عظیم

محفلین
شاید آپ یہ نہیں جانتے ( گستاخی معاف ) کے بے خودی کیلئے پینا پلانا ضروری نہیں ہوتا حضور : ) چچا کے نقشِ قدم پر چلیں گے تو اور بھی بہت کُچھ کرنا پڑے گا
رہی بات ہمارے یاد رکھنے کی تو بتادیں اسی کا تو کھاتے ہیں : )
 
صاحب، چچا کے نقش پا کون چھان رہا ہے!؟ ہر بڑے آدمی کا مسلک ایک ہوتا ہے :) (خود کا بڑا ثابت کرنا منظور نہیں! ) پینا پلانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ کوئی اور کام ہے نہیں انسان کا، وہ ہمارا شعر تھا کہ:
نظامِ خورد رب نے کر دیا ہے
ہمیں پینا پلانا چاہیے ہے

رہی بات آپ کے کھانے کی، تو میں سمجھا نہیں کیسے؟ اب تو یاد رکھنے کے لیے ہارڈ موجود ہے :) :)
 

عظیم

محفلین
ضروری تو نہیں کے ہارڈ ڈسک میں سب مواد سٹور ہو جائے کبھی کبھار ایکسٹینڈ کرنی پڑ جاتی ہے ہارڈ ڈرائیو،
بڑائی تو صرف ایک کے لئے ہے ہمارا تو یہ ماننا ہے ہم نہ تو کسی اور کو بڑا کہتے ہیں اور نہ خود کو بڑا ثابت کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں
حضور اب اس پینے پلانے پر ایک اور عذر : )
اور کاش ہمارا بھی کوئی شعر اِس قابل ہو پاتا کہ کسی موقع پر ہم بھی کہہ سناتے مگر اُمید ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طرہ ہوتا اگر ایک ضروری کام نہ پڑ جاتا، آپ سے مکالمہ رکھتے، فی الحال رفعِ زحمت کریں گے، لیکن آپ کے اتنے اشعار ہیں، بلکہ شاید ہم سے بھی زیادہ شعر کہتے ہیں آپ، کبھی برموقع سنا دیا کریں، قابلیت کا تعین آپ نے خود کیسے کر لیا؟! ہم یہاں بقول جوش ملیح آبادی چنا چاٹ والے تو نہیں!!
 

عظیم

محفلین
طرہ ہوتا اگر ایک ضروری کام نہ پڑ جاتا، آپ سے مکالمہ رکھتے، فی الحال رفعِ زحمت کریں گے، لیکن آپ کے اتنے اشعار ہیں، بلکہ شاید ہم سے بھی زیادہ شعر کہتے ہیں آپ، کبھی برموقع سنا دیا کریں، قابلیت کا تعین آپ نے خود کیسے کر لیا؟! ہم یہاں بقول جوش ملیح آبادی چنا چاٹ والے تو نہیں!!

ظہر تک تو رُک جاتے : )
میرے اشعار : ) ایک راز کی بات بتاؤں میں خود انہیں شعر نہیں گردانتا در اصل ابھی مشق جاری ہے : ) اللہ نے چاہا تو شعر بھی کہوں گا : ) دعا کیجئے گا ''ہماری'' خاطر ۔۔

اللہ سبحان و تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین
 

عظیم

محفلین
وہی تو ہیں جو مرا حوصلہ بڑھاتے ہیں
چچا جی آپ الف عین سے ڈراتے ہیں

یہ اور بات کہ اِس کی اُسے سناتے ہیں
مگر ہے سچ کہ جو گزری وہی بتاتے ہیں
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
یُوں فرمائیں گے تو ہم فرمانے والوں میں سے کہلائے جائیں گے کیجئے کہا کیجئے ہم کہنے والوں میں سے ہیں
 
Top