئی ہیں تو پتھروں کو چیخنا چاہیے!
وہ دنیا پر اس لیئے نظر نہیں ڈالتا کہ کیا کیا ہے جس سے دامن بھر لوں
وہ یہ دیکھنے کے لیئے آتا ہے کہ کیا کیا نہیں جسے میں پورا کردوں۔
 
عبد الرزاق قادری صاحب مجھے بھی ساجد بھائی سے اتفاق ہے۔

آپ اپنے دستخط سے سابقے کو فوری ختم کر دیں، دوسری صورت میں انتظامیہ کو خود ہی یہ نیک کام کرنا پڑے گا۔
مجھے بھی اتفاق ہے۔ دست خط والا مسئلہ اگر غلط تھا تو وہ تو ختم ہوا۔
باقی باتیں آپ کو میں ذاتی پیغام میں عرض کرتا ہوں
 
عبدالرزاق قادری
آپ اپنے بلاگ کی محفل پر تشہیر کریں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس تشہیر کے ساتھ جو سابقہ آپ نے لگایا ہے ذرا اس کی وضاحت فرما دیں اور اس سابقے کو فوری ختم کر دیں۔
جی ضرور وہ پوسٹ تو اُدھر موجود ہی ہے۔ دست خط کا اصل موضوع صرف وہ تحریر نہ تھی۔
وضاحت یہ ہے کہ کچھ فائلیں میرے پاس یونی کوڈ نہیں تھیں۔ مثلا یہ اور یہ وغیرہ وغیرہ
 

ساجد

محفلین
جی ضرور وہ پوسٹ تو اُدھر موجود ہی ہے۔ دست خط کا اصل موضوع صرف وہ تحریر نہ تھی۔
وضاحت یہ ہے کہ کچھ فائلیں میرے پاس یونی کوڈ نہیں تھیں۔ مثلا یہ اور یہ وغیرہ وغیرہ
عبدالرزاق قادری صاحب، دسیوں بلا گرز اردو محفل کے اراکین ہیں اور اپنے بلاگز کی تحاریر بھی کبھی کبھار اردو محفل پہ پیش کر دیتے ہیں لیکن ان کا بلاگ اپنی جگہ پر الگ سے ان کے ذاتی تجربات و مشاہدات کے آئینے کی حیثیت سے ہوتا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ بلاگز کی تمام تحریریں اردو محفل یا کسی بھی فورمز پر پیش نہیں کی جاتیں اسی لئے تو وہ انہیں اپنے بلاگز تک محدود رکھتے ہیں۔ وہ اردو محفل پر اپنے بلاگ کی تشہیر تو کرتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں لکھتے کہ "ہماری جو تحاریر کسی وجہ سے یہاں شائع نہ ہو سکیں"۔ اردو محفل ایک پبلک فورم ہے جس پر تمام مذاہب ، ممالک ، گروہوں ، تہذیبوں ، زبانوں اور خیالات رکھنے والے موجود ہیں اور اسی تناظر میں اس کے قواعد مرتب کئے گئے ہیں کہ یہاں آپ نقد و نظر میں فریق ثانی کے لئے سخت اور جارحانہ الفاظ استعمال نہیں کر سکتے تا کہ خود بھی اسی قسم کے جواب سے محفوظ رہیں اور رنجشیں فروغ نہ پائیں۔ لیکن بلاگز پر یہ سب کچھ مختلف بھی ہو سکتا ہے ۔ وہاں صاحب بلاگ نے اپنے بلاگ کا دائرہ اخلاق خود مقرر کرنا ہوتا ہے اور وہ اسی کے مطابق اپنی تحریری سولو فلائٹ کرتا ہے۔ لہذا یہ گارنٹی نہیں ہے کہ آپ اپنے بلاگ کی ساری تحریریں یہاں پوسٹ کریں اور وہ ساری کی ساری اردو محفل پر جگہ بھی پالیں ، ان تحریروں کا تصویری مواد یا یونیکوڈ میں ہونا ایک الگ معاملہ ہے۔
آپ نے بہت اچھا کیا جو دستخط کی تدوین کر دی۔
میں پھر سے گزارش کروں گا کہ آپ کی تحاریر بھلے تنقیدی ہی سہی لیکن دل ازار نہیں ہونا چاہئیں ورنہ وہ محفل پہ جگہ نہ پا سکیں گی۔
مین توقع رکھتا ہوں کہ آپ جذبات کی بجائے احتیاط کا دامن تھامیں گے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ک نظم لکھیں​
اے ارضِ وطن، ہم تیرے لئے اک نظم لکھیں​
تِتلی کے پروں سے رنگ چُنیں​
ان سازوں سے آہنگ چُنیں​
جو رُوح میں بجتے رہتے ہیں​
اور خواب بُنیں اُن پُھولوں کے​
جو تیری مہک سے وابستہ​
یر آنکھ میں سجتے رہتے ہیں​
ہر عکس ہو جس میں لاثانی​
ہم ایسا اک ارژنگ چُنیں​
تِتلی کے پروں سے رنگ چُنیں​
اور نظم لکھیں​
وہ نظم کہ جس کے حرفوں جیسے حرف کسی ابجد میں نہیں​
وہ رنگ اُتاریں لفظوں میں جو قوسِ قزح کی زد میں نہیں​
اور جس کی ہر اِک سطر میں خُوشبو ایسے لہریں لیتی ہو​
جو وہم و گماں کی حد میں نہیں​
اور جب یہ سب انہونی باتیں، ان دیکھی، ان چُھوئی چیزیں​
اِک دُوجے میں مل جائے تو نظم بنے​
اے ارضِ وطن! وہ نظم بنے جو اپنی بُنت میں کامِل ہو​
جو تیری رُوپ کے شایاں ہو اور میرے ہُنر کا حاصل ہو​
اے ارضِ اماں، اے ارضِ وطن​
تُو شاد رہے آباد رہے​
میں تیرا تھا، میں تیرا ہوں​
بس اتنا تُجھ کو یاد رہے​
اِس کِشتِ ہُنر میں جو کچھ ہے​
کب میرا ہے​
سب تُجھ سے ہے، سب تیرا ہے​
یہ حرف و سخن، یہ لوح و قلم​
سب اُڑتی دُھول مُسافت کی​
سب جوگی والا پھیرا ہے​
سب تُجھ سے ہے، سب تیرا ہے​
سب تیرا ہے​
امجد اسلام امجدؔ​

بشکریہ اردو رنگ
 
Top