لیکن اُنکو گرانی سے کچھ لینا دینا نہیں دکھاوا پورا ہونا چاہیے۔ابھی ہمارے ایک کولیگ کی بچی نے بہت اچھا فیصلہ کیا ۔ لڑکے والوں نے گاڑی مانگی بیچارے نے بڑی مشکل سے انتظام کر لیا۔بچی کو پتہ چلا تو سب سے پہلے فون کرکے شادی سے انکار کردیا ۔۔۔۔۔۔
ہمُ نہ کہہ پائیں گے
اُستادِ محترم ہمارے گھریلو مراسم ہیں بھابھی سے بھی اور بھائی سے بھی مگر بچیوں کو لیکر ہم پتہ نہیں کسطرح سوچنے لگے ہیں بھابھی نے اتنا رونا دھونا مچایا کہ اب کون کرے گا شادی بچی کو الگ ڈانٹ ڈپٹ۔
یہ کہ ہماری سنی جاتی تھی تو سمجھایا کہ ایسی بچی پہ آفرین ہے کہ اُس نے اپنے آپ کو لالچی لوگوں سے بچا لیا اللّہ اُسکے لئیے آسانیاں کرے اور قدر والے لوگوں سے واسطہ۔